ہا ہا ہا ہا ۔۔۔۔:) :) :)

جیہ

لائبریرین
سردیوں میں جلد خشک ہو جائے تو پانی میں ہلدی اور ذرا سا مِلک پاؤڈر ملا کر اُبال لیں ٹھنڈا ہو جائے تو آدھا کپ دہی ڈال کر مکسچر کو دھوپ میں 4 گھنٹے کے لئے رکھ دیں ۔:rolleyes::rolleyes:
بعد میں ایک چمچ زیتون کا تیل ، ایک دیسی انڈا اور ایک چٹکی زعفران ڈال کر پھینٹ لیں ۔ضرورت ہو تو گرم پانی ڈالیں جب صحیح سے پیسٹ بن جائے تو
۔

۔

۔

پھینک دیں :cool::cool:

.
.
.
.
.
.

۔
۔
۔
۔
اور چہرے پر کولڈ کریم لگا لیں :p:p:p
جب مارکیٹ میں ایک چیز دستیاب ہے تو بلاوجہ فنکاریوں کی ضرورت کیا ہے :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
ہے نا بھئی :p:p:p
کولڈ کریم کا نام بھی تجویز کیجئے :)
 

ظفری

لائبریرین
Any Cold Cream یا پھر عینی کولڈ کریم

یہی مطلب ہے ناں تمہارا
شمشاد بھائی کیا ڈھونڈ کر لائے ہیں ۔ اس سے مجھے ایک قصہ یاد آگیا ۔
میری لینڈ سے قبل میں شکاگو میں مقیم تھا ۔ میرا ایک کام کے سلسلے میں ورجینا جانا ہوا ۔ وہاں ایک پرانے دوست سے ملاقات ہوئی جو اپنے کزن کیساتھ رہتا تھا ۔ دونوں کا تعلق بونیر سوات سے تھا ۔
ناشتے کی بات نکلی تو میرے دوست کے کزن نے کہا کہ میں تو صبح بہت عجلت میں ہوتا ہوں ۔ ناشتہ کر ہی نہیں پاتا ۔ میں نے کہا کہ یار راستے میں کہیں ڈنکین ڈونٹ سے Egg & Cheese لے لیا کرو ۔ خالی پیٹ رہنا صحیح نہیں ہے ۔ پہلے تو وہ کچھ دیر خاموش رہا ۔ پھر کہنے لگا کہ " ایک چیز میں لیا لوں گا " میری ہنسی نکل گئی ۔ میں نے کہا کہ " ایک " نہیں بلکہ Egg ۔ پھر وہ خاموش رہا ۔ میں نے کہا اب کیا مسئلہ ہے ۔ کہنے لگا کہ وہ تو ٹھیک ہے کہ Egg ، مگر Egg کے ساتھ کیا چیز لوں گا ۔ وہ Cheese کو بھی " چیز " سمجھ رہا تھا ۔
 
Top