کیا ڈورومون کارٹونز پر پابندی لگنی چاہئے؟

کیا ڈورومون کارٹونز پر پابندی لگنی چاہئے؟

  • ہاں

  • نہیں


نتائج کی نمائش رائے دہی کے بعد ہی ممکن ہے۔

arifkarim

معطل
تحریک انصاف کا کارٹون سیریز ڈورے مون پر پابندی کا مطالبہ، قرار داد جمع
347647_28547466.jpg

جاپانی کارٹون اور ہندی ڈبنگ ڈورے مون کا معاملہ پنجاب اسمبلی کے ایوان تک پہنچ گیا۔ دنیا نیوز نے قومی معاشرت اور زبان کو بچانے کا معاملہ اٹھایا تو اپوزیشن کارٹونز کے خلاف قرارداد لے آئی۔
لاہور: (دنیا نیوز) ڈورے مون کارٹونز ہروقت ٹی وی چینلز پر تو بچوں کی تعلیم اور صحت ہونے لگی متاثر ۔ ڈورے مون کارٹونز پر والدین کو بھی ہوئی تشویش۔ دنیا نیوز نے معاملہ بھرپور انداز سے اٹھایا تو ماہرین کو بھی اس ایشو پر کیا بیدار۔ ڈورے مون کارٹونز کے خلاف دنیا نیوز سے آواز اٹھی تو اپوزیشن پنجاب اسمبلی میں قرارداد لے آئی۔ تحریک انصاف کے رکن ملک تیمور نے قرارداد جمع کرا کر پیمرا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ چوبیس گھنٹے یہ کارٹون چلنے سے بچوں کی تعلیمی اور جسمانی نشوونما متاثر ہو رہی ہے۔ پیمر ا کو پابند کیا جائے کہ ان کارٹونز کو بند کیا جائے یا مخصوص وقت کے لئے چلایا جائے۔ قرارداد میں تشویش ظاہر کی گئی ہے کہ ان ہندی کارٹونز کی وجہ سے ہماری زبان اور معاشرت بھی تباہ ہو رہی ہے ۔​
بحوالہ
 

arifkarim

معطل
ان ہندی کارٹونز کی وجہ سے ہماری زبان اور معاشرت بھی تباہ ہو رہی ہے ۔
کارٹونز تو غالبا جاپانی النسل ہیں ۔ نیزانکی اور وبا پوکے مون گو نے پوری دنیا کے بالغ افراد کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ جو بہت سے ممالک میں باعث تشویش بن گیا ہے:(
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
  • دنیا نیوز نے قومی معاشرت اور زبان کو بچانے کا معاملہ اٹھایا تو اپوزیشن کارٹونز کے خلاف قرارداد لے آئی۔
  • دنیا نیوز نے معاملہ بھرپور انداز سے اٹھایا تو ماہرین کو بھی اس ایشو پر کیا بیدار۔
  • ڈورے مون کارٹونز کے خلاف دنیا نیوز سے آواز اٹھی تو اپوزیشن پنجاب اسمبلی میں قرارداد لے آئی۔
دنیا چینل والوں کو تو یہ فکر ہو گی کہ ان کا چینل دیکھنے کی بجائے ڈورے مون کیوں دیکھا جا رہا ہے اور اسے قومی معاشرت اور زبان کی بھینٹ چڑھا کر بند کروانا آسان راستہ لگا ہو گا۔ رہ گئی تحریک انصاف تو ان کا عالم وہی ہے جو ڈگڈگی بجاتا ہے اس کے ساتھ ہو لیتے ہیں۔
 

arifkarim

معطل
رہ گئی تحریک انصاف تو ان کا عالم وہی ہے جو ڈگڈگی بجاتا ہے اس کے ساتھ ہو لیتے ہیں۔
جی انہیں ایک اور تکلیف بھی لاحق ہے کہ بچے انکی پارٹی کے کارٹون کیریکٹر دیکھنے کی بجائے جاپانی ڈبڈ ان ہندی کارٹون کیوں دیکھ رہے ہیں۔
 

arifkarim

معطل
ان میں کوئی فرق تھا کیا؟ :laughing:
گلوکار ہارون نے برکا ایونجر نامی مقامی کارٹونز بنا کر کافی شہرت حاصل کی تھی۔ اگر اچھی کوالٹی کے سبق آزموز کارٹون بنائے جائیں تو عوام میں ضرور مقبول ہوں گے۔ یوں ہندی ڈبڈ کارٹونز کا مسئلہ بھی شاید حل ہو جائے۔
 
