کینیڈین پولیس کی جانب سے طاہرالقادری کے سمن جاری

پردیسی

محفلین
شنید یہ بھی ہے کہ پاکستان میں ان کے خلاف کچھ مقدمات کا آغاز ہونے والا ہے۔۔۔۔
شکر کریں عقیدے کے قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ورنہ ان میں سے آدھے بیچارے سردی اور بارش سے بیمار ہو کر اللہ کو پیارے ہو جاتے۔
 
زرقا مفتی

محفلین
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق رائل کينيڈين مانٹرنگ پوليس (آر سی ايم پی) نے منہاج القران کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کو کينيڈين شہريت کے حلف کی خلاف ورزی کرنے پر سمن جاری کرتے ہوئے انہیں 5 فروری کو طلب کرلیا ہے۔
طاہرالقادری نے 2009ء ميں کينيڈا ميں پناہ کی درخواست دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ توہين رسالت پر مبنی کارٹون بنانے والے ڈنمارکی کارٹونسٹ سے ملاقات کی وجہ سے پاکستان ميں ان کی جان کو تحريک طالبان پاکستان، لشکر جھنگوی اور سپاہِ صحابہ سے شديد خطرات لاحق ہيں۔ حکومت کینیڈا نے انکی درخواست منظور کرلی تھی اور وہ 2009ء سے کینیڈا میں مقیم تھے۔
کينيڈين پوليس نے پاکستان میں ان کی سرگرمیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے طاہرالقادری کے خلاف انکوائری شروع کئے جانے کا عندیہ دیا ہے کيونکہ کسی بھی پناہ کے متلاشی باشندے پر لازم ہےکہ وہ اپنے آبائی وطن جہاں اس کی جان کو خطرہ ہے کسی قسم کی کارروائی یا سرگرمی میں حصہ نہيں لے سکتا۔ ليکن طاہرالقادری نے پاکستان کے دارالحکومت ميں دھرنے کی قیادت کرکے اپنی کينيڈين شہريت پر داغ لگاديا ہے جس کی تحقیقات اب کینیڈین پولیس کرے گی۔
اطلاعات کے مطابق طاہرالقادری کینیڈین حکومت سے اپنی صحت کی خرابی کی بناء پر مالی امداد بھی لیتے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ طاہرالقادری نے اپنی فیملی سمیت پاکستان سے روانگی کیلئے 27 جنوری کو امارات ائیرلائنز میں سیٹس کنفرم کروا رکھی ہیں۔
ربط
عاطف صاحب میں قادری صاحب کے معتقدین میں شامل نہیں۔ مگر پھر بھی اس خبر کا ذریعہ جاننا چاہتی ہوں
 
شنید یہ بھی ہے کہ پاکستان میں ان کے خلاف کچھ مقدمات کا آغاز ہونے والا ہے۔۔۔ ۔
شکر کریں عقیدے کے قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ورنہ ان میں سے آدھے بیچارے سردی اور بارش سے بیمار ہو کر اللہ کو پیارے ہو جاتے۔
تھانہ کوہسار میں ایک مقدمہ دھرنے کی اگلی صبح ہی درج ہو گیا تھا ۔
 
شبھ شبھ بو لو بھائی! :p اگر انہوں نے نکال دیا تو شیخ جی آپ کے پاکستان میں مستقل دھرنا دینے آجائیں گے۔:)

لاہور … تحریک منہاج القرآن کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان سے کینیڈا نہیں جائیں گے، وہ پاکستان میں رہیں گے، ان کی واپسی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے ترجمان قاضی فیض الاسلام نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان آمد کے موقع پر واپسی کی ایک عارضی بکنگ کرائی تھی جو ایئر لائن کی ضرورت تھی۔ ترجمان کا یہ بھی کہنا تھاکہ ڈاکٹر طاہر القادری نے وطن آمد کے موقع پر بھی مختلف ایئر لائنزسے بکنگ کرا رکھی تھی اور واپسی کیلئے بھی ایئر لائن کو عارضی بکنگ دی تھی کیونکہ ایوی ایشن قوانین کے تحت واپسی کی بکنگ نہ ہو تو روانگی کی بکنگ کنفرم نہیں کی جاتی ۔
http://search.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=84340
 
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق رائل کينيڈين مانٹرنگ پوليس (آر سی ايم پی) نے منہاج القران کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کو کينيڈين شہريت کے حلف کی خلاف ورزی کرنے پر سمن جاری کرتے ہوئے انہیں 5 فروری کو طلب کرلیا ہے۔
ربط
بھائی سائٹ کی یہ تصحیح دیکھ لیں :
Correction: An earlier version of this article had incorrectly stated Royal Canadian Monitoring Police instead of Royal Canadian Mounted Police. The error is regretted.
 
