کیا یہ اشعار علامہ اقبال کے ہیں؟

مجھے میرے فزکس کے سر نے دو اقبال کے اشعار بتائے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ یہ اشعار علامہ اقبال کے ہیں۔ کیا یہ اشعار علامہ اقبال کے ہیں یا نہیں؟
روئیں وہ جو منکر ہیں شہادتِ حسین کے
ہم زندہ جاوید کا ماتم نہیں کرتے
ڈوبتا سورج ہمیں یہ بتاتا ہے
مغرب کی طرف جاؤ گے تو ڈوب جاؤ گے
 

فرخ منظور

لائبریرین
مجھے میرے فزکس کے سر نے دو اقبال کے اشعار بتائے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ یہ اشعار علامہ اقبال کے ہیں۔ کیا یہ اشعار علامہ اقبال کے ہیں یا نہیں؟
روئیں وہ جو منکر ہیں شہادتِ حسین کے
ہم زندہ جاوید کا ماتم نہیں کرتے
ڈوبتا سورج ہمیں یہ بتاتا ہے
مغرب کی طرف جاؤ گے تو ڈوب جاؤ گے

یہ اشعار علامہ اقبال کے نہیں ہیں۔ کلیاتِ اقبال میں یہ اشعار کہیں نہیں ہیں۔ اگر آپ کے استاد کا یہ دعویٰ ہے تو انہیں کہیں کہ اس دعوے کی سند کیا ہے؟ یعنی کس کتاب کے کونسے صفحے پر یہ اشعار موجود ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
مزید برآں، موجودہ حالت میں دونوں اشعار بے وزن ہیں، اقبال تو کیا اس حالت میں تو کسی بھی شاعر کے نہیں ہو سکتے :)
 

محمداحمد

لائبریرین
ارے بھائی یہ تو پھر بھی لاکھ درجے بہتر ہیں (فنی اعتبار سے)۔ ورنہ آج کل تو ایسے ایسے شعر غالب اور اقبال کے نام سے پڑھنے کو ملتے ہیں کہ 'مقدور ہو تو ساتھ رکھوں نوحہ گر کو میں'۔
 
Top