گذشتہ رات سے پٹواریانِ ٹویٹر نے مخالفت برائے مخالفت میں PTIvsDoraemon کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ڈورےمون اور تحریک انصاف کی مت وجا کے رکھی ہوئی ہے۔ رات گئے یہ ٹرینڈ ٹاپ کر رہا تھا۔

چند منتخب جھلکیاں ملاحظہ ہوں

گو ڈورے مون گو

جو کارٹون سے ڈر گئیے وہ شیر سے کیا لڑیں گے

Wait....from now onwards u can hear a Dharna call against Doraemon at any time. ;)
ڈوریمون خیبر پختونخواہ میں تبدیلی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے

موم بتی والی آنٹیوں نے ڈورے مون کے حق میں سول سوسائٹی کی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا

معلوم ہوا ہے کہ ملزم ڈورے مون کے کالعدم تنظیموں سے بھی تعلقات تھے

Taliban supporters and political jokers #PTI wants 2 ban cartoon

ڈورے مون اگر جاپان کی بجائے برطانیہ میں ہوتا تو چار پانچ عقلبند یوتھیوں نے اسکا پیچھا کرکے میہنڑے مارنے کی ویڈیو فیس بک پر اپلوڈ کر دینی تھی

شکر ہے ابھی کسی کی ہم پر نظر نہیں پڑی - اوگی اور کاکروچز کا آپس میں مکالمہ

رمضان شوگر ملز پر ایجنسیوں کا چھاپہ ڈورے مون نوبیتا، شیزوکا اور جیان گرفتار، ویزوں کی معیاد ختم ہو چکی تھی - اسد کھرل

فریقین اگر چاہیں تو پی ٹی آئی اور ڈورے مون کے درمیان مصالحت کار کا کردار ادا کرنے کو تیار ہوں - سراج الحق

جماعت اسلامی کا ڈورے مون کی جگہ اسلامی پروگرام ڈورے مومن شروع کرنے کا فیصلہ - ذرائع

ڈورے مون کیونکہ دوسرے سیارے سے مہاجر ہو کر آیا ہے اسلیئے دھرتی کے نام نہاد بیٹے اس پر ظلم کر رہے ہیں - الطاف حسین

رینجرز ڈورے مون پر پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہونے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں - فاروق ستار

عمران خان حکم کرے دو گھنٹوں میں ڈورے مون کا استعفی لے آونگا، شیخ رشید

کارکن کرنسی نوٹوں پر 'گو ڈورے مون گو' لکھیں اور جاپانی گاڑیوں کا بائیکاٹ کر دیں - عمران خان

ڈورے مون کی آف شور کمپنیاں سامنے لائیں گے
عمران خان

تحریک انصاف کا سیاسی سفر گو نواز گو سے شروع ہو کےگو ڈورے مون گو پہ اختتام ہوا

اوئے ڈورے مون میں تمہیں اپنے ہاتھوں سے پھانسی دوں گا
عمران خان کا خطاب

It's Cartoon Vs another Cartoon



 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
گذشتہ رات سے پٹواریانِ ٹویٹر نے مخالفت برائے مخالفت میں PTIvsDoraemon کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ڈورےمون اور تحریک انصاف کی مت وجا کے رکھی ہوئی ہے۔ رات گئے یہ ٹرینڈ ٹاپ کر رہا تھا۔
اچھا اقدام ہے۔ پٹواریوں نے حق بجانب تضحیک کی ہے۔ ان پیشہ ور سیاستدانوں کو عوام ہی سیدھا کر سکتی ہے۔
 

