کیا ہندوپاک جنگ ہونے والی ہے؟

کیا پاک ہند جنگ ہونے والی ہے؟


  • Total voters
    35
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .
مظفرآباد: لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے بعد پاک فوج نے دشمن ملک کی فوج کے ایک اہلکار کو اسلحہ سمیت پکڑ لیا۔
ایکسپریس
 
رائیونڈ مارچ میں نوازشریف کو بتاؤں گا کہ مودی کو جواب کیسے دیا جاتاہے، عمران خان
ایکسپریس
یہ ہوتی ہے شیروں والی بات
 
اری فوج افغانستان کی سرحد پر بیٹھی ہے‘ ہم ایرانی بارڈر کی نگرانی پر بھی مجبور ہیں اور بھارتی باؤنڈری بھی اکثر اوقات گرم رہتی ہے‘ بھارت نے ہمیں اپنے ہر’ٹھاہ‘‘ کا ذمے دار سمجھ لیا ہے‘ یہ پٹھان کوٹ ہو یا اڑی اپنے تمام حملے پاکستان کی گردن میں لٹکا دیتا ہے‘ نریندر مودی سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے‘ بھارت بلوچستان‘ فاٹا اور کراچی میں بارود بو رہا ہے‘ یہ ہمارے سرمایہ کار تک بھگا رہا ہے اور یہ اقتصادی راہ داری رکوانے کے لیے بھی ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہے۔

ہمیں ماننا ہو گا پاکستان کو اس صورتحال سے صرف وزارت خارجہ نکال سکتی ہے چنانچہ وزیراعظم کو چاہیے یہ اپنے سیاسی گرو کے نقش قدم تلاش کریں‘ اپنا دفتر وزارت خارجہ میں شفٹ کر دیں‘ سرتاج عزیز اور طارق فاطمی کے اختلافات ختم کرائیں‘ سفارتی عملے کو عزت دیں‘ اپنے اور غیر دونوں قسم کے سفیروں سے ملیں‘ ناراض ملکوں کو راضی کریں‘ راضی ملکوں کو دوست بنائیں اور دوستوں کو بیسٹ فرینڈ بنا لیں۔

کشمیر کی تحریک کو انٹرنیشنل پلیٹ فارمز پر پیش کریں اور دنیا کے ہر اس ملک کو ساتھ ملا لیں جو نریندر مودی کو مشکوک نظروں سے دیکھ رہا ہے‘ آپ یقین کریں ملک دو سال میں سیاسی تنہائی سے باہر آ جائے گا لیکن اگر وزیراعظم نہ جاگے‘ یہ وقت کا مطالعہ نہ کر سکے تو انڈیا واقعی ہمیں سفارتی میدان میں وہاں لے جائے گا جہاں ہم اپنے آپ سے اپنا نام پوچھتے پھریں گے‘ وقت کے پاس زیادہ وقت نہیں ہے‘ آپ کو جاگنا ہو گا ورنہ ہم ابدی نیند میں جاگریں گے لہٰذا میری درخواست ہے میاں نواز شریف کم از کم سفارتی معاملے میں جنرل ضیاء الحق بن جائیں
جنرل ضیاء الحق بن جائیں - ایکسپریس اردو
 
میں جنگ نہیں چاہتا، میں جنگی جنون کا بھی مخالف ہوں اور بات چیت کےذریعے مسائل کاخاتمہ اور ترقی دیکھنا چاہتا ہوں، مگر جب ضرورت پڑی تو ملکی دفاع میں اپنی فوج کےساتھ کھڑاہوں گا۔ تسی ساڈے سوون دی ایڈی فکر نا کرو
 
میں جنگ نہیں چاہتا، میں جنگی جنون کا بھی مخالف ہوں اور بات چیت کےذریعے مسائل کاخاتمہ اور ترقی دیکھنا چاہتا ہوں، مگر جب ضرورت پڑی تو ملکی دفاع میں اپنی فوج کےساتھ کھڑاہوں گا۔ تسی ساڈے سوون دی ایڈی فکر نا کرو
زبردست
بہرحال ایک محدود جنگ ہوچکی ہے
 

اے خان

محفلین
ہماری خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ،اس کی تازہ ترین مثال سارک کانفرنس کا منسوخ ہونا ہے۔ہماری خارجہ پالیسی زیادہ تر دفاعی مقاصد کے لئے بنائی جاتی ہے،اگر ہم شروع سے دفاع کی جگہ معیشیت کے استحکام کے لیئے پالیسی بناتے تو آج ہمارا حال ایسا نہ ہوتا، اگرچہ مودی پوری دنیا میں ہمیں تنہا نہیں کرسکتا لیکن خطّے میں ضرور تنہا کردیا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
انڈیا کے سرجیکل سٹرائک کے دعوے نے ان کی اپنی اقتصادی مارکیٹ پر برا اثر ڈالنا شروع کر دیا ہے۔ انڈین روپے کی قدر میں فوری کمی ہوئی جس کو سنبھالنے کے لیے انڈین سنٹرل بینک نے اپنے ڈالر مارکیٹ میں‌ لانے شروع کر دیے۔ اور بنیادی سٹاک ایکسچینج انڈکس میں ایک اشاریہ چھ فیصد کی کمی ہوئی۔ بلوم برگ کی رپورٹ۔
 
Top