ہندوستانی اراکین کو یوم آزادی (15 اگست) بہت بہت مبارک ہو۔

شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی، عندلیب، سعود بھائی، حیدر آبادی، رحمت بنگش
آپ سبکو ہندوستان کے یوم آزادی پر بہت بہت مبارک۔
 
نایاب

لائبریرین
hind.jpg
 
رانا

محفلین
میری طرف سے بھی ابن سعید، الف عین، عندلیب ، ابو یاسر، @حیدرآبادی، رحمت بنگش اور دوسرے تمام دوستوں کو جو ہندوستان میں رہتے ہیں بہت بہت جشن آزادی مبارک ہو۔
شمشاد بھائی آپ کا بھی بہت شکریہ کہ اس طرف توجہ دلائی اور ہندوستانی دوستوں کے نام بھی ایک جگہ بتادیئے۔​
 
bilal260

محفلین
میری طرف سےتمام
پاکستانی اراکین کو یوم آزادی (14 اگست) بہت بہت مبارک ہو۔
اور
ہندوستانی اراکین کو یوم آزادی (15 اگست) بہت بہت مبارک ہو۔
رات کے 12بجے کے بعد انڈیا نہ بنتا تو دونوں ملکوں کا جشن آزادی ایک ہی دن ہوتا۔:?:
 
الف عین

لائبریرین
شکریہ مجھے ٹیگ کرنے والوں اور مبارکباد دینے والوں کا۔ میری بھی خواہش یہی ہے کہ کاش دونوں ملکوں کا یون آزادی ایک ہی دن ہوتا۔ کل یہاں ایک ادارے COVA نے دونوں ملکوں کا مشترکہ یوم آزادی منایا لیکن اخبار میں خبر ہے کہ وی ایچ پی نے گڑبڑ کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہاں پاکستان کا جھنڈا نہیں لگانا چاہئے!!!
 
اشتیاق علی

ہونا تو ایسے ہی چاہئے کہ مل کر ایک ہی دن یوم آزادی منایا جائے۔ مگر دونوں ممالک کی قیادت اس سلسلہ میں کچھ کرے تو ہی کچھ ہو سکتا ہے۔
اگر ایسا ہو گیا تو پھر کونسا دن منایا جائے گا چودہ اگست یا پندرہ اگست اس سے بھی بہت سے لوگ اختلاف کریں گے۔
 
میری طرف سےتمام
پاکستانی اراکین کو یوم آزادی (14 اگست) بہت بہت مبارک ہو۔
اور
ہندوستانی اراکین کو یوم آزادی (15 اگست) بہت بہت مبارک ہو۔
رات کے 12بجے کے بعد انڈیا نہ بنتا تو دونوں ملکوں کا جشن آزادی ایک ہی دن ہوتا۔:?:
مثلا کیسے؟ پلیز ذرا وضاحت
 
محمد امین

لائبریرین
شکریہ مجھے ٹیگ کرنے والوں اور مبارکباد دینے والوں کا۔ میری بھی خواہش یہی ہے کہ کاش دونوں ملکوں کا یون آزادی ایک ہی دن ہوتا۔ کل یہاں ایک ادارے COVA نے دونوں ملکوں کا مشترکہ یوم آزادی منایا لیکن اخبار میں خبر ہے کہ وی ایچ پی نے گڑبڑ کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہاں پاکستان کا جھنڈا نہیں لگانا چاہئے!!!

ہماری طرف کے ایک محقق عقیل عباس جعفری نے کچھ پرانے آرکائیوز سے ڈھونڈ نکالی ہیں کچھ چیزیں جن سے واضح ہوتا ہے کہ 1948 میں پاکستانی بیورو کریسی نے گڑبڑ کی اور 14 اگست کو یومِ آزادی منانے کا اعلان ہوا، حالانکہ دونوں ممالک 14 اور 15 کی درمیانی شب کو آزاد ہوئے تھے۔

https://www.facebook.com/notes/aqee...-15-اگست-1947-عقیل-عباس-جعفری/273005862714167
 
ہماری طرف کے ایک محقق عقیل عباس جعفری نے کچھ پرانے آرکائیوز سے ڈھونڈ نکالی ہیں کچھ چیزیں جن سے واضح ہوتا ہے کہ 1948 میں پاکستانی بیورو کریسی نے گڑبڑ کی اور 14 اگست کو یومِ آزادی منانے کا اعلان ہوا، حالانکہ دونوں ممالک 14 اور 15 کی درمیانی شب کو آزاد ہوئے تھے۔

https://www.facebook.com/notes/aqeel-abbas-jafri/پاکستان-کا-یوم-آزادی-کیا-ہے-14-اگست-1947-یا-15-اگست-1947-عقیل-عباس-جعفری/273005862714167
جی۔ آپ سب انڈین کو انگریز سے آزادی مبارک
اور دن ہمارا(پاکستانیوں) کا بھی 15 اگست تھا۔ لیکن انفرادیت قائم ہے۔
 
Top