سیما علی

لائبریرین
ضروری ہے آپ انکے حصےکا کام انکو دیں


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 

سیما علی

لائبریرین
راستی
بی بی
کا تعلق فرغانہ کے شاہی خاندان سے تھا ۔
آپکے والد فرغانہ کے حاکم تھے
بی بی راستی ایک شہزادی ہونے کے باوجود شادی کے بعد گھر کے تمام کام کاج خود کرتی تھیں۔ محل سرائے غوثیہ میں یتیم بچیوں ، بیوہ اور بے کس عورتوں کے علاوہ بڑے بڑے امرا کی بہو بیٹیاں بھی دینی مسائل سمجھنے کے لیے آتی رہتی تھیں۔
۔ آپ کی وفات 695ھ میں ہوئی اور آپ کا مقبرہ ملتان سٹی اسٹیشن سے دو فرنگ جنوب میں واقع ہیں۔ آپ عوام و خواص میں ام المریدین بی بی پاکدامن سے مشہور ہیں۔
آپ اپنے خسر مخدوم بہاؤ الدین زکریا ملتانی کے دست حق پر بیعت ہوئیں تھیں۔
غوث العالمین بہاؤ الدین زکریا ملتانی کے گھرانے میں یہ رسم چلی آرہی تھی کہ ہر قمری مہینے کی پہلی رات کو حرم غوثیہ کی تمام مستورات حضرت زکریا کی زیارت کو حاضر ہوا کرتی تھیں۔ ایک مرتبہ جب تمام بہو بیٹیاں حاضر ہوئیں تو حضرت معمول کے مطابق بیٹھے رہے لیکن جب بی بی راستی شرف پابوسی حاصل کرنے کی غرض سے آگے بڑھیں تو حضرت بہاء الدین زکریا کھڑے ہو گئے۔ بی بی صاحبہ کو تعجب ہوا کہ حضرت نے خلاف معمول یہ تکلف کیوں فرمایا۔ غوث العالم نے کشف کے ذریعے شہزادی کی اس مکش کو محسوس کر لیا اور فرمایا۔ "بیٹی! یہ تعظیم اس شخص کے لیے جو اس وقت تیرے بطن عفت میں مستور ہے وہ جہاں کا قطب الاقطاب اور ہمارے خاندان کا چشم و چراغ ہو گا۔" شہزادی نے جب یہ مبارک خبر سنی تو خوشی میں گھر کا سارا اثاثہ خیرات کر دیا۔
 

سیما علی

لائبریرین
ذات پروردگار ہے !!جو اپنی ربوبیت سے تمام موجودات پر برتری رکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کوئی آنکھ اس کو پانہیں سکتی اور کوئی عقل اُسے مثال میں نہیں لا سکتی۔ وہم سے اُس کو تصور نہیں کرسکتے ،جس طرح زبان اُس کی توصیف کرنے سے قاصر ہے۔
پاک ہے وہ ہستی جو آسمانوں میں بلند مرتبہ ہے۔ پاک ہے وہ ذات جس نے اپنے بندوں کیلئے موت کومقرر کیا۔پاک ہے وہ ذات جس کی بادشاہی قدرت مند ہے۔ پاک ہے وہ ذات جس کی حکمرانی میں کوئی عیب نہیں۔پاک ہے وہ ذات جو ہمیشہ سے ہے اور رہے گا۔
 

سیما علی

لائبریرین
ڈرو
اللہ سے
جس طرح ڈرنے کا حق ہے
انسان کے اندرجب اللہ کا ڈر پیدا ہو جاتا ہے تو اس کی زندگی میں ایک عظیم انقلاب آجاتا ہے اس کی زندگی میں بہت سی خوشگوار اور عمدہ تبدیلیاں آجاتی ہیں اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں ان باتوں کی نشاندہی فرمائی ہے جو اللہ سے ڈرنے کے نتیجہ میں سامنے آتی ہیں




اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 

سیما علی

لائبریرین
حالتِ حال کے سبب، حالتِ حال ہی گئی
شوق میں کچھ نہیں گیا، شوق کی زندگی گئی

ایک ہی حادثہ تو ہے اور وہ یہ کہ آج تک
بات نہیں کہی گئی ، بات نہیں سنی گئی
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
دعائیں
بہت ساری آپکے لئے
آج ہماری بٹیا نے اتنے سارے کام کئے ۔۔

خیر سے مہمان تو آپکے سات بجے آئیں گے ۔۔۔
چکرا گیا سر اب تو کام کر کر کے۔۔۔
مہمان آئے اور ابھی تک محفل جمی ہے گیمز کی۔ کھانے پینے کی۔ الحمد للہ۔
 
Top