یونیکوڈ قرآن ٹائیپنگ پراجیکٹ!

arifkarim

معطل

arifkarim

معطل
اب ایسا کیا جائے اس پروجیکٹ پر باقاعدہ کام کیا جائے اور جو دوست اس میں کام کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں اُن کو کچھ کام سونپا جائے اور بے جا بحث سے بچا جائے۔۔۔ ویسے بھی بے جا بحث اصل مقصد سے دور کرتی جاتی ہے۔۔۔
میں بھی اس پروجیکٹ میں کام کرنا چاہتا ہوں اسلئے میرے لائق جو کام ہے مجھے ضرور بتایا جائے۔۔۔ شکریہ۔۔۔
اللہ تعالٰی ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔۔۔آمین

تعاون کا شکریہ، جلد ہی آپ سب کو آپ کے حصے کا کام سونپ دیا جائے گا! آپ فکر نہ کریں۔ :grin:
 
arifkarim

معطل
پورا قرآن پاک! نور قرآن فانٹ میں!

راھب صاحب کے پوسٹ کردہ قرآن ایکسپلورر کے متن پر آٹو رپلیس کا کام مکمل ہوا۔ اب ہمارے پاس مکمل قرآن نور قرآن فانٹ میں مہیا ہے۔ اسکا لنک: http://s15.divshare.com/launch.php?f=4121977&s=2c7

اب صرف اسکی پروف ریڈنگ اور علامات کا کام باقی ہے۔ میں نے پوری کوشش کی ہے کہ آٹو رپلیس اس طریقے سے کیا جائے کہ کم سے کم وقت میں قرآنی متن پر علامات لگ سکیں۔

اب یہاں سے ہمارا کام شروع ہوتا ہے۔ جو رُکن بھی اس پر کام کرنا چاہے، خوشی سے کر سکتا ہے۔ مندرجہ بالا فائل ورڈ میں لوڈ کریں۔ یہاں 114 سورتیں الگ الگ موجود ہو نگی۔ آپ جس سورہ پر کام کرنا چاہیں، اسے کاپی اور پیسٹ کرکے ایک اور فائل بنا لیں۔ اور پھر اسکی تصحیح کر کے یہیں‌ پر اپلوڈ کر دیں۔ فائل کا نام کچھ اس قسم کا ہونا چاہئے:
a67.gif

یعنی پہلے سورہ کا نمبر ڈیش اور پھر اس سورہ کا نام۔ آپ جن سورتوں کی تصحیح کرنے لگیں تو انکا نام اور نمبر یہاں بتا کر کریں، تاکہ کوئی اور رکن بلاوجہ دوبارہ اس پر کام کرنے کی بجائے کسی اور سورہ کا انتخاب کر لے۔

بعد میں ان سب کو اکٹھا کر کے کئی بار پروف ریڈ کیا جائے گا۔ جسکے بعد ہم اسے ریلیز کر دیں گے۔

بلال صاحب: آپ سورۃ البقرہ پر کام شروع کریں۔
اردو صاحب:‌آپ سورۃ آل عمران پر کام شروع کر دیں-
خاکسار قرآن پاک کی آخری 10 سورتوں پر کام شروع کرتا ہے، کیونکہ ان میں بے تحاشا علامات ہیں:)
نمونے کے طور پر قرآن پبلشنگ سسٹم کا یہ نسخہ استعمال کر سکتے ہیں، کیونکہ یہ لیگچرز بیسڈ ہونے کی وجہ سے سب زیادہ مستند ہے:
http://www.pakquran.com/quranslides2.asp

لیجئے سورۃ فاتحہ سے بسم اللہ کر تے ہیں: http://s15.divshare.com/launch.php?f=4121967&s=bde

اگر علامات لگانے میں کوئی مسئلہ ہو تو خاکسار حاضر ہے۔
 
اردو

محفلین
محترم عارف کریم صاحب
جیسا کہ آپ نے فرمایا میں سورۃ آل عمران پر کام شروع کر تا ہوں ۔ جزاکم اللہ ۔
 
arshadmm

محفلین
امسال 2008 میں دو قرآنی فانٹس: نور ہدایت اور نور قرآن ریلیز ہوئے، جن کے ذریعے قرآن پاک کو برصغیری رسم الخط کے مطابق لکھا جا سکتا ہے۔ نور ہدایت فانٹ میں ابھی اسکی لیمیٹڈ سپورٹ ہے مگر نور قرآن فانٹ کو ہم مسلسل اپڈیٹ کر رہے ہیں اور اب یہ اس حالت میں ہے کہ اسکی مدد سے پورا قرآن اوپن ٹائپ / یونیکوڈ میں لکھا جا سکتا ہے۔

