مبارکباد ہماری پیاری سی دلاری سی ہر دل عزیز گل بٹیا کو منصب تیس ہزار بہت بہت مبارک 🎉🥇🥇🥇🥇🎊

عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
IMG-1588.jpg
IMG-1589.jpg
3b0f0aba-af60-4d28-98de-f5acc0a82fb8.jpg




ہماری پیاری سی دلاری سی ہر دل عزیز
گل بٹیا
کو منصب تیس ہزار
بہت بہت مبارک 🎉🥇🥇🥇🥇🎊
اردو
محفل سے آپ کی محبت واقعی قابل داد ہے۔
اور آپکی برق رفتاری میں کسی سے کوئی مقابلہ نہیں
سلامت رہیے
اسی رفتار کو برقرار رکھیے
جس ہم روز اول سے قائل ہیں ۔
اللہ پاک آپکو اپنی حفظ وامان میں رکھے اور نظر بد سے محفوظ رکھے
آمین
دختر اردو محفل ایک مرتبہ پھر سے بہت بہت مبارک
🎉🎊🎉🎊🎉🎊🎊🎉🎊🎉🎊🎉🎊🎉🎊🎉🎊
برق رفتار وہ یوں جان جہاں ملتے ہیں
ہم جہاں ہوتے ہیں وہ ہم کو وہاں ملتے ہیں
مبارک ہو بہت بہت۔
دُعاؤں کے لیے آمین۔ ثم آمین۔
اللہ پاک ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھیں۔

ابھی تک تیس ہی ہیں یا چالیس پچاس والی لڑی بھی شروع ہوچکی ہے؟
 

عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
بھئی ابھی اٹھارہ یا سولہ تو میرے ساتھ ہی ہوئے تھے ۔خدا جانے تمہارا گھوڑا جس کھیت میں چرتا ہے اس میں چنوں کے علاوہ کیا کیا اگتا ہے ۔ ذرا ادھار دو تو میں بھی کچھ سرپٹ رفتار دکھادوں ۔ گھڑی میں کراچی کا کاف تو گھڑی میں ژوب کا ژے اور گھڑی میں ریاض کا رےاور پھر واپسی میں آخری سٹاپ ڈنمارک کے ڈال پر ادھار کا حساب بے باق۔۔ ۔
تفنن بر طرف ہم تو۔۔۔ ۔سرمحفل تمہیں فضیلت کی چادر اڑھائیں گے ۔
بہت بہت مبارک باد ۔
اگر آپ کو گھوڑا مل جائے تو مجھے بھی بتائیے گا۔ کچھ ہمارا بھی نام باقی رہ جائے گا ہزاروی کی فہرست میں
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مبارک ہو بہت بہت۔
دُعاؤں کے لیے آمین۔ ثم آمین۔
اللہ پاک ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھیں۔

ابھی تک تیس ہی ہیں یا چالیس پچاس والی لڑی بھی شروع ہوچکی ہے؟
خیر مبارک
دعاؤں پر آمین۔

ہاں جی ابھی تک تین ہی ہیں۔یہ بھی گرتے پڑتے یو گئے۔ غنیمت ہے۔
 

عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
نہ جانے کیسے ہاتھ لگ گیا یہ نسخہ کہ " ادھار محبت کی قینچی ہے "
بس جھٹ سے سارے پاکستانی دکانداروں کو دان کر دیا تاکہ وہ بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ حالانکہ ادھار کے کھاتوں والا رجسٹر سبھی کے پاس ہوتا ہے۔
صرف لکھ کر ہی لگایا ہوتا ہم نے کہ اُدھار بند ہے۔ حالانکہ اُدھار والے رجسٹر بھی درجنوں کے حساب سے خریدتے۔
 
Top