یونیکوڈ قرآن ٹائیپنگ پراجیکٹ!

arifkarim

معطل
اب تک انٹرنیٹ پر یونیکوڈ اور اوپن ٹائپ میں قرآن پاک کے متعدد نسخے آچکے ہیں۔ مگر ان میں سے ایک بھی 100 فیصد بر صغیری رسم الخط کے مطابق نہیں۔ اور اس کی سب سے بڑی وجہ ایک قابل قرآنی فانٹ کا نہ ہونا تھا۔

امسال 2008 میں دو قرآنی فانٹس: نور ہدایت اور نور قرآن ریلیز ہوئے، جن کے ذریعے قرآن پاک کو برصغیری رسم الخط کے مطابق لکھا جا سکتا ہے۔ نور ہدایت فانٹ میں ابھی اسکی لیمیٹڈ سپورٹ ہے مگر نور قرآن فانٹ کو ہم مسلسل اپڈیٹ کر رہے ہیں اور اب یہ اس حالت میں ہے کہ اسکی مدد سے پورا قرآن اوپن ٹائپ / یونیکوڈ میں لکھا جا سکتا ہے۔

اس پرا جیکٹ کو شروع کرنے کا اصل مقصد پورے قرآن شریف کو نور قرآن فانٹ میں ٹائپ کرنا ہے۔ اسکا ایک فائدہ تو یہ ہوگا کہ تاریخ میں پہلی بار ہم یہ کام ہوا ہوگا اور دوسرا یہ کہ ٹائپنگ کے دوران جو جو مسائل اس فانٹ میں آئیں گے، انکو بتدریج دور کرکے اسکو پرفیکٹ کر دیا جائے گا۔ اور پھر اسی فانٹ کے ٹیبلز پر مزید خوبصورت فانٹس بنیں گے! اس طرح آپ کی محنت صرف ایک فانٹ تک محدود نہ رہے گی۔ ۔ ۔

علامات کے مسائل کو تو ہم نے جیسے تیسے حل کر دیا۔ مزید مسائل ٹائپنگ کے دوران ہی سامنے آسکتے ہیں۔ اس لئے ہماری محفل کے تمام اراکین سے درخواست ہے کہ آپ سب بڑھ چڑھ کر اس پراجیکٹ میں حصہ لیں۔ تاکہ اس کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ چونکہ یہ صدقہ جاریہ ہے، اس لئے ہماری خواہش ہو گی اس سے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفیذ ہو سکیں۔

خواہش مند افراد جو اسکام میں حصہ لینا چاہتا ہیں، وہ پنا اندراج یہاں کرا جائیں۔ ہم ایک ٹیم بنا کر اس پرا جیکٹ کا آغاز کرتے ہیں۔

یاد رکھیں: دنیاوی کتابیں تو ہم کبھی بھی لکھ سکتے ہیں اور ان کی ایک خاص عمر ہوتی ہے، جسکے بعد وہ ایکساپائر ہو جاتی ہیں۔ مگر قرآن حکیم وہ واحد کتاب ہے جو کہ قیامت تک پڑھی جائے گی۔ عالم حشر میں بھی پڑھی جائے اور اہل جنت بھی اسکی تلاوت کریں گے۔ ذرا سوچئیے: جس کتاب کی اللہ کے حضور میں اس قدر قدر و قیمت ہو، اسکو درست لکھنے اور اسکی تشحیر کرنے کا کس قدر اجر اسکے پاس ہوگا؟
صرف اس بات کو مد نظر رکھ کر اس پراجیکٹ میں حصہ لیں۔ ہم یہ کام محض خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کیلئے کر رہے ہیں۔ کسی دنیاوی خواہش و حوس کی ملاوٹ اس کام میں شامل نہیں ہونی چاہیئے۔

