گوگل اور ایم ایس این بوٹ

پاکستانی

محفلین
چند دن پہلے گوگل بوٹ اپنی آئی پر اتر آئے تھے اور محفل میں اپنے رنگ پرنگے پیغامات کی بوچھاڑ کرنے لگے تھے تو زکریا بھیا ان کے آگے دیوار بن کر کھڑے ہو گئے اور آخر کار گوگل بوٹ کو لگام ڈال کے ہی دم لیا تب سے گوگل بوٹ پر خاموشی کا دورہ پڑا ہوا ہے اور کوئی ہلہ گلہ نہیں ہے۔

اور آجکل اپنے ایم ایس این بوٹ ‘بھیا‘ بھی نظر نہیں آ رہے ان کا کیا ہوا، وہ تو بیچارے انتہائی شریف النفس قسم کے ممبر تھے مجال ہے جو کبھی کسی کا دل دکھایا ہو یا تنگ کیا ہو، اس لئے آج ان کی یاد ستا رہی ہے۔ اگر کسی صاحب یا صاحبہ کو ان کے بارے میں کچھ معلوم ہو تو وہ یہاں تشریف لا کر ان کے بارے میں مزید آگاہ کریں تاکہ حالات سے آگاہی ہو اور دلِ بے قرار کو سکون حاصل ہو۔
 
Top