ہا ہا ہا ہا ۔۔۔۔:) :) :)

ملائکہ

محفلین
شمشاد بھائی کیا ڈھونڈ کر لائے ہیں ۔ اس سے مجھے ایک قصہ یاد آگیا ۔
میری لینڈ سے قبل میں شکاگو میں مقیم تھا ۔ میرا ایک کام کے سلسلے میں ورجینا جانا ہوا ۔ وہاں ایک پرانے دوست سے ملاقات ہوئی جو اپنے کزن کیساتھ رہتا تھا ۔ دونوں کا تعلق بونیر سوات سے تھا ۔
ناشتے کی بات نکلی تو میرے دوست کے کزن نے کہا کہ میں تو صبح بہت عجلت میں ہوتا ہوں ۔ ناشتہ کر ہی نہیں پاتا ۔ میں نے کہا کہ یار راستے میں کہیں ڈنکین ڈونٹ سے Egg & Cheese لے لیا کرو ۔ خالی پیٹ رہنا صحیح نہیں ہے ۔ پہلے تو وہ کچھ دیر خاموش رہا ۔ پھر کہنے لگا کہ " ایک چیز میں لیا لوں گا " میری ہنسی نکل گئی ۔ میں نے کہا کہ " ایک " نہیں بلکہ Egg ۔ پھر وہ خاموش رہا ۔ میں نے کہا اب کیا مسئلہ ہے ۔ کہنے لگا کہ وہ تو ٹھیک ہے کہ Egg ، مگر Egg کے ساتھ کیا چیز لوں گا ۔ وہ Cheese کو بھی " چیز " سمجھ رہا تھا ۔
:rollingonthefloor::rollingonthefloor: بیچارا
 
جیہ

لائبریرین
بونیر کبھی سوات سٹیٹ کا حصہ تھا اب ایک الگ ضلع ہے۔ بونیر کے لوگ سادہ دل اور نیک ہوتے ہیں۔ ان کے بارے میں سوات میں کئے لطیفے مشہور ہیں :) کبھی موقع ملے گا تو شیئر کروں گی
 
ظفری

لائبریرین
بونیر کبھی سوات سٹیٹ کا حصہ تھا اب ایک الگ ضلع ہے۔ بونیر کے لوگ سادہ دل اور نیک ہوتے ہیں۔ ان کے بارے میں سوات میں کئے لطیفے مشہور ہیں :) کبھی موقع ملے گا تو شیئر کروں گی
اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ موصوف بھی بہت سادہ تھے ۔ باقی نیکی کا معلوم نہیں ۔ :)
 
جیہ

لائبریرین
کہتے ہیں جب سوات کے پہلے والی بونیر کو فتح کرنے کے بعد بونیر گئے تو ان کے موٹر کے آگے گھاس رکھی گئی تھی (کھانے کے لئے) :):)
 
سید ذیشان

محفلین
کہتے ہیں جب سوات کے پہلے والی بونیر کو فتح کرنے کے بعد بونیر گئے تو ان کے موٹر کے آگے گھاس رکھی گئی تھی (کھانے کے لئے) :):)

ہمارے ہاں تیراہ (اورکزئی ایجنسی) کے بارے میں یہی لطیفہ مشہور ہے، کچھ رد و بدل کیساتھ، اس میں گاڑی کو درخت سے باندھنے کا بھی ذکر ہے۔ اور بھی کئی لطائف ہیں۔ مزے کی بات یہ ہے کہ ہمارے آبا و اجداد تیراہ سے ہی کوہاٹ آئے تھے اور جب ہم کزنز میں کوئی silly بات کرے تو ہم کہتے ہیں کہ "تیراہ وال ئے کہ نہ" :LOL:
 
Top