گاجر کا حلوہ کیسے بناتے ہیں

شمشاد

لائبریرین
گاجر کی کھیر جیسے کھیر بنتی ہے ویسے ہی بنتی ہے بس گاجریں ڈال دیتے ہیں‌ ۔ یعنی دودھ ابلنے رکھ دیا اتنی دیر میں‌چاول بھیگ گئے ۔ ابلتے دودھ میں‌ چاول ڈال دیئے ، جب چاول پھول جاتے ہیں‌تو کش کی ہوئی گاجریں شامل کردیں اور ہلکی آنچ پر پکاتے ہیں‌ ۔ جب دونوں چیزیں اچھی طرح‌گل جاتی ہیں‌تو اس میں‌شکر اور پسی الائچی ملا دیتے ہیں‌ ۔ اگر چاہیں تو زعفران ، کھویا اور بادام پستے بھی ڈال سکتے ہیں ۔ یہ ذائقہ پر منحصر ہے ۔

اسی طرح‌ہم لوگ لوکی کی کھیر میں‌ چاول کی جگہ ساگودانہ استعمال کرتے ہیں‌۔ لوکی کو کش کرکے ابلتے ہوئے دودھ میں ساگودانے کے ساتھ پکا لیتے ہیں‌جب ساگو دانے کا دانہ گل جاتا ہے تو شکر ، کھویا ، پسی الائچی اور ہلکا سا گرین فوڈ کلر بھی ڈال دیتے ہیں‌۔ سرونگ بولز میں‌نکال کر اس پر گرائینڈ کئے ہوئے پستے چھڑک دیتے ہیں ۔ ہر طرف ہریالی کا منظر ہوتاہے ۔:laughing:

ماشاء اللہ ماشاء اللہ۔ آپ تو بہت سگھڑ لگتی ہیں۔

تو پھر کب کھلا رہی ہیں یہ کھیریں؟
 

خرد اعوان

محفلین
آپ روز یہاں آ کر دس دس پوسٹ کریں تو اگلے دو ماہ میں تو ہو ہی جائیں گے۔
ویسے میرے پاس 25 صفحات کے بعد ہی کام ختم ہو جاتا ہے۔ :)

تو آپ کا معاملہ تو کام ختم صفحات ختم والا ہے لیکن یہاں‌مسئلہ صفحات ختم پھر کام ختم والا ہے ۔:nailbiting:
 

شمشاد

لائبریرین
بی بی جتنے مرضی بہانے بنا لو، جب تک گاجر کا حلوہ نہیں بنے گا یہ دھاگہ مقفل ہونے والا نہیں ہے۔

میں ماوراء کا انتظار کر رہا ہوں۔
 

زینب

محفلین
ظہور آب آکے پوچھیئں شمشاد بھائی سے کہ گاجروں کے بغیر گاجر کا حلوہ کیسے بنے گا
 

شمشاد

لائبریرین
کیوں وہ کیوں پوچھیں، کیا انہیں معلوم نہیں کہ گاجروں کے بغیر گاجر کا حلوہ نہیں بنے گا۔
 

زینب

محفلین
کیا بھائی جی اپ بھی۔۔۔۔۔۔۔سولنگی بھائی جب گاجروں کے ساتھ حلوہ نا بنا سکے تو ہو سکتا ہے اب وہ گاجروں کے بغیر حلواہ بنانے کے چکر میں ہوں۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں یہ نہیں ہو سکتا۔ حلوہ بنے گا اور ضرور بنے گا اور گاجروں کا ہی بنے گا۔ مولیوں کا نہیں بنے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہوں تو میں ناظم خاص ہی، لیکن یہ دھاگہ گاجر کا حلوہ کیسے بناتے ہیں کے متعلق ہے نہ ک گجریلا کے۔
 

خوشی

محفلین
او اچھا تو یہاں گاجر کے حلوے کی بات کرنی ہے مگر حلوہ کھائے بنا کیسے بات کریں
 
Top