ہندوستان کی فولادی خاتون

عندلیب

محفلین
تمام ہندوستانیوں کو یوم جمہوریہ ہند بہت بہت مبارک


آج یوم جمہوریہ کے موقع پر سوچا کہ اندرا گاندھی کے تعلق سے کچھ لکھوں جو تمام ہندوستانی خواتین کے لیے ایک آئیڈیل خاتون تھیں۔

اندراگاندھی کی پیدائش آنند بھون الہ آباد میں 19 نومبر 1917ء کو ہوئی۔ انکے والد جواہر لال نہرو اور ماں کملا نہرو تھیں ۔ ان کے والد جواہر لال نہرو نے جدوجہد آزادی میں ایک اہم کردار ادا کیا تھا۔
گیارہ برس کی عمر میں ہی اندرا گاندھی نے سرگرم سیاست میں حصہ لینا شروع کر دیا تھا اور تحریک آزادی میں حصہ لینے کی پاداش میں انہیں جیل بھی ہوئی۔ ہندوستان کی آزادی کے سال 1947ء میں وہ آل انڈیا کانگریس ورکنگ کمیٹی کی رکن بنیں اور انہیں کانگریس کے شعبہ خواتین کی صدارت بھی سونپی گئی۔ پھر فبروری 1959ء میں انڈین نیشنل کانگریس کی صدر منتخب ہوئیں اور 1966ء میں لال بہادر شاستری کے انتقال کے بعد وزیر اعظم ہند کے عہدے پر فائز ہوئیں۔ یہ ہندوستان کی تیسری وزیر اعظم رہی ہیں۔
1966ء سے 1977ء تک وہ ہندوستان کی وزیراعظم برقرار رہیں مگر جب انہوں نے ملک میں ایمرجنسی قائم کی تب عوام نے انہیں اس عہدے سے بےدخل کیا۔ لیکن 1980ء میں وہ دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہوئیں اور 1984 میں اپنے انتقال تک اس عہدے پر قائم رہیں۔ 31/اکتوبر 1984ء میں ان پر قاتلانہ حملہ ہوا اور وہ اسی وقت وفات پا گئیں۔
وزرات عظمیٰ کے علاوہ انہوں نے دفاع ، امور خارجہ ، امور داخلہ اور مالیات کے شعبوں میں بھی بحیثیت مرکزی وزیر اپنی صلاحیتوں سے ہندوستان کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔ وہ اپنے حکومتی دور میں زندگی کے ہر شعبے میں ہندوستان کی ترقی کے لیے ہمیشہ کوشاں رہیں۔

1999ء میں بی بی سی نے انھیں "ومین آف دی ملینیم" کے خطاب سے نوازا تھا۔
Indera%20Gandhi%201.jpg
 

نایاب

لائبریرین
واقعی اک فولادی خاتون ۔۔اندرا گاندھی ۔۔۔
ایشیا میں جہاں " مرد سیاستدان " بھی اکثر آنسو بہاتے تصویر بنواتے " ووٹ " کیش کراتے ہیں ۔
اس ایشیا کی واحد " خاتون " سیاستدان " جو کہ کہیں بھی آنسو بہاتی نظر نہیں آتی ۔
سنجے گاندھی کی موت پر ان کے ساتھی یہ دیکھ حیران رہ گئے کہ اتنے بڑے صدمے کے باوجود ان کی آنکھ میں آنسو نہ تھے ۔
حتی کے جب اپنے " بیٹے " کی لاش کے ہمراہ تھیں تو آنکھوں پر چشمہ لگا رکھا تھا ۔
بہت شکریہ اک معلوماتی شراکت پر
 

شمشاد

لائبریرین
اس میں کوئی شک نہیں کہ اندرا گاندھی ایک فولادی خاتون تھیں۔ اور اپنے ملک کی انتہائی مخلص لیڈر تھیں۔

بہت شکریہ یہ تحریر شریک محفل کرنے کا۔
 
سب سے پہلے تو تمام ہندوستانیوں کو یوم جمہوریہ ہند بہت بہت :congrats:ہو

اندرا گاندھی واقعی ایک فولادی عزم وحوصلہ رکھنے والی خاتون تھیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اپنے ملک کی انتہائی مخلص لیڈر تھیں۔
 
Top