مبارکباد ہماری پیاری سی دلاری سی ہر دل عزیز گل بٹیا کو منصب تیس ہزار بہت بہت مبارک 🎉🥇🥇🥇🥇🎊

سیما علی

لائبریرین
گل بن کر مہکنا اور بلبل بن کر چہکنا ۔۔۔ واہ کیا بات ہے۔
مگر دانہ تو نہیں چگنا پڑے گا نا۔۔۔
دانہ
دانہ دنکا جو کچھ پائیں
مل جل کر وہ سارے کھائیں
اکیلے کچھ نہیں چگنا
یہی حسن ہے اس محفل کا
سلامت رہیے ۔۔
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
دانہ
دانہ دنکا جو کچھ پائیں
مل جل کر وہ سارے کھائیں
اکیلے کچھ نہیں چگنا
یہی حسن ہے اس محفل کا
سلامترہیے ۔۔
پھر تو یوں کہنا چاہئے
دانہ دنکا جو کچھ پایا
آپ نہ کھایا ان کو کھلایا
اس سے ہمیں ایک نظم یاد آ رہی ہے

کٹ کٹ کرتی آئی مرغی
اپنی فوج کو لائی مرغی
فوج میں اس کے بچے سارے
ننھے منے پیارے پیارے
ماں کو اپنی جانتے ہیں وہ
بولی بھی پہچانتے ہیں وہ
اڑتی اڑتی چیل جو آئی
دیکھتے ہی مرغی چلائی
چیخ کوسن کر بچے بھاگے
کچھ پیچھے کچھ ماں کے آگے
ماں نے اپنے پر پھلائے
بچے ان کے نیچے آئے
بچوں کو چھاتی سے لگایا
سب کو اپنے پروں میں چھپایا
دانہ دنکا جو کچھ پایا
آپ نہ کھایا ان کو کھلایا
 

سیما علی

لائبریرین

پھر تو یوں کہنا چاہئے
دانہ دنکا جو کچھ پایا
آپ نہ کھایا ان کو کھلایا
اس سے ہمیں ایک نظم یاد آ رہی ہے

کٹ کٹ کرتی آئی مرغی
اپنی فوج کو لائی مرغی
فوج میں اس کے بچے سارے
ننھے منے پیارے پیارے
ماں کو اپنی جانتے ہیں وہ
بولی بھی پہچانتے ہیں وہ
اڑتی اڑتی چیل جو آئی
دیکھتے ہی مرغی چلائی
چیخ کوسن کر بچے بھاگے
کچھ پیچھے کچھ ماں کے آگے
ماں نے اپنے پر پھلائے
بچے ان کے نیچے آئے
بچوں کو چھاتی سے لگایا
سب کو اپنے پروں میں چھپایا
دانہ دنکا جو کچھ پایا
آپ نہ کھایا ان کو کھلایا
واہ واہ کیا یاد دلایا
ہم کچھ کچھ بھول گئے تھے ۔۔۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ابھی ابھی کہاں۔ وہ تو 2023 کی بات ہے۔
یعنی ابھی کل ہی کی تو بات ہوئی ۔
ادھار محبت کی قینچی ہے عاطف بھیا۔
اچھا تو یہ بھی ایک اچھا طریقہ ہوا کہ ادھار دینے سے پہلے ہی بے باق کر دیا ۔ یہ حکمت کا موتی کس سمندر سے غوطہ لگا کر نکالا؟ سب پاکستانی دکان دار اسی نسخے پر چل رہے ہیں ۔
بس یونہی " گھومئیے گھومئیے " کے چکر میں ایک دور مکمل ہو جاتا ہے اور ادھار کا سود بھی نہیں چکایا جاتا۔ اس لیے ادھار والا رجسٹر پھاڑ کر گھوڑے کو کھلا دیا۔
اچھا اچھا تو یہ بھی گھوڑا دوڑانے کا نسخہ ءسرپٹاں نکلا آیا ۔
باجرہ اور جوار بھی اگتا ہے۔
یہ جواب غلط ہے ۔ لیکن نمبر نہیں کٹیں گے کیوں کہ رجسٹر والا جواب درست ہو گیا ۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
مگر دانہ تو نہیں چگنا پڑے گا نا۔۔۔
ہاں مگر اگر کسی دانے پر نام ہی تمہارا لکھا ہو تو اس اضطراری کیفیت میں اسے چگنا لازم ہو جائے گا۔
بس اب ایک عدد پلاسٹک کی چونچ کا انتظام بھی کرلو اب ۔البتہ دھیان رہے چونچ چھوٹی ہو پیلیکین کی طرح نہ ہو سنبھالنی مشکل ہو جائے گی ۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہاں مگر اگر کسی دانے پر نام ہی تمہارا لکھا ہو تو اس اضطراری کیفیت میں اسے چگنا لازم ہو جائے گا۔
بس اب ایک عدد چھوتی سی پلاسٹک کی چونچ کا انتظام بھی کرلو اب ۔البتہ دھیان رہے چونچ چھوٹی ہو پیلیکین کی طرح نہ ہو سنبھالنی مشکل ہو جائے گی ۔
اپیلیکین کی چونچ تو ایک چونچ دو کام کے طور پر استعمال ہو گی۔ دانہ چگنے کے کام بھی آئے گی اور بطور ہتھیار تو ضرور استعمال ہو گی۔
واہ کیا نوکیلا سا خیال دے دیا ہے عاطف بھیا۔
روفی بھیا کو ایک چونچ ماریں؟
 

ظفری

لائبریرین
ماشاءاللہ ۔۔۔ کیا بات ہے ۔ تین سال میں تیس ہزار مراسلات ۔ مبارک ہو ۔ شمشاد بھائی کو اب اپنے ریکارڈ کی فکر ہونی چاہیئے ۔
ویسے ہمارے بھی اٹھارہ سال میں بارہ ہزار مراسلات ہوچکے ہیں ۔ :thinking:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ماشاءاللہ ۔۔۔ کیا بات ہے ۔ تین سال میں تیس ہزار مراسلات ۔ مبارک ہو ۔ شمشاد بھائی کو اب اپنے ریکارڈ کی فکر ہونی چاہیئے ۔
ویسے ہمارے بھی اٹھارہ سال میں بارہ ہزار مراسلات ہوچکے ہیں ۔ :thinking:
حالانکہ دس ہزار فی سال کے حساب سے اٹھارہ یزار ہونے چاہئیں تھے۔ 🤔
نہیں نہیں کسی کو ریکارڈ کی فکر نہیں ہونی چاہئیے۔ یہ تو چند روزہ فرصت ملی ہے تو محفل میں ہر وقت موجود ہیں۔
کل کیا ہو کس نے جانا۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
فضیلت کی ایک چادر میری طرف سے بھی بہت دعاؤں کے ساتھ گُل بٹیا کے لئے
اللہ پاک ہمارے حق میں آپ کی دعائیں قبول فرمائیں آمین
آپ کی طرف سے بھی فضیلت کی چادر ہمارے لیے اعزاز کی بات ہےاستاد محترم۔
سلا مت رہیے ہمیشہ صحت و عافیت کے ساتھ۔❤️
 
Top