یاد کیا ہم کریں کوئی وعدہ نہ تھا،،،،،غزل برائے اصلاح

یاد کیا ہم کریں کوئی وعدہ نہ تھا
پر بچھڑنے کاکوئی ارادہ نہ تھا

اس کےچہرے میں تھے دفن چہرے کءی
جیساسمجھے اسے ویساسادہ نہ تھا

یاد رکھنے میں بھی کوئی نقصاں نہ تھا
بھولنے میں بھی گرکچھ افادہ نہ تھا

اب جوسوچاتوسوچاکہ اس کی طرح
دل مرابھی کچھ ایسا کشادہ نہ تھا

کل ملا تو بہت ساری باتیں ہوءیں
پچھلی باتوں کا پرکچھ اعادہ نہ تھا

اک ملاقات کی ہے گراتنی خوشی
توجدائی کاغم کچھ زیادہ نہ تھا

نیند ٹوٹی توآنکھ اور لب پائے نم
دل میں غم،ہاتھ میں جام بادہ نہ تھا
 

الف عین

لائبریرین
واہ، اچھی غزل ہے، معمولی سی اصلاح کی ضرورت ہے تاکہ بہتر ہو جائے۔
یاد کیا ہم کریں کوئی وعدہ نہ تھا
پر بچھڑنے کاکوئی ارادہ نہ تھا
واضح نہیں، دوسرا مصرع اچھا ہے، لیکن پہلا اس کا ساتھ نہیں دے رہا۔ اکفاظ کی نشست درست نہیں۔ کیا مطلب اس طرح ممکن ہ؟
یاد بھی کیا کریں، کوئی وعدہ نہ تھا
یا
یاد اب کیا کریں۔۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
چلو ایک ایک کر کے ابھی ہی دیکھ لیتا ہوں اسے۔۔

اس کےچہرے میں تھے دفن چہرے کءی
جیساسمجھے اسے ویساسادہ نہ تھا

// ’ویسا سادا‘ اچھا نہیں لگ رہا، ’جتنا سمجھے تھے ہم، اتنا سادا نہ تھا‘ کیسا رہے گا۔ اور بھی کچ ھ ذہن میں ہو تو بتاؤ۔

یاد رکھنے میں بھی کوئی نقصاں نہ تھا
بھولنے میں بھی گرکچھ افادہ نہ تھا

// یہاں ‘نہ تھا‘ دہرا رہا ہے، پہلے مصرع میں الفاظ کی ترتیب الٹ دیں
گر نہ تھا یاد کرنے میں کوئی زیاں
بھولنے میں بھی کوئی افادہ نہ تھا
کیسا ہے، دوسرے مصرع میں اگر یا گر کی جگہ کوئی لایا جائے تو بات بہتر لگتی ہے۔ اس لئے گر اور کوئی کو بھی الٹ دیا ہے۔ نقصاں بھی ذرا اچھا نہیں لگ رہا ہے، غنہ کے ساتھ۔


اب جوسوچاتوسوچاکہ اس کی طرح
دل مرابھی کچھ ایسا کشادہ نہ تھا
///یہ شعر سمجھ میں نہیں آیا۔ دوسرا مصرع بے پناہ ہے۔ پہلا مصرع کچھ اور سوچو، میں بھی سوچتا ہوں۔

کل ملا تو بہت ساری باتیں ہوءیں
پچھلی باتوں کا پرکچھ اعادہ نہ تھا

///درست ہے، اگرچہ پہلا مصرع کچھ سدھر سکتا ہے۔

اک ملاقات کی ہے گراتنی خوشی
توجدائی کاغم کچھ زیادہ نہ تھا

///اک ملاقات کی ہو جو اتنی خوشی
کچھ جدائی کا غم بھی زیادہ نہ تھا
دوسرے مصرعے میں ’تو‘ کی طوالت اچھی نہیں لگ رہی۔ اس لحاظ سے دوسرا مصرع اب رواں ہے

نیند ٹوٹی توآنکھ اور لب پائے نم
دل میں غم،ہاتھ میں جام بادہ نہ تھا
/// یہ شعر بھی سمجھ میں نہیں آیا کہ کیا کہنا چاہ رہے ہو، ذرا صاف کہو۔
 
Top