کہاں پھنس گئے تم

الشفاء

لائبریرین
کنوارے ہی اچھے تھے تم یار امجد
یہ شادی کرا کے کہاں پھنس گئے تم۔

واہ ۔ بہت خوب کہا ہے جناب۔۔۔
 
سیاست میں آکر صداقت کی باتیں؟
مقابل ہیں لشکر، کہاں پھنس گئے تم
یہ شاید عمران خان کے لئے لکھا ھے۔ داد قبول کریں۔
شکریہ بلال بھیا! عمران ہی کیا اس وقت تو کوئی بھی سیاسی شخص صداقت کی بات کرے گا، لشکر کے لشکر مقابل ہو جائیں گے۔
 

عمراعظم

محفلین
زبردست۔
ویسے میرا تو مشورہ ہےکہ جہاں پھنس چکے ہیں وہیں پھنسے رہیں۔کہیں ایسا نہ ہو کہ۔۔۔ نہ اِدھر کے کے رہے ،نہ ’ادھر کے رہے۔
 
زبردست۔
ویسے میرا تو مشورہ ہےکہ جہاں پھنس چکے ہیں وہیں پھنسے رہیں۔کہیں ایسا نہ ہو کہ۔۔۔ نہ اِدھر کے کے رہے ،نہ ’ادھر کے رہے۔
ہاہاہاہاہا
فکر ناٹ بھیا جی!

اِدھر کے رہے نہ ادھر کے رہیں گے
نہ گھاٹ اپنا ہوگا نہ گھر کے رہیں گے
سبق ایسا سیکھا ہے تڑوا کے ٹانگیں
جہاں بھی رہے اب سدھر کے رہیں گے
 

عمراعظم

محفلین
ہاہاہاہاہا
فکر ناٹ بھیا جی!

اِدھر کے رہے نہ ادھر کے رہیں گے
نہ گھاٹ اپنا ہوگا نہ گھر کے رہیں گے
سبق ایسا سیکھا ہے تڑوا کے ٹانگیں
جہاں بھی رہے اب سدھر کے رہیں گے
شاباش۔سبق ضرور یاد رکھیں ، چونکہ اسی میں عافیت ہے۔
 

مقدس

لائبریرین
امجد بھائی کیا مزے کی شاعری ہے
سب ہی ایسے کریں تو کیا ہی بات ہو
ہی ہی ہی ہی
 
کیوں بھئی میری داد میں سپرنگ لگے ہوئے تھے کیا یا گرم بہت تھی؟
داد کا معیار بہت اونچا تھا، اوپر اوپر سے گزرتی جا رہی تھی، اس لئے پکڑنے کے لئے اچھلنا پڑا ;)
ارے بھیا جانی، آپ کی داد کسی بھی انداز میں کیوں نہ ہو میری لئے تو Milti-Vitamins کی گولی کا ہی کام کرتی ہے۔
 
سُپر ہے بھائی سُپر ہے :applause:
شاد و آباد رہو
تبصرہ کے کئے معاف رکھو بس اب موڈ نہیں بنتا یار
تعریف کے لئے شکریہ شہزاد بھیا!
اہ ہو، آپ کو پتہ ہے میرے مراسلے میں دو مزیدار باتیں ہوتی ہیں، ایک میرا کلام اور دوسرا آپ کا تبصرہ، ڈبل مزہ ہو جاتا ہے۔ چلو اس بار سنگل مزہ پر ہی گزارہ کرتے ہیں۔
ویسے بھی یہ باتیں موڈ پر ہی ڈیپنڈ کرتی ہیں۔ اگلی بار موڈ اچھا ہونا چاہیئے ۔۔۔ ورنہ۔۔:boxing:
 
امجد بھائی کیا مزے کی شاعری ہے
سب ہی ایسے کریں تو کیا ہی بات ہو
ہی ہی ہی ہی
شکریہ مقدس آپی، حوصلہ افزائی اور عزت افزائی دونوں کے لئے۔
سب یہ ایسی شاعری کر سکتے ہیں بس استادِ محترم الف عین صاحب سے گزارش کریں کہ راجا کی طرح باقیوں کی بھی حوصلہ افزائی فرمائیں۔
 
سیاست میں آکر صداقت کی باتیں؟
مقابل ہیں لشکر، کہاں پھنس گئے تم

بہت خوب راجا بھائی(y)
داد قبول کیجیے:applause::applause::applause:
قبول ہے، قبول ہے، قبول ہے۔
داد قبول کی ہے بھائی۔ بہت عرصے سے خواہش تھی کہ تین بار قبول کرنے کا ایک موقع مزید میسر آجائے، سو آج آہی گیا ;)
 
قبول ہے، قبول ہے، قبول ہے۔
داد قبول کی ہے بھائی۔ بہت عرصے سے خواہش تھی کہ تین بار قبول کرنے کا ایک موقع مزید میسر آجائے، سو آج آہی گیا ;)
اچھی بات ہے راجا بھائی بس ایک احتیاط کیجیے گا کہ اس "خواہش" کا بھابی کو پتہ نہ چلے ورنہ آپ کو کسی "ہئیر ٹرانسپلانٹ ایکسپرٹ" سے رابطہ قائم کرنا پڑے گا:rolleyes:
 
Top