ہماری تک بندیاں

بھیا کی مسکان پری

گڑیا رانی بٹیا رانی
اور بھیا کی جان پری
بھیا کی مسکان پری

تھوڑی دانا تھوڑی پگلی
تھوڑی سی نادان پری
بھیا کی مسکان پری

تھوڑی شوخ اور تھوڑی چنچل
تھوڑی نا فرمان پری
بھیا کی مسکان پری

تھوڑی خوشیاں تھوڑی مستی
رکھیں ہر سامان پری
بھیا کی مسکان پری

جو بھی ان کی بات نہ مانے
کھائیں ان کے کان پری
بھیا کی مسکان پری

کھٹی میٹھی املی کھائیں
کھائیں میٹھا پان پری
بھیا کی مسکان پری

جب بھی پھول سے بچے روئیں
دیں ان کو گلدان پری
بھیا کی مسکان پری

میٹھے میٹھے گال ہیں ان کے
ٹافی کی دوکان پری
بھیا کی مسکان پری

جلدی سوئیں وقت پہ جاگیں
رکھیں سب کا دھیان پری
بھیا کی مسکان پری

ساری پریاں ان کی بہنیں
سب پریوں کی شان پری
بھیا کی مسکان پری

سعود عالم ابن سعید
سعود بھائی! آپ کو اچھے خاصے شاعر نکلے۔ ماشا اللہ
 
ٹھیک ہے لالہ ہم مان لیتے ہیں :rolleyes:
چلیں ہم آپ کو ایک رمز بتا دیتے ہیں۔ جب کوئی کمپیوٹر سے انگریزی لکھتا ہے تو عموماً عام بول چال میں کیپٹل اور اسمال لیٹر کا خیال نہیں رکھا جاتا (ہاں ہماری طرح کسی کی عادت خراب ہو چیٹ میں بھی درست املا کے ساتھ انگریزی لکھنے کی تو بات اور ہے)۔ بلکہ عموماً سبھی کچھ اسمال لیٹر میں لکھا جاتا ہے۔ جبکہ فون میں خود سے ہر جملے کا پہلا حرف کیپٹل لیٹر ہو جاتا ہے۔ :) :) :)
 
سعود بھائی! آپ کو اچھے خاصے شاعر نکلے۔ ماشا اللہ
ہمیں کہیں نہیں نکلے ہیں صاحب، جوں کے توں ہیں۔ بلکہ بڑھاپا بڑھنے کے ساتھ ساتھ قدرے زنگ آلود ہو چلے ہیں۔ شاعر نہ ہم کبھی تھے نہ آج ہیں۔ رہی بات تک بندی کی تو وہ ہم بہت چھوٹے تھے تبھی سے کرتے آئے ہیں۔ بلکہ ہمارا تو یہ خیال ہے کہ کبھی گالیاں دینے کا اتفاق ہوا ہوتا تو شاید کچھ مقفع مسجیٰ گالیاں دیتے۔ :) :) :)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
چلیں ہم آپ کو ایک رمز بتا دیتے ہیں۔ جب کوئی کمپیوٹر سے انگریزی لکھتا ہے تو عموماً عام بول چال میں کیپٹل اور اسمال لیٹر کا خیال نہیں رکھا جاتا (ہاں ہماری طرح کسی کی عادت خراب ہو چیٹ میں بھی درست املا کے ساتھ انگریزی لکھنے کی تو بات اور ہے)۔ بلکہ عموماً سبھی کچھ اسمال لیٹر میں لکھا جاتا ہے۔ جبکہ فون میں خود سے ہر جملے کا پہلا حرف کیپٹل لیٹر ہو جاتا ہے۔ :) :) :)

پر ہم نے تو خود سے کیپٹل لیٹر کیا تھا :dancing:
 
ویسے تو اس سوال کا جواب بھی پیسے لے کر ہی دینا تھا لیکن آپ سے پرانی یاد اللہ ہے لہٰذا مفت میں بتائے دیتے ہیں کہ اہلِ اسلام آباد پر اہلِ سیاست کے خربوزوں کا رنگ چڑھ چکا ہے۔
ویسے اگر اسلام آباد میں چند روز رہ لینے سے ہم کلانچی کے باسی اہلِ اسلام آباد کا لقب پا جاتے ہیں تو اس ہجوم میں تو بے شمار دوست آ جاتے ہیں۔
اففففففففففف اس پر بھی پیسے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
بالکل نہیں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ کم از کم مخفف ہی اچھا دے دیں :)
اس میں کیا قباحت ہے؟ ہر شہر کے ساتھ یائے نسبتی لگا کر منسوب کرنے کا رواج عام ہے۔ نظیر اکبر آبادی، اکبر الٰہ آبادی، محفل کے رکن حیدر آبادی، اصغر گونڈوی، اور فلاں لکھنوی وغیرہ وغیرہ۔۔۔ :) :) :)
 
ہمارے تو بے شمار شعبے ہیں۔۔۔ نجانے کس کی بات کر رہے ہیں آپ؟ :) :) :) (یہ تین لوگ وہی ہیں جو آپ کے کمپیوٹر میں گھس کے کھڑے کھڑے مسکرا ریے ہیں)
اللہ نے "شعبے" اور قبیلے اس لئے پیدا کیئے تاکہ شناخت ہو سکے۔ اسے علامت برتری نہ گردانا جائے۔ :) :) :) کیا خبر یہ تین مسکان پریاں ہوں؟ :) :) :)
 
فاتح

لائبریرین
اللہ نے "شعبے" اور قبیلے اس لئے پیدا کیئے تاکہ شناخت ہو سکے۔ اسے علامت برتری نہ گردانا جائے۔ :) :) :) کیا خبر یہ تین مسکان پریاں ہوں؟ :) :) :)
قبیلون کی حد تک تو بات ٹھیک تھی مگر یہ "شعبے" کا اضافہ آپ کو شوبھا نہیں دیتا۔۔۔ مسکان پریاں ہوتیں تو تین پر اکتفا کیونکر ہوتا۔۔۔ کم از کم تین سو تک تو بات پہنچتی۔
 
قبیلون کی حد تک تو بات ٹھیک تھی مگر یہ "شعبے" کا اضافہ آپ کو شوبھا نہیں دیتا۔۔۔ مسکان پریاں ہوتیں تو تین پر اکتفا کیونکر ہوتا۔۔۔ کم از کم تین سو تک تو بات پہنچتی۔
آپ خود ملاحظہ فرما لیں۔ :) :) :)
وَجَعَلْنَاكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا

اور یہ تین پر اکتفا کرنے والی بات نہیں۔ کیا خبر ہر دفعہ تین مختلف مسکان پریاں ہوتی ہوں؟ :) :) :)
 
Top