سیما علی

لائبریرین
وجی کا السلام علیکم سب کو۔
لیجیے ۔ہمارا وعلیکم السلام وجی بھیا۔۔
اپنی تمام تر رحمتوں برکتوں فرائض واجبات اور جذبہ اخوت و مروت کے ساتھ آپ سب کو ماہ رمضان مبارک۔ دعاؤں میں یاد رکھیں۔
سلامت باکرامت رہیں۔آمین
 
قصرِ جہاں میں ماہِ مبارک رواں دواں ہے ۔اللہ تعالیٰ رب العزت اِس مقدس و متبرک مہینے کے صدقے میں پاکستان کو ترقی و خوشحالی سے ہمکنار کرے اور ہر پاکستانی کو خواہ وہ علم وہنر میں یکتائے زمانہ ہے یا بالکل کورا،اُسے اپنے دم قدم سے ملک وقوم کی خدمت کی ہمت و توفیق دے،آمین۔​
 

سیما علی

لائبریرین
قصرِ جہاں میں ماہِ مبارک رواں دواں ہے ۔اللہ تعالیٰ رب العزت اِس مقدس و متبرک مہینے کے صدقے میں پاکستان کو ترقی و خوشحالی سے ہمکنار کرے اور ہر پاکستانی کو خواہ وہ علم وہنر میں یکتائے زمانہ ہے یا بالکل کورا،اُسے اپنے دم قدم سے ملک وقوم کی خدمت کی ہمت و توفیق دے،آمین۔​
فوراً آمین کہا ۔
رمضان المبارک ہمارے لیے اللہ تعالیٰ کا خصوصی انعام ہے۔خداوند کریم نے اپنے بندوں کے لئے عبادات کے جتنے بھی طریقے بتائے ہیں ان میں کوئی نہ کوئی حکمت ضرور پوشیدہ ہے۔ نماز خدا کے وصال کا ذریعہ ہے۔ اس میں بندہ اپنے معبودِ حقیقی سے گفتگو کرتا ہے۔ بعینہٖ روزہ بھی خدا تعالیٰ سے لَو لگانے کا ایک ذریعہ ہے۔
اللہ تعالی ہماری عبادات اور نیکیوں کو قبول فرمائیں ، آمین
 

سیما علی

لائبریرین
غیروں اور اپنوں حسن سلوک کی کوشش ۔۔یاد خُدا سے غافل نہ ہوں۔صبر اور سچائی سے کام لیں ۔اہل شر سے دور رہیں، بُری باتوں، غلط بیانی، افتراء، بدگمانی، غیبت اور تنقید سے محفوظ رہیں، آخرت اور آخرت کے ثواب کے اُمیدوار رہیں، آخرت کے لئے زادرہ تیار کریں، دل اور جسم کو مطمئِن رکھیں، خضوع و خشوع، انکساری اور خاکساری سے کام لیں۔عذاب سے ڈریں، رحمت خُدا کے اُمیدوار رہیں، اپنے دل کو تمام عیوب سے پاک رکھیں۔۔۔۔
ماہِ رمضان المبارکو سمجھنا ہمارے لئے ضروری اور بڑی بات ہے ۔ اگر واقعی ہم نے ماہِ رمضانُ المبارک کو سمجھا ۔۔۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
ظاہر اور غائب ہر چیز کا جاننے والا ، وہی رحمن اور رحیم ہے ۔ وہ اللہ ہی ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
ساری زندگی صبر اور شکر میں ہی گزر جائے تو کیا ہی بات ہو
ژوب میں بیٹھے ہوں یا دنیا کے کسی کونے میں صبر و شکر ہر حال میں لازم ہے ۔۔۔کیونکہ
اللہ تعالیٰ نے اپنے کلام پاک میں تقریباً نوے مقامات پر ’’صبر‘‘ کا تذکرہ فرمایا ہے اور مشکلات میں صبر کی تلقین کی ہے۔ ساتھ ہی خود کو صبر کرنے والوں کے ساتھ ہونے کا اعلان بھی کیا ہے۔ ان میں سے چند آیات کا ذکر کیا جارہا ہے:
’’صبر اور نماز سے مدد لو، بے شک نماز ایک سخت مشکل کام ہے، مگر ان لوگوںکے لیے مشکل نہیں ہے جو اللہ سے ڈرنے والے ہیں‘‘۔ (البقرہ: 45)
’’اے ایمان والو! صبر اور نماز سے مدد لو، یقینا اللہ تبارک و تعالی صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے‘‘۔ (البقرہ: 153)
شکرکی تعریف:
شکرکی تعریف کرتے ہوئے علامہ ابن قیمؒ فرماتے ہیں:
’’اللہ کے بندوں پر اس کی نعمت کا اثر ظاہر ہونا۔ خواہ وہ بذریعہ زبان ہو جیسے اللہ کی تعریف کی جائے یا اعتراف نعمت کیا جائے، یا پھر بذریعہ دل ہو، محبت اور لگاؤ کے سبب۔
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
’’اللہ نے تم کو تمھاری ماؤں کے پیٹوں سے نکالا اس حالت میں کہ تم کچھ نہ جانتے تھے۔ اس نے تمھیں کان دیے، آنکھیں دیں اور سوچنے والے دل دیے۔ اس لیے کہ تم شکرگزار بنو‘‘۔ (النحل: 78
اللہ تعالی نے اپنے بندوں پر بے شمار انعامات واکرامات کیے ہیں۔
’’اگر تم اللہ کی نعمتوں کو شمار کرنا چاہو تو تم اس کا احاطہ نہیں کرسکتے‘‘۔ (النحل: 18

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 
Top