کیا آپ جاسوس ہیں؟

یہاں محفل اور محفلین کے حوالے سے کچھ سوالات کیئے جائیں گے جن کو حل کرنے کے لئے تھوڑی سی جاسوسی کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔ ہر کوئی سائل بن سکتا ہے اور ہر کوئی جاسوس بن سکتا ہے۔ شرط صرف اتنی ہے کہ سوالات اتنے سہل نہ ہوں کہ جاسوسی کرنے والے کو شرم کے مارے اپنا پیشہ ترک کرنے کے بارے میں سنجیدہ ہونا پڑے۔ اور جوابات ایسے مدلل ہوں اور ثبوت کے حامل ہوں کہ ان کو عدالت میں بھی جھٹلایا نہ جا سکے۔ :)

ہم ایک سوال سے ابتداء کرتے ہیں۔
 
مسئلہ: کسی دشمن نے اڑائی ہے کہ بٹیا "سیدہ شگفتہ" نے اب تک اردو محفل میں کل 13000 سے زائد موضوعات شروع کیے ہیں۔ کیا یہ سچ ہے؟ بغیر واضح ثبوت کے جوابات تسلیم نہیں کیئے جائیں گے۔ :)
 
محمد امین

لائبریرین
مسئلہ: کسی دشمن نے اڑائی ہے کہ بٹیا "سیدہ شگفتہ" نے اب تک اردو محفل میں کل 13000 سے زائد موضوعات شروع کیے ہیں۔ کیا یہ سچ ہے؟ بغیر واضح ثبوت کے جوابات تسلیم نہیں کیئے جائیں گے۔ :)

شگفتہ بہن کے کل پیغامات کی تعداد ہی 12,447 ہے، تو 13000 سے زائد موضوعات شروع کرنے والی بات شرلوک ہومز کو تو ہضم نہیں ہوئی :raisedeyebrow:
 
شگفتہ بہن کے کل پیغامات کی تعداد ہی 12,447 ہے، تو 13000 سے زائد موضوعات شروع کرنے والی بات شرلوک ہومز کو تو ہضم نہیں ہوئی :raisedeyebrow:

بالکل درست حل۔ دلیل بھی پختہ ہے۔ اضافی بونس اگر ان کے شروع کردہ موضوعات کی صحیح تعداد بھی بتا سکیں۔ :)

اب میں بولوں کہ نہ بولوں

بولیے بٹیا آپ کو لب کھولنے سے کون منع کر رہا ہے؟

ویسے فی الحال شمشاد بھائی کی تصویر والا مسئلہ ہے۔ اس کے علاوہ کسی کا کوئی اور مسئلہ ہو تو جاسوسی دفتر میں پیش کریں۔ :)
 
Top