گلزار صاحب کی تصاویر اپریل 2010

فرخ منظور

لائبریرین
دل تو بچہ ہے، تھوڑا کچا ہے ۔ :) گلزار صاحب کون آئس کریم کھاتے ہوئے۔

Gulzar3.jpg

گلزار صاحب یورپ میں

Gulzar1.jpg

Gulzar2.jpg
 
شمشاد

لائبریرین
آنکھوں کو ویزہ نہیں لگتا
سپنوں کی سرحد ہوتی نہیں

بہت شکریہ جناب شریک محفل کرنے کا۔
 
خوشی

محفلین
ارے آپ اسے اتنا سنجیدہ مت لیں :) میں تو ذرا دیکھ رہی تھی کہ کیا اب بھی آپ مجھے غیر سنجیدہ ہی سمجھتے ھیں یا نہیں :) کیا میں بھی یہاں کوئی تصویر لگا سکتی ہوں ، خوف زدہ ہونے کی قطعی ضرورت نہیں اپنی نہیں لگاؤں گی ، وعدہ:)
 
جی جی ضرور لگائیے۔ میں یقیناً سنجیدہ نہیں لے رہا۔ اسی لئے آپ کا اندازہ غلط ہو گیا۔ :)
 
تیشہ

محفلین
ایسے تو پھر میری بھی اصلی مچی چارلی چپلن کے ساتھ ۔۔
zzzbbbbnnnn.gif
میرے سے روٹھ کر منہ پھیر کے درخت کے ساتھ کھڑا ہے کیونکہ میں اُسے پیسے دینے بھول گئی تھی ۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
شکریہ شمشاد، کیا گلزار کے ہی مصرعے چسپاں کئے ہیں۔

جی اعجاز بھائی یہ انہی کے مصرعے ہیں جو آجکل اکثر جیو ٹی وی پر امن کی آشا کے سلسلے میں بار بار دہرائے جاتے ہیں۔ اور یہ نظم انہوں نے پاکستان کے گزشتہ دورے کے دوران کہی تھی۔

ان کے چند مصرعے اور ہیں، میں آج ٹی وی سے سن کر وہ بھی لکھ دوں گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
آنکھوں کو ویزہ نہیں لگتا سپنوں کی سرحد ہوتی نہیں

بند آنکھوں سے میں روز سرحد پار چلا جاتا ہوں مہدی حسن سے ملنے

سنتا ہوں ان کی آواز کو چوٹ لگی ہے

اور غزل خاموش ہے سامنے بیٹھی ہوئی

کانپ رہے ہیں ہونٹ غزل کے پھر بھی ان آنکھوں کا لہجہ بدلا نہیں

جب کہتے ہیں سوکھ گئے ہیں پھول کتابوں میں

یار فراز بھی بچھڑ گئے ہیں شاید ملیں وہ خوابوں میں

بند آنکھوں سے میں روز سرحد پار چلا جاتا ہوں مہدی حسن سے ملنے

آنکھوں کو ویزہ نہیں لگتا سپنوں کی سرحد ہوتی نہیں
 
Top