عباس اعوان

محفلین
میں اس پابندی کے حق میں ہوں۔ اس شو اور اس جیسے تمام شوز جو پاکستانی اخلاقی اقدار کے خلاف ہیں۔ ٹاپ لیس کارٹون کیریکٹر دکھا کر آپ بچوں کی کون سی ذہنی نشوو نما کر رہے ہیں ؟
اب آپ اخلاقی اقدار کو لے کر یہ مت کہیے گا کہ جھوٹ، اقرباء پروری، رشوت وغیرہم کون سی اخلاقی اقدار ہیں۔ بات بچوں کی ذہن سازی کی ہو رہی ہے۔
کسی کو اتنا ہی شوق ہے بچوں کی ایسی ذہن سازی کا تو گھر کی مستورات کو لے کر کراچی ساحل پر ٹاپ لیس غسلِ آفتابی فرمائیں ۔
 

نایاب

لائبریرین
ہوتا ہم سے کچھ بھی نہیں
سوائے دوسروں کے کیئے کام کو اپنے معاشرے میں رواں ہوتے دیکھ اس پر پابندی لگانے کے
ٹام اینڈ جیری ، پاپائے دی سیلر ، بگ بنی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاکھوں کارٹون سیریز
1940 سے بچوں کے لیئے بچوں کی تربیت سے دل چسپی رکھنے والے بناتے چلے آ رہے ہیں ۔
ہم ان سب کارٹونز کے صرف " ہندی ڈبڈ " ورژن دیکھتے اور ان پر " پابندی کے حکم " لگاتے ہیں ۔
اک برقعہ ایونجر کے علاوہ کون سا کارٹون ہم نے بنایا جو ہماری " مشرقیت " سے براہ راست تعلق رکھتا ہے ۔
انڈیا نے نہ صرف " ڈبنگ " میں کامیاب ہوا بلکہ خود بھی اپنے " ہندو مذہب " سے تعلق رکھنے والی سیریر بنائیں ۔
اور پاکستان میں بھی بہت شوق سے دیکھی گئیں ۔
ہم دوسروں کے کیے کام سے لطف بھی لیتے ہیں اور پابندی بھی جڑتے ہیں
رند کے رند رہتے ہیں جنت بھی نہیں گنواتے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کاش کہ ہم بھی کچھ کریں ایسا کام ۔۔۔۔۔
ڈھیروں دعائیں
 

arifkarim

معطل
ٹاپ لیس کارٹون کیریکٹر دکھا کر آپ بچوں کی کون سی ذہنی نشوو نما کر رہے ہیں ؟
یہ کوئی نئی بات نہیں۔ ماضی میں ڈزنی کلاسک کے کارٹونز بھی بعض اسلامی ریاستوں میں تنقید کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔ کچھ ممالک نے تو شدت پسندی کی انتہا ہی کر دی تھی:
bearded-mickey-mouse-and-minnie.jpg

مسئلہ دراصل کچھ یوں ہے کہ ہم کارٹونز کو بچوں کی نظر کی بجائے بالغ کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ ایسے میں تو پھر بغیر جانگئے والا ڈونلڈ ڈک بھی بے حیائی و فحاشی کے جرم میں مارا جائے گا:
Disney-Summer-Donald-Duck-and-Ducklings-Gang-Wallpaper.jpg
 

