کیا یہ فوٹوگرافی @عاطف سعد صاحب کی ہے؟

عاطف سعد

محفلین
نون لیگیوں سے معذرت کے ساتھ
معاف فرمایئے گا، جب سے نون لیگ نے انتخابی نشان "شیر" رکھا ہے، میں نے کبھی شیر کی تصویر کہیں استعمال نہیں کی۔بلکہ میں نے شیر سے کہہ دیا کہ جاؤ میاں، اب میرے قریب تم جنگل کے شاہ بھی نہیں۔;)
نوٹ:- میاں فیملی کو بہت قریب سے جانتا ہوں۔ شاید کسی کو پتہ ہو کہ میاں نواز شریف صاحب کا مرشد خانہ کہاں ہے :fingers-crossed:
 

arifkarim

معطل

arifkarim

معطل
مجھے بھی بنی گالہ سے زیادہ نہیں معلوم۔ :battingeyelashes:
بنی گالہ کے علاوہ عمران خان کا میانوالی میں آبائی گاؤں ہے جبکہ لاہور کے علاقہ زمان پارک میں بھی ایک گھر ہے جہاں اسکی پیدائش ہوئی۔ بنی گالہ اور زمان پارک کے علاوہ اگر کہیں عمران خان کی کوئی جائداد، مستقل یا عارضی رہائش ہے تو ضرور بتائیے گا۔ تب تک شریف خاندان کے اندرون اور بیرون ملک اثاثوں پر کچھ تحقیق کر لیں :)
 
بنی گالہ کے علاوہ عمران خان کا میانوالی میں آبائی گاؤں ہے جبکہ لاہور کے علاقہ زمان پارک میں بھی ایک گھر ہے جہاں اسکی پیدائش ہوئی۔ بنی گالہ اور زمان پارک کے علاوہ اگر کہیں عمران خان کی کوئی جائداد، مستقل یا عارضی رہائش ہے تو ضرور بتائیے گا۔ تب تک شریف خاندان کے اندرون اور بیرون ملک اثاثوں پر کچھ تحقیق کر لیں :)
بات مرشد خانہ کی ہو رہی ہے۔۔۔ واپس آ جائیں :p
 
لئیق احمد عبدالقیوم چوہدری شاید یہ دو محفلین اس بارہ میں بہتر بتا سکیں۔ :)
جہاں تک مجھے علم ہے نواز شریف اپنے والد صاحب کی زندگی میں انہی کی ہدایات پر زیادہ تر عمل کرتا رہا ہے۔
ایک دفعہ بے نظیر بھٹو نے بھی نواز کو "ابا جی پالیٹکس" کا طعنہ دیا تھا
 

عاطف سعد

محفلین
میاں شریف پرہیزگار انسان تھے پیروں فقیروں کے قائل تھے ، اپنے باپ کی نسبت سے میاں نواز شریف نے بھی انہی پیر صاحب سے بیعت کی جس کے مرید انکے والد صاحب تھے، کوئٹہ میں مقیم ان پیر صاحب کا انتقال ہو چکا ہے نام کے آخر میں "گیلانی" آتا ہے ،عراق سے ہجرت کر کے کوئٹہ تشریف لائے تھے ۔ باقی مکمل نام آپ پہ چھوڑتا ہوں۔طاہر القادری صاحب بھی انہی پیر صاحب کے مرید ہیں۔
اور
جب کوئی شریف فیملی کے خلاف کچھ کہے تو جواب میں انصافیوں پہ جملے کیوں کسے جاتے ہیں؟
اللہ مجھے پاکستان کی سیاست سے محفوظ رکھے۔ شاید اس وقت پاکستان کی آبادی 19 یا 20 کروڑ ہے، 20 بھی ہو تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 10 کروڑ سیاستدان ہیں اور باقی 10 کروڑ مفتی
 

سید عاطف علی

لائبریرین
کیا یہ فوٹوگرافی عاطف سعد صاحب کی ہے؟
news-1429191866-5212_large.jpg

مآخذ
مجھے تو تصویر کی کوالٹی بذات خود اتنی شاہکار بھی نہیں لگی ۔بلکہ خراب (بیلو ایوریج)ہے۔
 
