کیا آپ اسے سچ سمجھتے ہیں؟؟؟

شمشاد

لائبریرین
ہمارے معاشرے میں بعض توہمات نے جڑیں اتنی گہری کر لی ہیں کہ آپ کچھ بھی کر لیں لوگ نہیں مانیں گے۔ مثلاّ :

--- میں طبی وجوہات کی بنا پر چھینک رہا ہوں اور برابر والا کہہ رہا ہے کہ کون یاد کر رہا ہے تمہیں جو اتنا چھینک رہے ہو۔

--- گھر کی دیوار پر کوا کائیں کائیں کر رہا ہے، بھوکا ہے، آنکھ بچا کر روٹی کا ٹکڑا اٹھا کر اڑنے کے چکر میں ہے اور گھر والے کہہ رہے ہیں کہ کوئی مہمان آئے گا۔ کوا نہ ہوا تار گھر والوں کا نمائیندہ ہو گیا۔

--- گلی میں سے گزرتے ہوئے آگے سے ایک بلی گزر گئی، اتفاق سے اس کا رنگ بھی کالا ہے، بس جی بدشگونی ہو گئی، ضرور کوئی مصیبت آئے گی۔

میں تو سچی بات ہے ان میں سے کسی کو بھی سچ نہیں سمجھتا۔ کیا آپ کے ساتھ بھی ایسا ہوتا ہے یا آپ کے اڑوس پڑوس میں ایس باتیں ہوتی ہیں۔ اگر ہوتی ہیں تو یہاں بتائیے تو۔
 

قیصرانی

لائبریرین
کالی بلی کا تو خیر ہے، لیکن کوے کا ادھر رواج نہیں ہے

مزید تحقیق جاری ہے۔ جیسے ہی پتہ چلا، بتاتا رہوں گا، انشاء‌اللہ

ویسے پاکستان میں انڈیا سے آنے والے دوست یہ مانتے ہیں کہ اگر سردیوں میں بارش جمعرات کے دن شروع ہو تو کم سے کم پانچ اور زیادہ سے زیادہ سات دن تک جاری رہے گی

اسی طرح‌ حضرت علی رض سے یہ قول منسوب ہے کہ اگر شام کو بارش کے بعد سورج بادلوں سے دکھائی دے جائے تو اگلی صبح مطلع صاف ہوگا۔ اگر سورج ڈوبنے سے پہلے نہ دکھائی دے تو اگلی صبح بھی موسم ابر آلود رہے گا
 

دوست

محفلین
نظر کے بارے میں تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث بھی موجود ہیں۔ میرا ذاتی تجربہ ہے یہ بچے کو نظر لگ جائے تو اس کا رونا نہیں جاتا۔
ایک بار ایسے ہوا تھا میری چھوٹی بہن کو۔اسے نظر بد دور کرنے کی دعا لکھ کر تعویذ پہنایا تو ٹھیک ہوگئی تھی۔
باقی بھی کچھ نہ کچھ تو مشاہدہ ہوگا ہی ایویں تو بات نہیں بن جاتی۔ کوئی بات ہوگی جس کا بتنگڑ بنا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
نظر کا لگنا تو برحق ہے کہ لگ جاتی ہے، اور ایسی ایسی بھی لگتی ہے کہ پتھر پھاڑ دیتی ہے۔ اب زکریا پھر کہیں گے کہ میرے گھر کے باہر ایک بڑا سا پتھر پڑا ہے۔

ایک یہ بھی کہتے ہیں :