عارف کریم
 
قیصرانی

لائبریرین
یونی کوڈ میں جو بھی قرآن پاک کا نسخہ لکھا ہوا ملے، اس کا فانٹ بدل دیں۔ اس طرح میرا خیال ہے کہ نئے سرے سے ٹائپنگ کی بجائے صرف پروف ریڈنگ اور علامات کا کام باقی رہ جائے گا
 
arifkarim

معطل
یونی کوڈ میں جو بھی قرآن پاک کا نسخہ لکھا ہوا ملے، اس کا فانٹ بدل دیں۔ اس طرح میرا خیال ہے کہ نئے سرے سے ٹائپنگ کی بجائے صرف پروف ریڈنگ اور علامات کا کام باقی رہ جائے گا

میں کئی نسخے ٹیسٹ کر چکا ہوں۔ مگر وہ سب کے سب ہمارے رسم الخط سے اس قدر مختلف ہیں ہیں کہ بہتر یہی ہے کہ پورا قرآن دوبارہ ٹائپ کیا جائے۔ آٹو ریپلیس سے مزید مسائل سامنے آتے رہتے ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
رسم الخط کے فرق سے آپ کی کیا مراد ہے؟ یونی کوڈ میں‌ لکھا ہوا جو بھی متن ہو، اس پر دوسرا فانٹ منتخب کرنے سے اس کا متن نہیں، رسم الخط بدل جاتا ہے۔ میرے نزدیک تو یہ پہیئے کو دوبارہ ایجاد کرنے والی بات ہوئی
 
قیصرانی

لائبریرین
اسکا ایک فائدہ تو یہ ہوگا کہ تاریخ میں پہلی بار ہم یہ کام ہوا ہوگا اور دوسرا یہ کہ ٹائپنگ کے دوران جو جو مسائل اس فانٹ میں آئیں گے، انکو بتدریج دور کرکے اسکو پرفیکٹ کر دیا جائے گا۔ اور پھر اسی فانٹ کے ٹیبلز پر مزید خوبصورت فانٹس بنیں گے! اس طرح آپ کی محنت صرف ایک فانٹ تک محدود نہ رہے گی۔ ۔ ۔

ہم یہ کام محض خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کیلئے کر رہے ہیں۔ کسی دنیاوی خواہش و حوس کی ملاوٹ اس کام میں شامل نہیں ہونی چاہیئے

محترم آپ کی اپنی پوسٹ میں دو فائدے بیان ہوئے ہیں، ایک تو یہ کہ ہمارا نام ہوگا کہ ہم نے فلاں فانٹ میں‌ تاریخ‌ میں پہلی بار قرآن شریف ٹائپ کیا۔ دوسرا فائدہ فانٹ کی امپروومنٹ۔ جبکہ فوراً‌ بعد ہی آپ فرما رہے ہیں کہ یہ خدا تعالٰی کی رضا کے حصول کے لئے کرنا چاہیئے۔ کسی دنیاوی خواہش اور ہوس کی ملاوٹ نہیں ہونی چاہیئے۔
I am really confused​
 
ہمارا نام ہوگا؟ یہ میں نے کہا لکھا؟ میں نے تو یہ لکھا ہے کہ اگر ہم پورا قرآن شریف یونیکوڈ میں برصغیری رسم الخط کے مطابق پیش کر دیں تو یہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوگا! میرا نام یا آپ کا نام، مجھے کوئی پراوہ نہیں۔ ۔ ۔ اگر آپ چاہیں تو ہم وہاں ''بے نام، برضائے الٰہی'' کا ٹیگ بھی لگا سکتے ہیں :)

انہی ناموں کے چکروں میں پڑھ کر تو ہم پاکستانیوں کی پروڈکٹیویٹی بہت کم ہے۔ اب دیکھیئے علوی امجد صاحب نے جو اتنے مہینے لگا کر نور قرآن فانٹ بنایا ہے، اُس تھریڈ میں کوئی شوکت صاحب ان سے محض اس فانٹ کے ٹیگس پر بحث کر رہے ہیں! جو بنایا ہے اسکی پرواہ نہیں اور مصیبت پڑی ہے کہ کس نے بنایا ہے؟