لالہ رخ

محفلین
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق رائل کينيڈين مانٹرنگ پوليس (آر سی ايم پی) نے منہاج القران کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کو کينيڈين شہريت کے حلف کی خلاف ورزی کرنے پر سمن جاری کرتے ہوئے انہیں 5 فروری کو طلب کرلیا ہے۔
طاہرالقادری نے 2009ء ميں کينيڈا ميں پناہ کی درخواست دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ توہين رسالت پر مبنی کارٹون بنانے والے ڈنمارکی کارٹونسٹ سے ملاقات کی وجہ سے پاکستان ميں ان کی جان کو تحريک طالبان پاکستان، لشکر جھنگوی اور سپاہِ صحابہ سے شديد خطرات لاحق ہيں۔ حکومت کینیڈا نے انکی درخواست منظور کرلی تھی اور وہ 2009ء سے کینیڈا میں مقیم تھے۔
کينيڈين پوليس نے پاکستان میں ان کی سرگرمیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے طاہرالقادری کے خلاف انکوائری شروع کئے جانے کا عندیہ دیا ہے کيونکہ کسی بھی پناہ کے متلاشی باشندے پر لازم ہےکہ وہ اپنے آبائی وطن جہاں اس کی جان کو خطرہ ہے کسی قسم کی کارروائی یا سرگرمی میں حصہ نہيں لے سکتا۔ ليکن طاہرالقادری نے پاکستان کے دارالحکومت ميں دھرنے کی قیادت کرکے اپنی کينيڈين شہريت پر داغ لگاديا ہے جس کی تحقیقات اب کینیڈین پولیس کرے گی۔
اطلاعات کے مطابق طاہرالقادری کینیڈین حکومت سے اپنی صحت کی خرابی کی بناء پر مالی امداد بھی لیتے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ طاہرالقادری نے اپنی فیملی سمیت پاکستان سے روانگی کیلئے 27 جنوری کو امارات ائیرلائنز میں سیٹس کنفرم کروا رکھی ہیں۔
ربط

اطلاعات کے مطابق طاہرالقادری کینیڈین حکومت سے اپنی صحت کی خرابی کی بناء پر مالی امداد بھی لیتے رہے ہیں
امداد لینےکی عادت جو پڑ گئی تھی مولانا صاحب کو تو مجبوری تھی نا ان کی ۔۔۔۔ اور عادتیں تو ''سر'' کے ساتھ ہی جاتی ہیں :p
 
کاشفی

محفلین
وہ کنٹینر بھی تو خریدنا تھا جس میں ’لٹیروں‘ سے ’انقلاب‘ کے مذاکرات ہوئے ۔
اور وہ پردہ نشین جو برقع پہن کر بھاگ رہےتھے ان کے بارے میں کیا خیال ہے۔۔کیا وہ انقلاب لا سکتے ہیں۔۔
اچھا اور اس کے بارے میں کیا خیالات ہیں جنہیں اکثر جگہوں پر لکھا جاتا ہے مولانا ڈیزل (ڈیزل ملاوٹ والا):)۔۔ مولانا ڈیزل کی اصطلاح میری نہیں کہیں پڑھا تھا اس لیئے لکھ دیا غلطی سے۔۔:happy:
ان لوگوں کے بارے میں کیا خیال ہے جو اب اکھٹے ہوگئے ہیں۔۔عوام کو بیوقوف بنانے کے لیئے۔۔۔:)
 