جلدی میں جوتا اتارا اور وہ آگے پیچھے پڑے رہ گئے تو کہیں گے کہ سفر درپیش ہے۔
 

زیک

مسافر
ہاں تو کیا کروں اس پتھر کا؟ کسی طرح نہیں ٹوٹ رہا۔ کچھ تو مدد کریں۔

سنا تھا کالی بلی برحق ہے مگر وہ بھی اس کام نہ آ سکی۔ :(
 

ماوراء

محفلین
کالی بلی سے ایک واقعہ یاد آیا۔

کچھ عرصہ پہلے کی بات ہے۔ ہم چند دوستیں کالج کے بعد گھومتی پھرتی آ رہیں۔ ہم نے راستے میں ایک ایسی حرکت(شرارت) کی جو بہت خطرناک قسم کی بھی ہو سکتی تھی۔ ڈرے ہم پہلے ہی ہوئے تھے کہ راستے میں کالی بلی ہمارے سامنے سے گزر گئی۔ ویسے تو کبھی بھی ہم نے کالی بلی میں کسی خطرے کی علامت کے بارے میں سوچا نہیں تھا۔ لیکن اس حالت میں بلی کا گزرنا بھی اوسان خطا کر گیا۔ اور ذہن میں بھی بیٹھ گیا کہ بلی گزری تھی تو ابھی کہ ابھی کچھ ہوا۔ یہ ڈر تقریباً ایک ہفتے تک رہا۔ جب کچھ نہ ہوا تو ہم ریلکس ہوئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن میں وہاں پہنچوں کیسے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میرا خیال ہے ہندو ازم میں زیادہ توہمات پائے جاتے ہیں۔
 

زیک

مسافر

قیصرانی

لائبریرین
جس چیز کی کوئی لاجیک یعنی عقلی دلیل نہ ملے تو وضاحت کے لیے جو الٹا سیدھا شارٹ کٹ ملے، اسے توہم پرستی کہتا ہوں۔ آپ لوگوں کا اس تعریف کے بارے میں کیا خیال ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
عقلی دلیل تو بہت ساری باتوں کی نہیں ملے گی تو کیا سب کو توہمات میں شامل کر لیں۔

میں نے پوچھا تھا کہ ایسا کوئی کام آپ کے معاشرے یا علاقے میں بھی رائج ہے۔ تو لکھیں۔

ہاں انگریزوں میں آئینہ ٹوٹنا بھی بڑا شگون سمجھا جاتا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
عقلی دلیل تو بہت ساری باتوں کی نہیں ملے گی تو کیا سب کو توہمات میں شامل کر لیں۔

جس چیز کی کوئی لاجیک یعنی عقلی دلیل نہ ملے تو وضاحت کے لیے جو الٹا سیدھا شارٹ کٹ ملے، اسے توہم پرستی کہتا ہوں۔ آپ لوگوں کا اس تعریف کے بارے میں کیا خیال ہے؟

ہاں انگریزوں میں آئینہ ٹوٹنا بھی بڑا شگون سمجھا جاتا ہے۔

بڑا کہ بُرا؟

پاکستان میں بائیں آنکھ کا پھڑکنا بھی برا شگون مانا جاتا ہے
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
یہ سب انسان کے وسوسات ہیں دراصل ایسی کوئی بھی بات درست نہیں ہے کہ کالی بلی رستہ کاٹ جائے توکچھ نہ کچھ براہوگا(خدانخواستہ)
جوکچھ بھی ہوتاہے وہ منظورخداہوتاہے یہ ہمارے معاشرے میں دراصل ہندوؤں کی وجہ سے سرایت کرگئی ہیں کیونکہ ان میں توہمات بہت زیادہ ہیں توہماری بڑوں نے ان کااثرلیاہے کہ جبکہ حقیقت میں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔
کیونکہ یہ میراخودکامشاہدہ بھی ہے ۔ کہ کالی بلی نے بھی کئی دفعہ راستہ کاٹاہے لیکن اللہ تعالی کاکرم ہے کوئی بھی ایسابرانہیں ہواہے اورکوابھی منڈیرپرکئی دفعہ بولالیکن مہمان نہیں آیاہے جوتی پرجوتی بھی کئی دفعہ آجاتی ہے لیکن سفرنہیں کیاہے۔
اورہمارے ہاں اگرکوئی گھرسے باہرخصوصی طورپرکسی کام کے لئے نکلے تواگراس کوپیچھے سے آوازدی جائے تواسے بھی نیک شگون نہیں سمجھاجاتاہے۔
(واللہ علم الغیب)

والسلام
جاویداقبال
 
Top