ہم چلے مری کو . . .

اللہ ہر کسی کی "بار" کو ضربے دو ،ضربے چار کرے :)

آمین ۔
دیکھیں یوں گھما پھرا کر دعا نا کریں۔ یہ اس لڑکی والا حال نا ہو جائے جسے دعا میں اپنے لیے اچھا خاوند مانگتے ہوئے شرم آ گئی تھی اور پھر اس نے کچھ یوں دعا مانگی تھی 'یااللہ میری امی کو اچھا سا داماد عطا فرما' ۔۔دعا قبول ہوئی اور اگلے ہی ہفتے اس کی چھوٹی بہن کو بہترین سا رشتہ مل گیا۔ :p
سیدھا سیدھا کہیں 'یااللہ میری چار والی پرانی حسرت پوری فرما دیں۔ آمین'
 
محمد وارث

لائبریرین

جی ہاں اس "حسرت موہانی" سے بہت تنگ ہوں میں، پیچھا ہی نہیں چھوڑتے۔ غالب کی طرف جاؤں تو وہ چار کی حدود سے نکل کر "ہزاروں" تک پہنچ جاتا ہے، اب ایک شریف آدمی جائے تو کدھر جائے :)
 
جی ہاں اس "حسرت موہانی" سے بہت تنگ ہوں میں، پیچھا ہی نہیں چھوڑتے۔ غالب کی طرف جاؤں تو وہ چار کی حدود سے نکل کر "ہزاروں" تک پہنچ جاتا ہے، اب ایک شریف آدمی جائے تو کدھر جائے :)
حسرت اور غالب کی پیروی کرنا چھوڑ دیں، امید ہے فرق پڑے گا
 
ربیع م

محفلین
بھیج تو دوں کہ اب بیٹے بھی اس کو سفر کروانے کے قابل ہو گئے لیکن ڈرتا ہوں کہیں مری میں مر ہی نہ جائے۔

سنا ہے شادی شدہ مردوں کی یہی سب سے بڑی خواہش ہوتی ہے !!!!
اگر برا لگا ہو تو بہت بہت معذرت
کیونکہ آپ علم وعمر دونوں میں مجھ سے بہت بڑے ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
سنا ہے شادی شدہ مردوں کی یہی سب سے بڑی خواہش ہوتی ہے !!!!
اگر برا لگا ہو تو بہت بہت معذرت
کیونکہ آپ علم وعمر دونوں میں مجھ سے بہت بڑے ہیں۔
ضرور ہوتی ہے لیکن میری نہیں ہے، گو میں اسے اکثر کہتا ہوں‌ تم مر ہی جاؤ تو اچھا ہے لیکن پھر دل میں استغفار بھی پڑھ لیتا ہوں۔ میرے اکثر مراسلوں میں اپنی بیوی کا ذکر ہوتا ہے چاہے جس مرضی مقصد سے لیکن اس سے آپ اندازہ لگا ہی سکتے ہیں۔ :)
برا لگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ میں خود ہی تو یہ موضوع چھیڑتا ہوں :)
 
سید عمران

محفلین
عنوان دیکھ کر تھریڈ کے تینوں صفحے پڑھ لیے لیکن روداد نا ملی
ہائے!!!
اکمل زیدی کے علاوہ سب ہی نے اپنے اپنے دل کی بھڑاس نکال لی۔۔۔
زیدی صاحب اب تو کچھ حوصلہ کر لو!!!
دیکھ لو اس دوران ہم بھی لاہور، اسلام آباد اور مری کا چکر لگا آئے۔۔۔
:):):)
 
Top