ہماری تک بندیاں

عائشہ عزیز

لائبریرین
آج یہاں کیسے آ نکلیں بٹیا رانی؟ اور نہ صرف آ نکلیں بلکہ بک مارک بھی کر لیا! :) :) :)
ارے بھیا حضور! اس کے پیچھے بہت سے راز پوشیدہ ہیں جو آپ کے دو ہزار بار استفسار پر بھی ہم مشکل سے ہی بتائیں گے۔
اور بک مارک کرکے تو ہم نے ثبوت محفوظ کیا ہے کہ قبلہ ہماری مشکل اردو کے قائل ہوچکے ہیں اور اس کا برملا اعتراف بھی کرچکے ہیں۔
 
فاتح

ہائیں اس کے پیچھے کون سے راز ہیں؟ کچھ اشارتاً ہی بتا دو بیٹا۔۔۔ تجسس کے مارے نیند نہیں آئے گی ہمیں
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
ارے قبلہ! اب ہمیں ان دقیق بلکہ دقیہ نوس :rollingonthefloor: لفظوں سے ڈرانے سے کچھ حاصل نہیں ہماری پیشکش کی مدت اپنے اختتام کو پہنچی!
ڈرائیے کسی اور کو ۔۔
اور یہ قصہ ہم کسی اور وقت کے لیے اٹھائے رکھتے ہیں کہ ساعت ھذا ہمارے ہاتھوں میں کھجلی ہو رہی ہے اور بلا ارادہ و بے اختیار اور بلا قصد ہمارے کی بورڈ سے انتہائی گاڑھی اردو برآمد ہو رہی ہے۔ اور ہم اپنی اس بے اختیاری پر قابو پانے سے قاصر ہیں۔ پھر آپ کو شکایت ہوگی کہ بٹیا حضور ایسی زبان استعمال کرتی ہیں کہ ہمیں سمجھنے میں دشواری ہوتی ہے۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
ہائیں اس کے پیچھے کون سے راز ہیں؟ کچھ اشارتاً ہی بتا دو بیٹا۔۔۔ تجسس کے مارے نیند نہیں آئے گی ہمیں
آپ تو جانتے ہیں بھیا حضور ہمیں ایسی آسان اردو کہاں سمجھ آئے ہے؟ اب یا تو ہم سے ہماری زبان میں بات کیجئے یا ۔۔مان لیجئے!!
 
Top