اپنے باپ کی نسبت سے میاں نواز شریف نے بھی انہی پیر صاحب سے بیعت کی جس کے مرید انکے والد صاحب تھے، کوئٹہ میں مقیم ان پیر صاحب کا انتقال ہو چکا ہے نام کے آخر میں "گیلانی" آتا ہے ،عراق سے ہجرت کر کے کوئٹہ تشریف لائے تھے ۔ باقی مکمل نام آپ پہ چھوڑتا ہوں۔طاہر القادری صاحب بھی انہی پیر صاحب کے مرید ہیں۔
تو پھر غالباً انہی کوئٹہ والے پیر صاحب کے حکم پر میاں محمد شریف صاحب نے طاہرالقادری کو اپنی اتفاق مسجد میں خطیب مقرر کیا ہوگا۔:)
اور بعد میں پی ٹی وی پر ہفتہ وار پروگرام فہم القرآن میں خطاب کا موقع دیا گیا :)
 

arifkarim

معطل
میاں شریف پرہیزگار انسان تھے
جی اور اتنا پرہیز کرتے تھے کہ اپنے بیٹے نواز شریف کو جنرل غلام جیلانی خان کے توسط سے اسوقت کے 4 کروڑ روپے مالیت کے ایک بنگلے کے عوض امیرالمؤمنین حضرت ضیاء الحق مرحوم سے ملوا دیا۔ جس کے بعد تیسری ڈویژن بی اے پاس نواز شریف جسے کالج میں لڑکے 'کوگو' کہہ کر پکارتے تھے اور جو ایکٹنگ اورکرکٹنگ جیسے انمول کیرئیرز میں بری طرح فیل ہو گیا تھا کو امیرالمؤمنین نے صوبہ پنجاب کا اسحاق ڈار بنا دیا۔ اور پھر یہیں سے انہوں نے اپنی سیاسی و مالی 'پرہیزگاری' شروع کی جسکی بدولت آج وہ پاکستان کے امیر ترین اور برطانیہ کے سب سے بڑے غیر ملکی سرمایہ کاروں لوگوں میں شامل ہیں۔ یہ سب کچھ میاں صاحب مرحوم کی اس 4کروڑ کی 'پرہیزگاری' کے نتیجے میں ممکن ہوا تھا جو انہوں نے کسی زمانہ میں کی تھی۔ :p
نون لیگیوں سے معذرت کیساتھ اگر کچھ زیادہ لکھ گیا کہ اسکا حوالہ نیچے موجود ہے:
http://pkpolitics.com/discuss/topic/who-is-nawaz-sharif-biographypart-1

جب کوئی شریف فیملی کے خلاف کچھ کہے تو جواب میں انصافیوں پہ جملے کیوں کسے جاتے ہیں؟
کیونکہ نون لیگی سمجھتے ہیں کہ انکے امیرالمؤمنین کی ذاتیات پر حملے سوائے انصافین بھائیوں کے اور کون کر سکتا ہے۔ :grin:

مجھے تو تصویر کی کوالٹی بذات خود اتنی شاہکار بھی نہیں لگی ۔بلکہ خراب (بیلو ایوریج)ہے۔
جی اور اسی ثابت ہوتا ہے کہ تصویر کافی دور سے لی گئی ہے۔

تو پھر غالباً انہی کوئٹہ والے پیر صاحب کے حکم پر میاں محمد شریف صاحب نے طاہرالقادری کو اپنی اتفاق مسجد میں خطیب مقرر کیا ہوگا۔:)
یہ اسوقت کی بات ہے جب طاہرالقادری صاحب کو میاں صاحب نے عمران خان کی طرح وزارت مذہبی امور کی پیشکش بھی کی تھی لیکن انہوں نے یہ کہہ کر ٹھکرا دیا کہ یہ میرے بس کی بات نہیں۔ خیر ویسے بس کی بات تو اب بھی نہیں کہ موصوف خاصے کمزور دل واقع ہوئے ہیں۔ عمران خان کی طرح کھلاڑی ہوتے تو الگ بات تھی :)

اور بعد میں پی ٹی وی پر ہفتہ وار پروگرام فہم القرآن میں خطاب کا موقع دیا گیا :)
یہ پروگرام تو اب بھی یہاں پی ٹی وی پرائم پر باقاعدگی سے نشر ہوتا ہے۔ :biggrin:
 
آخری تدوین:

عاطف سعد

محفلین
مجھے ہنسی آ رہی ہے ۔ اپنا اپنا طریقہ ہوتا ہے تنقید کرنے کا، سو خود تنقید نہیں کرنا چاہئے ، بلکہ دوسروں کے قلم سے اگلوانا چاہئے اسی لئے لکھ دیا کہ "میاں شریف پرہیزگار انسان تھے"
باقی کام عارف کریم صاحب نے کر دیا۔ :cowboy1:
 
Top