کیا آپ کو اردو کا پی ڈی ایف فارمیٹ بنانا آتا ہے

وجی

لائبریرین
السلام علیکم
کیا آپ کو اردو کا پی ڈی ایف فارمیٹ بنانا آتا ہے
کوئی پروگرام یا کوئی طریقہ ؟؟
 
ساجداقبال

محفلین
اس کے علاوہ آپ کسی بھی ورڈ ایڈیٹر جیسے مائیکروسافٹ ورڈ میں تحریر لکھ کر پرنٹ کمانڈ کے ذریعے پی ڈی ایف بنا سکتے ہیں۔ لیکن اس سے پہلے آپکو پی ڈی ایف پرنٹر جیسے بل ذپ پی ڈی ایف پرنٹر درکار ہوگا۔ (کوئی ترجمے میں ماہر ہو تو 200 لائنوں کا ترجمہ کردیں)
 
السلام علیکم
کیا آپ کو اردو کا پی ڈی ایف فارمیٹ بنانا آتا ہے
کوئی پروگرام یا کوئی طریقہ ؟؟
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبارکہ!
ویسے تو جناب Adobe Acrobat Professional ہی سب سے بہترین ہے جس کی سی ڈی بازار سے عام مل جاتی ہے ۔ لیکن اگر آپ وہ استعمال کرنا نہیں چاہتے تو پھر جو سوفٹ وئیر بالا تحریروں میں گزرے ہے وہ استعمال کر کے دیکھیے۔ ان شاء اللہ عزوجل آپ کا کام بن جائے گا۔ اور ایک اچھا سوفٹ وئیر Primo PDF بھی موجود ہے اسے بھی ضرور ملاحظہ کریں۔ جب میں نے استعمال کیا تھا تب بلکہ مفت تھا۔ اب شاید اس کے پیسوں والے وریژن بھی آگئے ہیں۔ خیر آپ چیک کر کے دیکھے۔
والسلام
 
arifkarim

معطل
میں تقریباً تمام بہترین پی ڈی ایف پراگرامز استعمال کر چکا۔ اردو میں پی ڈی ایف بنانا کوئی مشکل کام نہیں۔ مشکل کام ایک ایسی پی ڈی ایف فائل بنانا ہے جس میں اردو کا ٹیکسٹ 100 فیصد‌ سرچ ایبل ہو۔ کیا کوئی دوست ایسا کر سکتا ہے؟
 
دوست

محفلین
یہ فونٹ کی وجہ سے مشکل ہوجاتا ہے شاید۔
بہرحال اوپن آفس میں پی ڈی ایف بنانے کی سپورٹ موجود ہے۔ ایک بٹن دبا کر پی ڈی ایف حاصل کیا جاسکتا ہے۔
 
عارف یہ کس طرح پی ڈی ایف بنایا تھا؟

یہ کوئی مشکل کام نہیں، اگر آپ کے پاس نیا ایڈوب ایکروبیٹ پروفیشنل ہے تو آپ آسانی سے اردو سرچ ایبل پی ڈی ایف بنا سکتے ہیں۔ کسی دوسرے پی ڈی ایف رائٹر کے بارے کچھ نہیں کہہ سکتا۔ لیکن ایڈوب پر یہ میں چیک کر چکا ہوں
 
یہ طریقہ اچھا ہے، پر تمام فانٹس یا الفاظ کیلئے ٹھیک نہیں
 
یہ کوئی مشکل کام نہیں، اگر آپ کے پاس نیا ایڈوب ایکروبیٹ پروفیشنل ہے تو آپ آسانی سے اردو سرچ ایبل پی ڈی ایف بنا سکتے ہیں۔ کسی دوسرے پی ڈی ایف رائٹر کے بارے کچھ نہیں کہہ سکتا۔ لیکن ایڈوب پر یہ میں چیک کر چکا ہوں
میرے پاس Acrobat Pro 8.2.1 موجود ہے ۔ میں نے بھی اس سے اردو کی کافی ساری فائلیں پی ڈی ایف میں تیار کی ہے ۔ پر وہ اردو کو مکمل سریچ نہیں کرتا۔ کیا آپ کے کچھ اضافی سیٹنگ کی ہوئی ہے۔ برائے مہربانی اس کے متعلق بتائیں۔ والسلام
 
بالکل ممکن ہے، اسکا ثبوت یہ pdf فائل:
http://www.mediafire.com/?u0mkzxumttl

اس فائل میں موجود ٹیکسٹ‌ کو ورڈ میں‌ یا ورڈ پیڈ میں کاپی پیسٹ کر کے دیکھیں۔
100 فیصد سریچ کرتا ہے بھائی۔ تو کیا یہ قرآن پاک وغیرہ بھی سریچ کرے ۔ اعراب کے ساتھ ؟
آپ نے یہ کس سافٹ وئیر سے بنائی ہے اور فانٹ فانٹ کون کون سے استعمال کیے ہے کیونکہ " اردو نسخ ایشیا ٹائپ" تو adobe کنورٹ کرنے ہی نہیں دیتا۔
 
یہ کوئی مشکل کام نہیں، اگر آپ کے پاس نیا ایڈوب ایکروبیٹ پروفیشنل ہے تو آپ آسانی سے اردو سرچ ایبل پی ڈی ایف بنا سکتے ہیں۔ کسی دوسرے پی ڈی ایف رائٹر کے بارے کچھ نہیں کہہ سکتا۔ لیکن ایڈوب پر یہ میں چیک کر چکا ہوں
کیسے جناب میں کافی عرصے سے یہ استعمال کر رہا ہوں ۔ لیکن اب تک اردو سریچ ایبل پ ڈ ا نہیں بنا سکا۔
 
کیسے جناب میں کافی عرصے سے یہ استعمال کر رہا ہوں ۔ لیکن اب تک اردو سریچ ایبل پ ڈ ا نہیں بنا سکا۔

urdu_pdf.jpg

میں نے اس کو بنانے میں کوئی خاص سیٹنگز نہیں کی۔ اور یہ میرے لئے سرچنگ کر رہا ہے۔ اس میں مختلف فونٹ اس لئے استعمال کئے کہ اوپر اس طریقہ کو استعمال کرنے پرفونٹس کے لئے اعتراضات اٹھائے گئے تھے، اور یہ میں نے چیک نہیں کیا تھا۔ اور جی کچھ فونٹس مسئلہ کر رہے ہیں۔ جب تک اس کا کوئی حل نہیں مل جاتا تو کیوں نہ بہتر ہو ہم وہ فونٹ استعمال کریں جو یہ سپورٹ کر رہا ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
دفتر میں میرے پاس اکروباٹ 6 تھا 2004ء میں۔ اور میرا تجرہ تھا کہ نہ صرف ہندی بلکہ اردو کا پی ڈی ایف بھی درست نہیں بنتا تھا۔ میں اپنے ورڈ داکیومینٹس سب اوپن آفس میں کھول کر پ ڈ ف بناتا تھا۔ بعد میں پی ڈی ایف کرئیٹر استعمال کرنے لگا۔ اس میں کبھی درست سرچیبل فائلیں بنتی ہیں، کبھی نہیں۔ کچھ راز ہے اس میں۔
 
Top