کچھ مزید لطیفے

شمشاد

لائبریرین
فقیر "صاحب 50 روپے دے دو، چائے پیؤں گا۔"

آدی "چائے تو 25 روپے میں آتی ہے۔"

فقیر "صاحب، گرل فرینڈ بھی ساتھ ہے۔"

آدمی "گرل فرینڈ بھی بنا لی۔"

فقیر "نہیں صاحب، گرل فرینڈ نے فقیر بنا دیا۔"
 

شمشاد

لائبریرین
397514_290123381139392_1495634874_n.jpg


ایک عورت باورچی خانے میں اپنے خاوند کے ناشتے کے لیے انڈے فرائی کر رہی تھی کہ اس کا خاوند باورچی خانے میں داخل ہوا اور کہنے لگا :

او خدایا تم ایک ہی وقت میں کتنے سارے انڈے فرائی کر رہی ہو۔
ذرا احتیاط کرو، احتیاط سے پلیز، تھوڑا مکھن اور ڈالو۔
ان کو اُلٹا کرو، الٹا کرو، یہ ادھر سے جل رہے ہیں۔
یہ نیچے سے چپک جائیں گے۔ احتیاط سے، ذرا احتیاط سے۔
جب تم کچھ پکا رہی ہوتی ہو تم کبھی میری بات نہیں مانتیں، کبھی نہیں مانتیں۔
اب ان پر نمک چھڑکو، تم ہمشہ نمک چھڑکنا بھول جاتی ہو۔
وغیرہ وغیرہ

عورت نے گھور کر اپنے خاوند کو دیکھا اور بولی "تم کیا سمجھتے ہو کہ مجھے انڈے فرائی کرنے نہیں آتے یا میں پہلی دفعہ انڈے فرائی کر رہی ہوں؟"

خاوند نے بڑے سکون سے کہا "میں صرف تمہیں سمجھانا چاہتا ہوں کہ جب میں ڈرائیونگ کر رہا ہوتا ہوں تو تمہاری باتوں سے میں کیسا محسوس کرتا ہوں۔"
 

شمشاد

لائبریرین
لڑکے نے فون پر نمبر ملایا اور بولو "ہیلو پمی کیسی ہو؟"

ادھر سے پوچھا گیا "تم رام لال کے لڑکے بول رہے ہو؟"

لڑکا "ہاں"

پھر پوچھا گیا "جیون لال کے پوتے؟"

لڑکا "ہاں"

پھر پوچھا گیا "تمہارا نام موہن لال ہے ناں۔"

لڑکا "ہاں"

"حرامزادے تم نے پمی کا نہیں اپنی ممی کا نمبر ملایا ہے"
 

یونس

محفلین
کہیں دوستوں کے درمیان حلیم کی ترکیب کا ذکر ہو رہا تھا۔ان میں سے ایک اتنا جانتا تھا کہ حلیم بڑے گوشت سے بنتی ہے۔ سو وہ فوراً بول اٹھا "میکو پتہ ہے کیویں بندی ہے۔ ہک کٹہ لوؤ اوس کُو د یچکے وچ چا پاؤ۔ ۔ ۔ ۔ "
۔
۔
خاموشی کا وقفہ جاری رہا تو دوستوں نے پوچھا "فیر؟"
"فیر اُتوں بمب چا مارو۔ حلیم بن ویسی ۔ ۔ ۔" برجستہ جواب دیا گیا !
 

شمشاد

لائبریرین
ایک سردار جی شراب سے تنگ آ گئے اور گھر میں جمع شدہ شراب کی خالی بوتلیں توڑنے لگے۔

ایک بوتل توڑی، "تیری وجہ سے میری نوکری گئی۔

دوسری بوتل پر ڈنڈا مارا، "تیری وجہ سے میرا گھر تباہ ہوا۔"

تیسری بوتل توڑی، "تیری وجہ سے میری بیوی مجھے چھوڑ کر چلی گئی۔"

چوتھی بوتل توڑنے کے لیے اٹھائی تو وہ بھری ہوئی تھی۔ سردار جی نے اسے اٹھا کر ایک طرف رکھا اور بولے، "تُوں سائیڈ تے ہو جا، تیرا کوئی قصور نئیں۔"
 

شمشاد

لائبریرین
استاد نے کلاس میں پوچھا "کون سا پرندہ سب سے تیز اڑتا ہے؟

ایک شاگرد "ہاتھی"

استاد "نالائق۔ تیرا باپ کیا کرتا ہے؟"

شاگرد "طالبان کمانڈر ہے۔"

استاد "شاباش، ہاتھی ہی سب سے تیز اڑتا ہے۔"
 

نوشاب

محفلین
استاد نے کلاس میں پوچھا "کون سا پرندہ سب سے تیز اڑتا ہے؟

ایک شاگرد "ہاتھی"

استاد "نالائق۔ تیرا باپ کیا کرتا ہے؟"

شاگرد "طالبان کمانڈر ہے۔"

استاد "شاباش، ہاتھی ہی سب سے تیز اڑتا ہے۔"
بھلا ہاتھی بھی کبھی اڑتا ہے ؟؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
عجیب سے حالت ہے تیرے جانے کے بعد
مجھے بھوک نہیں لگتی کچھ کھانے کے بعد

میرے پاس دو ہی سموسے تھے جو میں نے کھا لئے
اک تیرے آنے سے پہلے اک تیرے جانے کے بعد
 

شمشاد

لائبریرین
سردار جی درخت پر چڑھے۔

بندر نے پوچھا "اوپر کیوں آئے ہو؟

سردار جی "امرود کھانے"

بندر "کر دی ناں سرداروں والی بات، یہ تو آم کا درخت ہے۔"

سردار جی "کر دی ناں جانوروں والی بات۔ میں امرود ساتھ لیکر آیا ہوں۔"
 

عبد الرحمن

لائبریرین
سپر انسلٹ:

میتھس ٹیچر: جب میں تمھارے جتنا تھا، میرے میتھس میں 100 مارکس آتے تھے۔

اسٹوڈنٹ: او بھائی! آتے ہوں گے، کوئی اچھا ٹیچر پڑھاتا ہوگا۔
 

عبد الرحمن

لائبریرین
سردار: میں زندگی میں کبھی بھی شادی نہیں کروں گا۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
اور یہی مشورہ اپنے بچوں کو بھی دوں گا۔
 
Top