زرقا مفتی

محفلین
میرا خیال ہے کہ باہر سے آنے والے اکثر ریٹرن ٹکٹ خرید کر آتے ہیں خاص طور پر غیر ملکی شہری اس لئے یہ کوئی ایسی بات نہیں
 
arifkarim

معطل

اگر مخلص ہوکر اس قوم کو ’’بچانا‘‘ حقیقی حدف ہوتا تو کبھی بھی واپسی کی ٹکٹیں بک نہ کرواتے۔ لگتا ہے کینیڈا کی سخت سردی سے بچنے کیلئے پاکستان کے دورہ پر آئے تھے۔ اب دورہ ختم ہو گیا ہے تو واپسی کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔
 
متلاشی

محفلین
اور وہ پردہ نشین جو برقع پہن کر بھاگ رہےتھے ان کے بارے میں کیا خیال ہے۔۔کیا وہ انقلاب لا سکتے ہیں۔۔
جناب بھاگنے والے سب کو لے کر بھاگتا بیوی بچوں ، بھائیوں اور ماں کو چھوڑ کر کوئی نہیں بھاگتا ۔۔۔! اس لئے آپ کا یہ اعتراض بے بنیاد ہے ۔۔۔!

[COLOR=#0000ff نے کہا:
اچھا اور اس کے بارے میں کیا خیالات ہیں جنہیں اکثر جگہوں پر لکھا جاتا ہے مولانا ڈیزل (ڈیزل ملاوٹ والا):)۔۔ مولانا ڈیزل کی اصطلاح میری نہیں کہیں پڑھا تھا اس لیئے لکھ دیا غلطی سے۔۔[/COLOR]
:happy:

لکھنے اور کہنے سے کیا ۔۔۔۔ کہنے کو آپ کو بھی علم ہے طاہر القادری کو کیا کیا کہا گیا۔۔۔۔ کبھی طاہر الپادری اور کبھی پوپ اور کبھی کچھ ۔۔۔۔!
ہمیں بھی یہ اصطلاحات سمجھا دیں ۔۔۔!

[/quote]
ان لوگوں کے بارے میں کیا خیال ہے جو اب اکھٹے ہوگئے ہیں۔۔عوام کو بیوقوف بنانے کے لیئے۔۔۔ :)[/quote]
ان لوگوں کو چھوڑیں ۔۔۔۔ پہلے ان حسینیوں کی فکر کریں جنہوں نے یزیدوں سے مذاکرات کر لئے ہیں ۔۔۔!
 
arifkarim

معطل
اوہ میرے خدا ۔ اس طرح بیرون ملک پناہ لی گئی تھی ۔
یہ تو کچھ بھی نہیں۔ یہاں جن جن غیر قانونی طرائق پر چل کر پاکستانیوں نے ’’پناہ‘‘ لی ہے انکو دیکھ کر مقامی ایجنسیاں بھی حیران اور ششدر رہ جاتی ہیں اور انکو جوابا ً اپنے قوانین کو مزید سخت کرنا پڑتا ہے۔
 
میں نے کب دعوی کیا کہ ان سب میں سے کوئی انقلاب لا رہا ہے ؟ یا لا سکتا ہے ؟

اور وہ پردہ نشین جو برقع پہن کر بھاگ رہےتھے ان کے بارے میں کیا خیال ہے۔۔کیا وہ انقلاب لا سکتے ہیں۔۔
اچھا اور اس کے بارے میں کیا خیالات ہیں جنہیں اکثر جگہوں پر لکھا جاتا ہے مولانا ڈیزل (ڈیزل ملاوٹ والا):)۔۔ مولانا ڈیزل کی اصطلاح میری نہیں کہیں پڑھا تھا اس لیئے لکھ دیا غلطی سے۔۔:happy:
ان لوگوں کے بارے میں کیا خیال ہے جو اب اکھٹے ہوگئے ہیں۔۔عوام کو بیوقوف بنانے کے لیئے۔۔۔ :)
 
یہ تو کچھ بھی نہیں۔ یہاں جن جن غیر قانونی طرائق پر چل کر پاکستانیوں نے ’’پناہ‘‘ لی ہے انکو دیکھ کر مقامی ایجنسیاں بھی حیران اور ششدر رہ جاتی ہیں اور انکو جوابا ً اپنے قوانین کو مزید سخت کرنا پڑتا ہے۔
جبھی ملک سے باہر بیٹھ کر پاکستان کو گالی دیتے ہیں ۔ ویسے آپ نے بھی پناہ لی ہے کیا ؟ :giggle:
 
Top