عارف کریم

پیارے بھائی میں نے ایک جگہ پہلے بھی یہی پڑھا ہے۔ الحمد للہ نور ہدایت میں برصغیری رسم الخط کے مطابق لکھنے کی مکمل سپورٹ موجود ہے اور دو پارے مکمل آن لائں بھی موجود ہیں۔ باقی پاروں پہ کام جاری ہے اور الحمد للہ حفاظ کرام مسلسل پروف ریڈنگ میں‌ لگے ہوئے ہیں کہ کام نازک ہے۔ عنقریب مختلف تراجم اور تفیسر کے ساتھ یہ کام پی ڈی یف ، ورڈ اور آن لائن ہو مختلف طرح‌ سے سب حضرات کیلئے پیش کیا جائے گا۔
 
رضا

معطل
میں بھی اس کام میں‌اپنا حصہ ڈالنا چاہتا ہوں۔لیکن میں جو کیبورڈ یوز کرتا ہوں۔اس میں اعراب نہیں ہیں۔
میں مائکروسوفٹ کیبورڈ کریئٹر میں‌ کیبورڈ سیٹ کیا تھا۔وہ سیو کس طرح ہوگا؟ پھر اس بنائے گئے کیبورڈ کو اپنے سسٹم میں کیسے نصب کروں؟؟؟
اگر کوئی صاحب مجھے میرے والا کیبورڈ(اعراب کیساتھ) فراہم کردیں تو نوازش ہوگی۔
 
شکریہ رضا! آپ کو خود سے کیبورڈ بنانے کی ضرورت نہیں۔ کیبورڈ یہاں دستیاب ہے:
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=11360
 
بلال

محفلین
پیارے بھائی میں نے ایک جگہ پہلے بھی یہی پڑھا ہے۔ الحمد للہ نور ہدایت میں برصغیری رسم الخط کے مطابق لکھنے کی مکمل سپورٹ موجود ہے اور دو پارے مکمل آن لائں بھی موجود ہیں۔ باقی پاروں پہ کام جاری ہے اور الحمد للہ حفاظ کرام مسلسل پروف ریڈنگ میں‌ لگے ہوئے ہیں کہ کام نازک ہے۔ عنقریب مختلف تراجم اور تفیسر کے ساتھ یہ کام پی ڈی یف ، ورڈ اور آن لائن ہو مختلف طرح‌ سے سب حضرات کیلئے پیش کیا جائے گا۔

کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ آپ نے برصغیری قرآنی علامات کے لئے کونسی یونیکوڈ ویلیوز کا استعمال کیا ہے۔۔۔؟
 
arifkarim

معطل
قرآنی متن کا اپڈیٹ!

کچھ دن قبل خاکسار نے پورا قرآن نور قرآن فانٹ میں آٹو رپلیس کر کے پوسٹ کیا تھا۔ آج بلال صاحب کے مشورے پر اسکا اپڈیٹ پیش کیا جارہا ہے: www.divshare.com/download/4135358-fa5

اپڈیٹ کی وجہ: پچھلی فائل میں اردو اور عربی یونیکوڈ ویلیوذ آپس میں مکس ہو گئی تھیں جس کی وجہ سے قرآنی متن میں مسائل پیدا ہو گئے تھے۔ اس نئی فائل میں اردو کی ‘‘ہ’’ ، ‘‘ی’’ اور ‘‘ک’’ کو عربی ویلیوذ میں کر دیا گیا ہے، اسٹینڈرڈ کے مطابق۔ انکی قدریں یہ ہیں:
ه = 0647
ي = 064a
ك = 0643
مستقبل میں مسائل سے بچنے کیلئے انہی ویلیوذ کا استعمال کریں!

