ہندوستان میں اردو کتب کے فروخت کی ایک قابل تعریف فہرست.

:)میں آج ماہنامہ اردو دنیا جنوری 2016 کا مطالعہ کر رہا تھا۔ مجهے اس میں اردو کتاب میلہ جو کہ 18 سالوں سے ہندوستان میں ہوتا ہے۔ اس میں ایک جگہ ان اٹھارہ سالوں میں فروخت کی گئ کتب کی رقم جمع کی گئی تھی جو یقیناً بہت بڑی رقم ہے۔
اس سے الحمداللہ یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے بهارت میں بهی محب اردو کی تعداد بہت زیادہ ہو رہی۔
زیادہ معلومات کے لئے اردو دنیا کا مطالع کریں۔

لیسٹ کی تصویر جو موبائل میں نے لی ہے۔
20160225_174607_1.jpg

الف عین الف نظامی عندلیب ابن سعید ناظم رضا مصباحی سارہ خان سید ذیشان سیدہ شگفتہ arifkarim افضل حسین
 
محمد وارث

لائبریرین
خوش آئند بات ہے ہندوستانی دوستوں اور محبان و قتیلانِ اردو کے لیے۔

پاکستانی دوستوں کے لیے محض اطلاعا کہ چونکہ ہندوستانی روپیہ پاکستانی روپیے سے ڈیڑھ گنا ہے سو اس رقم کو ڈیوڑھا کر لیں :)
 
شاید لڑی می میں پاکستان کے روپیوں کے حساب سے الگ سے لکهنا چاہئے تها۔
ویسے ڈیڑھ گنا والا ٹهیک ہے:D
 
زیک

مسافر
ایک کتاب کی اوسط قیمت کیا ہو گی؟ اگر قیمت 700 روپے فرض کر لی جائے تو اس کا مطلب ہے کہ میلے میں 14 ہزار کے قریب کتب بکتی ہیں۔
 
ہندوستانی روپیوں کے حساب سے شاید 100 سے ہزار دو ہزار تک ہو سکتی ہے۔
خیر کوئ شریک ہوا ہے تو بتا سکتا ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ایک کتاب کی اوسط قیمت کیا ہو گی؟ اگر قیمت 700 روپے فرض کر لی جائے تو اس کا مطلب ہے کہ میلے میں 14 ہزار کے قریب کتب بکتی ہیں۔
میرے خیال میں ہندوستان میں کتابوں کی اوسط قیمت اس سے کم ہے۔ یہ اوسط قیمت پاکستان میں ہو سکتی ہے بلکہ اس سے بھی کچھ کم لیکن ہندوستان میں یہ کافی کم ہو گی۔ مجھے کچھ تجربہ ہوا ہندوستان کی اسمگل شدہ کتابیں خریدنے کا۔ ان پر شائع شدہ قیمت کافی کم تھی۔ خیر ہندوستانی دوست بہتر بتا سکتے ہیں۔
 
میں نے تو دس ڈالر کو انڈین روپے میں کنورٹ کیا تھا کہ مجھے بالکل اندازہ نہیں ہے کہ انڈیا میں کتب کی قیمت کیا ہے۔
 
میرے خیال میں ہندوستان میں کتابوں کی اوسط قیمت اس سے کم ہے۔ یہ اوسط قیمت پاکستان میں ہو سکتی ہے بلکہ اس سے بھی کچھ کم لیکن ہندوستان میں یہ کافی کم ہو گی۔ مجھے کچھ تجربہ ہوا ہندوستان کی اسمگل شدہ کتابیں خریدنے کا۔ ان پر شائع شدہ قیمت کافی کم تھی۔ خیر ہندوستانی دوست بہتر بتا سکتے ہیں۔

ہندوستان میں 5 روپیے میں بهی کتابیں مل جاتی ہیں دوسال پہلے ایک 800 صفحات کی کتاب لیا تها جس کا دام 130 روپیے تها پیج بھی اچهے والے تهے۔
 
اگر کوئ المکتبہ المدینہ دعوت اسلامی کی پبلشنگ کی ہوئ کتاب بہار شریعت کا دام وہاں کا بتائے تو شاید فرق واضح ہو جائے۔۔ یہاں اس کا دام 800 روپیے ہیں
 
محمد وارث

لائبریرین
ہندوستان میں 5 روپیے میں بهی کتابیں مل جاتی ہیں دوسال پہلے ایک 800 صفحات کی کتاب لیا تها جس کا دام 130 روپیے تها پیج بھی اچهے والے تهے۔
800 صفحوں والی عام تقطیع کتاب کی قیمت پاکستان میں لگ بھگ نو سو ،ہزار ہوتی ہے اور پانچ چھ سو میں مل جاتی ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اگر کوئ المکتبہ المدینہ دعوت اسلامی کی پبلشنگ کی ہوئ کتاب بہار شریعت کا دام وہاں کا بتائے تو شاید فرق واضح ہو جائے۔۔ یہاں اس کا دام 800 روپیے ہیں
بہار شریعت اگر میں غلط نہیں سمجھ رہا تو یہاں تین چار جلدوں میں ہوتی ہے۔ قیمت کا صحیح اندازہ نہیں لیکن دو ہزار سے بہرحال اوپر ہی ہوگی۔
 
مکمل تو تین جلد ہی میں ہے الگ الگ جگہوں سے پبلشنگ ہونے پر کسی نے چار جلد کر دی توکسی نے دو دعوت اسلامی والوں کی تین جلد والی کا دام پتا کرنے سے فرق صحیح طور پر معلوم ہو سکتا ہے
 
Top