اور جو آپ نے دوسرا فائدہ بیان کیا کہ اس سے فانٹ کی امپروومنٹ ہوگی تو اس میں ہم سب ہی کا فائدہ ہے۔ کوئی میرا ذاتی فائدہ تو نہیں! کیا آپ یہ کہنا چاہتا ہیں کہ قرآن ٹائپ کئے بغیر ہی فانٹ میں امپروومینٹ آجائے؟ ایسا ناممکن ہے۔ جو جو الفاظ لکھے جائیں گے انکے مسائل اور نقاص سامنے آتے جائیں گے۔ جسکی مدد سے ہم فانٹ کو اپڈیٹ کرتے رہیں گے، یہاں تک وہ پرفیکٹ ہو جائے۔ بعد میں اسی فانٹ کے ٹیبلز پر مزید فانٹس بنیں گے جنہیں ہم وولٹ سمیت بالکل فری ریلیز کریں گے! اب بتائیں اس میں میرا فائدہ ہے یا پوری پاکستانی قوم کا؟؟؟؟؟ :confused:
ہمیں اس کام پر کوئی ایوارڈ یا پیسے یا شہرت نہیں ملنی! ہم یہ کام صرف قرآن کریم کی تشہیر کیلئے کر رہیں ہیں جس میں سب کا فائدہ ہے اور کسی کا نقصان نہیں۔۔۔۔۔ حقیقی اجر تو اسی کے پاس ہے جو تمام جہانوں کا رب ہے!

آپ کی اس پوسٹ نے تو مجھے کنفیوذ کر دیا ہے کہ میں کیا سوچ کر لکھ رہا ہوں اور آپ کیا سوچ کر اسے سمجھ رہیں ہیں۔ ۔ ۔ :rolleyes:
 
arifkarim

معطل
رسم الخط کے فرق سے آپ کی کیا مراد ہے؟ یونی کوڈ میں‌ لکھا ہوا جو بھی متن ہو، اس پر دوسرا فانٹ منتخب کرنے سے اس کا متن نہیں، رسم الخط بدل جاتا ہے۔ میرے نزدیک تو یہ پہیئے کو دوبارہ ایجاد کرنے والی بات ہوئی

جو قرآنی متن ہمارے پاس اس وقت موجود ہیں وہ عربی ہیں۔ ان میں کھڑی زبر، بڑی مد، جزم اور آیت کے نشان یا تو موجود نہیں ہیں یا انکی مختلف ویلوذ ہیں۔ ایک ایک لفظ کو ٹھیک کرنے سے بہتر ہے کہ ایک بار پورا دوبارہ قرآن ٹائپ کیا جائے تا اسکی پروف ریڈنگ آسانی سے ہو سکے۔ اور مستقبل میں ایک بار پھر ٹائپنگ سے بچا جا سکے!
 
السلام علیکم عارف کریم بھائی اس پروجیکٹ میں کیا کام شامل ہے قرآن پاک کو کمپوز کرنا اور اس کی پروف ریڈنگ کرنا یا کچھ اور بھی ہے
 
الف عین

لائبریرین
منصور کی بات درست ہے۔ اس کا ہی مجھ کو بھی احساس ہوا تھا۔ میرا زاتی خیال تو یہ ہے کہ ہم کچھ کچھ صفحات فانٹ تبدیل کر کے کہیں اپ لوڈ کر دیں۔ اور ارکان ان کو بر صغیری متن سے ملا کر دیکھیں کہ کہاں کسی حرف یا علامت کی رینڈرنگ میں گڑبڑ ہے۔
لیکن اس سے پہلے یہ طے کرنا ہے کہ اس میں کاف، ہ، ی وغیرہ کی کون سی قدریں استعمال کرنی چایئے؟
میرا ذاتی خیال ہے کہ ہم ان کو اردو کی ہی قدروں میں بنائیں۔
 