نور قرآن فانٹ میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ بعض مقامات پر بڑی مد ‘‘ٓ’’ ڈالنے پر بھی چھوٹی مد ہی نظر آتی ہے۔ اسلئے دیکھنے والا دھوکہ کھا جاتا ہے اور سمجھتا ہے کہ یہاں چھوٹی مد ہی ہے اور اسکی تصحیح کرنا ضروری نہیں سمجھتا۔ اسکا حل میں نے یہ نکالا ہے کہ قرآن ایکسپلورر کے پورے متن میں موجود بڑی مدوں کو چھوٹی مد کر دیا ہے۔ کیونکہ قرآن پاک میں زیادہ تر چھوٹی مدیں زیادہ آتی ہیں، اسلئے جہاں بڑی مد کی ضرورت ہو، وہاں آسانی سے ڈالی جا سکتی ہے۔

بڑی مد کی ویلیو: ‘‘ٓ’’ = 0653
اور چھوٹی مد: ‘‘ ۤ ’’ = 06e4

باقی ہم نے ٹائپنگ میں آسانی کیلئے الفاظ کے مابین آنے والے ہمزہ اوپر 0654 اور ہمزہ نیچے 0655 کو پراگرمنگ کے ذریعے ‘‘ ئ = 0626 ’’پر کر دیا ہے۔ بیشک یہ طریقہ درست نہیں، لیکن اس سے سرنچگ کے دوران کافی آسانی ہوگی :)
دوسرا: عربی جزم = 06e1 کی بجائے عربی سُکن = 0652 کا انتخاب کیا ہے۔ یہ بھی سرچنگ کو مد نظر رکھ کر کیا گیا۔

فی الوقت خاکسار ایک ایسا طریقہ تلاش کر رہا ہے جسکی مدد سے ان تمام جگہوں پر جہاں ی، ن،اور و کے اوپر کوئی اعراب نہیں، وہاں آٹومیٹک عربی سکن ڈال دی جائے۔ manually اس کام میں بہت دیر لگتی ہے۔

اس فائل میں پہلی سورہ اور آکری کچھ سورتوں کی تصحیح شامل ہے۔ تاکہ آپ لوگ اسے سے استفادہ کر لیں۔

اردو

محفلین
یونی کوڈ قدروں کی تبدیلی

درج بالا پوسٹ میں بیان کی گئی یونی کوڈ قدروں کی تبدیلی کا کوئی اثر نور قرآن کے لئے بنائے گئے کیبورڈ پر بھی ہوگا یعنی کیا قرآنی کی بورڈ کو بھی اپڈیٹ کرنا ہوگا
 
arifkarim

معطل
درج بالا پوسٹ میں بیان کی گئی یونی کوڈ قدروں کی تبدیلی کا کوئی اثر نور قرآن کے لئے بنائے گئے کیبورڈ پر بھی ہوگا یعنی کیا قرآنی کی بورڈ کو بھی اپڈیٹ کرنا ہوگا

نہیں، اس سے نور قرآن کیبورڈ‌ پر کوئی اثر نہیں۔ اگر آپ چاہیں تو خاکسار اس کیبورڈ کو بھی اپڈیٹ کر دے؟۔۔۔۔
 
arifkarim

معطل
خدا کے فضل سے پہلی کامیابی!

قرآن پاک کی آخری دس سورتیں مکمل علامات اور پروفنگ کے ساتھ حاضر خدمت ہیں:
www.divshare.com/download/4121967-bde

اب خاکسار آخری 20 سورتوں کا کام سنبھالتا ہے۔

آپ سب کے تعاون کا شکریہ!
 
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبارکۃ!
سورۃ الملک شریف کی پروف ریڈینگ کا کام یہ گنہگار، بدکار کرنے کو تیار ہے ۔ اگر کسی اور نہیں ابھی تک شروع نہیں کی تو۔
سورۃ الملک پارہ 29 کی ابتدائی سورۃ ہے جس کے بارے میں حدیثوں میں آتا ہے کہ جو شخص ہر رات کو یہ سورۃ پڑھے گا ان شاء اللہ عزوجل عذاب قبر سے محفوظ رہے گا۔ اور یہ سورۃ اس کے لیے نجات دہندہ ہوگی۔ سبحان اللہ عزوجل
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبارکۃ
 
بھائی جان: ہم میں سے کون گناہ گار نہیں ہے؟ سوائے انبیاء کرام علیه السلام کے سب گناہ گار ہی ہوتے ہیں۔
آپ کا مشکور ہوں کہ آپ اس عظیم سورہ پر کام کرنا چاہتے ہیں۔ ابھی تک کوئی بھی اس پر کام نہیں کر رہا تھا۔ امید ہے آپ اسے جلد از جلد مکمل کر لیں گے۔ اللہ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو! اٰمین۔
 
بلال

محفلین
عارف بھائی اب ایک کام اور کریں وہ یہ کہ جو جو دوست جس جس سورت پر کام کر رہا ہے اُن کے نام یہاں دے دیں ایک ٹیبل کی صورت میں۔۔۔ اگر کہیں تو میں یہ کام کر دوں کیا؟
 
Top