عباس اعوان

محفلین
مسئلہ دراصل کچھ یوں ہے کہ ہم کارٹونز کو بچوں کی نظر کی بجائے بالغ کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ ایسے میں تو پھر بغیر جانگئے والا ڈونلڈ ڈک بھی بے حیائی و فحاشی کے جرم میں مارا جائے گا:
جانور بغیر جانگیے کے ہی ہوتا ہے۔ انسان خصوصاً مستورات البتہ ٹاپ لیس نہیں گھومتیں۔
 

arifkarim

معطل
جانور بغیر جانگیے کے ہی ہوتا ہے۔ انسان خصوصاً مستورات البتہ ٹاپ لیس نہیں گھومتیں۔
اسکا حل اوپر نایاب نے تجویز فرمایا ہے کہ بچوں کی تفریح کیلئے کارٹونز وغیرہ ہم اپنی تہذیب کے مطابق بنائیں نہ کہ پہلے بیرونی مواد چلائیں اور جب وہ مقبول ہو جائے تو اسپر پابندیاں عائد کر دیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
فی زمانہ کسی میڈیا کی چیز پر پابندی لگا کر آپ اسے ختم نہیں کر سکتے یہ کوئی "پی ٹی وی کا سنہرا دور" تھوڑی ہے۔ ٹھیک ہے کارٹونز پر لگا لو پابندی پھر موبائل فون پر لگاؤ، ویب پر لگاؤ۔ آخر آکر کس کس چیز پر پابندی لگائیں گے، کیا یہ شارٹ کٹ نہیں ہے جو مزید مصیبتیں پیدا کرتا ہے۔ کیا والدین کی ذمہ داری صرف پابندی لگوانے سے ختم ہو جائے گیِ؟ کیا والدین کو نہیں چاہیے کہ اپنے بچوں کی صحیح تربیت کریں، انہیں برے بھلے کے بارے میں بتائیں، ماں فیس بُک پر ہے، باپ ٹوئٹر پر ہے، بڑی بہن موبائل پر ہے، بڑا بھائی سکائپ پر ہے، بچے کو کوئی تو ہو "سمجھانے" والا سو سب سے بہتر حل ہے کہ کارٹونز ہی بند کر دو، نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری۔
 

آوازِ دوست

محفلین
ہمیں سکول جانے سے پہلے چاچو مستنصر کے مارننگ پروگرام میں صرف پانچ منٹ کے کارٹون دیکھنے کی عیاشی حاصل تھی اور آج ڈورِ مون، پوگو اور پتا نہیں کیا کیا نان سٹاپ دستیاب ہے۔ بچے ہمہ وقت دستیاب تفریح سے خوشی سے دستبردار نہیں ہوتے۔ یہ یقینا" ایک قابلِ غور مسئلہ ہے۔ ایک کارٹون سیریز جس میں جان وغیرہ نامی کریکٹرز ہیں بہت تعمیری اور تہذیبی طور پر ہم آہنگ ہے لیکن بچے بھی شرارتیں اور مصالحہ زیادہ پسند کرتے ہیں اِس لیے وہ مذکورہ کارٹونز کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔ اگر اِن کی مقدار اور معیار پر مناسب کنٹرول حاصل کر لیا جائے تو یہ بہت اچھی بات ہوگی ۔ ہمارے بچوں سے متعلق ہر چیز ہمارے لیے اہم ہے اور ہونی چاہیے۔ یہ جو پیمرا نامی بھینس ہے یہ کِس مرض کی دوا ہے؟ کیا اِس کا کام محض حکمرانوں کی خوشنودی کے مطابق میڈیا کو کنٹرول کرنا ہی ہے؟ عوام کے ٹیکس کے اربوں روپے اُڑا کر عوام کو کیا سہولیات دی جا رہی ہیں؟ اگر یہ ادارہ اپنے کرنے کے کام ٹھیک سے کرنا شروع کر دے تو یہ مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ لیکن ایسا ہونا چونکہ مستقبل قریب میں بھی ممکن نظر نہیں آتا تو بہتر یہ ہے کہ حکومتی کنٹرول کے مطالبات کے ساتھ ساتھ متبادل آپشنز بھی استعمال کیے جائیں جیسا کہ پیرنٹل کنٹرول سیٹنگز سے ناپسندیدہ چینلز سکِپ کر دینا اور پہلے کام پھر تفریح کی پالیسی بنانا وغیرہ۔ بچوں سے متعلق کسی معاملے کو بھی غیر اہم نہ سمجھیں :)
 
Top