جہاں تک میرا خیال ہے ہمیں پہلے سے کمپوز شدہ قرآن مجید کا فانٹ تبدیل کرکے اسکی پروف دیڈنگ کرنی چاہئے اس سے آسانی ہوگی اور باقی پہلے سے کمپوز شدہ قرآن مجید میں غلطیاں نہیں ہے صرف اعراب کے فرق ہے وہ پروف ریڈنگ میں نکالیں جائیں گے باقی دیکھتے ہیں کہ باقی ساتھیوں کا کیا مشورہ ہے
 
arifkarim

معطل
السلام علیکم عارف کریم بھائی اس پروجیکٹ میں کیا کام شامل ہے قرآن پاک کو کمپوز کرنا اور اس کی پروف ریڈنگ کرنا یا کچھ اور بھی ہے

جی ہاں! پہلے مرحلے میں قرآن کریم کی کمپوزنگ اور اسکی پروف رینڈنگ۔ جب یہ کام مکمل ہو جائے تو پھر دیکھا جائے گا کہ اس کمپوزڈ متن کا کیا کرنا ہے۔
 
arifkarim

معطل
منصور کی بات درست ہے۔ اس کا ہی مجھ کو بھی احساس ہوا تھا۔ میرا زاتی خیال تو یہ ہے کہ ہم کچھ کچھ صفحات فانٹ تبدیل کر کے کہیں اپ لوڈ کر دیں۔ اور ارکان ان کو بر صغیری متن سے ملا کر دیکھیں کہ کہاں کسی حرف یا علامت کی رینڈرنگ میں گڑبڑ ہے۔
لیکن اس سے پہلے یہ طے کرنا ہے کہ اس میں کاف، ہ، ی وغیرہ کی کون سی قدریں استعمال کرنی چایئے؟
میرا ذاتی خیال ہے کہ ہم ان کو اردو کی ہی قدروں میں بنائیں۔

انہی قدروں میں فرق کی وجہ سے ہم پورا قرآن دوبارہ ٹائپ کرنے کا سوچ رہے تھے۔ اگر آپ کے پاس کوئی قرآنی نسخہ موجود ہے تو اسکے روابط فراہم کر دیں۔ ہم چیک کرلیں گے۔ ٹائپنگ کے دوران ک، ہ ،ی اور جزم کی اردو قدریں ہی استعامل کی جائیں گی۔
 
arifkarim

معطل
جہاں تک میرا خیال ہے ہمیں پہلے سے کمپوز شدہ قرآن مجید کا فانٹ تبدیل کرکے اسکی پروف دیڈنگ کرنی چاہئے اس سے آسانی ہوگی اور باقی پہلے سے کمپوز شدہ قرآن مجید میں غلطیاں نہیں ہے صرف اعراب کے فرق ہے وہ پروف ریڈنگ میں نکالیں جائیں گے باقی دیکھتے ہیں کہ باقی ساتھیوں کا کیا مشورہ ہے

ٹھیک ہے۔ اگر ہمیں کوئی مستند قرآنی نسخہ مل جائے تو اسی پر کام شروع کرتے ہیں۔ اگر اس سے کام نہ بنا تو پھر دوبارہ ٹائپنگ کے سوا دوسرا کوئی آپشن نہیں۔
 
ش

شوکت کریم

مہمان
انہی ناموں کے چکروں میں پڑھ کر تو ہم پاکستانیوں کی پروڈکٹیویٹی بہت کم ہے۔ اب دیکھیئے علوی امجد صاحب نے جو اتنے مہینے لگا کر نور قرآن فانٹ بنایا ہے، اُس تھریڈ میں کوئی شوکت صاحب ان سے محض اس فانٹ کے ٹیگس پر بحث کر رہے ہیں! جو بنایا ہے اسکی پرواہ نہیں اور مصیبت پڑی ہے کہ کس نے بنایا ہے؟
rolleyes:

اللہ آپکو جزائے خیر دے "مصیبت " کے بارے میں تو میں نے اس تھریڈ میں بتا دیا ہے۔ اور بحث کہاں ایک سامنے کی چیز تھی اس کے بارے میں‌ پوچھ لیا تو کیا اس میں‌ برائی ہو گئی ۔ بھائی جب آپ ایک چیز پبلک کے سامنے لاتے ہیں تو سوالات جوابات سے یہ تو نہیں سوچنا چاہئے کہ کسی کو مصیبت پڑی اور الٹا پوری قوم کو الزام دے دیا جائے کہ ناموں‌ کے چکرمیں‌پڑی ہوئی۔ اور غور کریں تو بات ہی ناموں کے چکر سے شروع ہوئی ہے۔ کسی کا نام مٹا کر اپنا نام لگا دینا۔ کیا یہ ناموں کا چکر نہیں‌؟ ابھی شائد آپ نے وہ تھریڈ نہیں‌ پڑھا جس میں بابائے پاک نستعلیق حجازی صاحب فجر نستعلیق کا پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ اور میں نے تو کوئی پوسٹ مارٹم نہیں‌ کیا ایک پراپرٹی کے بارے میں‌پوچھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
تو پھر ذکر سافٹویر کے بارے میں کیا خیال ہے اگر ہم ذکر سافٹویر سے ایک ایک پارہ لیکر اس میں تصحیح یعنی اعراب کو ٹھیک کرنا شروع کریں تو کیسا رہے گا
 
arifkarim

معطل
تو پھر ذکر سافٹویر کے بارے میں کیا خیال ہے اگر ہم ذکر سافٹویر سے ایک ایک پارہ لیکر اس میں تصحیح یعنی اعراب کو ٹھیک کرنا شروع کریں تو کیسا رہے گا

اچھا آئڈیا ہے۔ میں نے بھی اسکے بارے میں سنا ہے کہ کافی اچھا پروگرام ہے۔ کیا آپ اسکا ربط دے سکتے ہیں؟
 
arifkarim

معطل
خوش خبری!

تو پھر ذکر سافٹویر کے بارے میں کیا خیال ہے اگر ہم ذکر سافٹویر سے ایک ایک پارہ لیکر اس میں تصحیح یعنی اعراب کو ٹھیک کرنا شروع کریں تو کیسا رہے گا

ہمارا کام بن گیا ہے۔ ذرا اس سائٹ کو چیک کریں: http://www.quranexplorer.com/
اس سائٹ پر پورا قرآن یونیکوڈ میں مہیا ہے برصغیری متن کے قریب قریب، جسے نور قرآن فانٹ میں بہت آسانی سے کنورٹ کیا جاسکتا ہے۔ اب ہمیں پورا قرآن دوبارہ ٹائپ کرنے کی ضرورت نہیں۔ آج ہی میں‌نے ایک ورڈ فائل میں ماکرو بنا کر سورہ الفاتحہ پر اپلائی کیا ہے۔ کافی اچھا رزلٹ آیا ہے۔ اب صرف آیات کے اوپر علامات اور تھوڑی بہت پروف ریڈنگ کا کام باقی ہے۔ ٹیسٹ فائل یہاں سے ڈاونلوڈ کریں:
http://www.mediafire.com/?txrbnndey2j

استعمال کا طریقہ: quranexplorer کی سائٹ سے قرآنی متن انڈو پاک کی آپشن کے ساتھ کاپی کریں۔ اسے ورڈ میں پیسٹ کریں اور اسکے اوپر تاہوما فانٹ اپلائی کردیں۔ اب پیج کے ٹاپ پر جا کر میرا بنایا ہوا ماکرو رن کریں۔ اور اسکے بعد پورے متن پر نور قرآن فانٹ اپلائی کر دیں۔ انشاءاللہ بہت اچھا رزلٹ آئے گا۔

آپ سب کے تعاون کا شکریہ!
 
arifkarim

معطل
قرآن ایکسپلورر کا ٹیکسٹ نور قرآن فانٹ میں۔ اسکو ٹھیک کر نے میں صرف 2 منٹ لگے!:
a62.gif
 
Top