کچھ مزید لطیفے

نوشاب

محفلین
ماں اپنے تو تلے بیٹے سے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ بیٹا آج ہم جہاں جا رہے ہیں۔۔۔ ۔۔۔
تم وہاں بو لنا مت۔۔۔ ۔۔ بالکل خاموش رہنا۔۔۔ ۔۔۔ ۔ بیٹا تھیٹ ہے
۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ لڑکی والوں کے گھر ۔۔۔ ۔۔ جب لڑکی چائے لائی ۔۔۔ ۔ تو لڑکا چائے پیتے ہی بولا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ ڈرم ہے ڈرم ہے ۔۔۔ ۔ لڑکی فورا بو لی ۔۔۔ ۔
اوئے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ پھوت مار پھوت مار ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔

کیا ماں بھی توتلی تھی ؟؟
 

عمر سیف

محفلین
وہ کون سی مچھلی ھے جو انڈے نہیں دے سکتی اور تیر بھی نہیں سکتی ؟؟
جواب جانیئے بریک کے بعد ۔۔۔۔۔
۔
۔
۔
یو فون
تم ھی تو ھو
بیوقوف!!
۔
۔
۔
لو کا زیرہ پلس
صرف انور مقصود کی پسند
۔
۔
۔
ٹپال دانیدار تگڑا جوش
بندہ بے ھوش
۔
۔
۔
پینٹین قطرینہ کی پسند
قطرینہ سب کی پسند
۔
۔
۔
بینگ الحبیب بچت اکائونٹ
اگر نہ خرچو
۔
۔
۔
سرف ایکسل
دادی ایک منٹ
داغ لگا لوں
۔
۔
۔
ترنگ ہی ترنگ ہے
باقی بھوک ننگ ہے
۔
۔
۔
اور
۔
۔
مزہ عوامی
کھا بدامی
۔
۔
۔
ویلکم بیک
۔
۔
۔
تو دوستو جواب ہے
۔
۔
تلی ہوئی مچھلی
 

شمشاد

لائبریرین
دفتر میں باس کو شک تھا کہ اس کے ماتحت اس کی عزت نہیں کرتے اور نہ ہی اس کی پرواہ کرتے ہیں۔ ایک دن اس نے ایک بورڈ لا کر اپنے دروازے پر لگا دیا جس پر لکھا تھا "I am the Boss"۔

اگلے دن وہ دفتر آیا تو اس کے نیچے لکھا ہوا تھا "آپ کی بیوی کا فون آیا تھا، وہ کہہ رہی تھی واپسی پر میرا بورڈ واپس لیتے آنا۔"
 

شمشاد

لائبریرین
شادی کی چھٹی سالگرہ پر کراچی کا ایک جوڑا پہلی مرتبہ تفریح کے لیے سوات گیا۔ سوات کی خوبصورتی سے دونوں بہت خوش تھے۔

وادی کالام پہنچے تو بیوی نے کہا "یہاں کی مسحور کن فضا اور حسین مناظر نے تو میری زبان گنگ کر دی ہے۔"

شوہر نے کہا "میرا خیال ہے ہم گلشن والا فلیٹ بیچ کر یہیں ایک مکان بنا لیتے ہیں۔"
 

قیصرانی

لائبریرین
شادی کی چھٹی سالگرہ پر کراچی کا ایک جوڑا پہلی مرتبہ تفریح کے لیے سوات گیا۔ سوات کی خوبصورتی سے دونوں بہت خوش تھے۔

وادی کالام پہنچے تو بیوی نے کہا "یہاں کی مسحور کن فضا اور حسین مناظر نے تو میری زبان گنگ کر دی ہے۔"

شوہر نے کہا "میرا خیال ہے ہم گلشن والا فلیٹ بیچ کر یہیں ایک مکان بنا لیتے ہیں۔"
بڑی گہری چوٹ :)
 

شمشاد

لائبریرین
بابر ٹی وی پر کرکٹ میچ دیکھنے میں مصروف تھا کہ اس کی بیوی نیا ڈریس پہن کر کمرے میں داخل ہوئی اور بولی "میں کیسی لگ رہی ہوں؟"

"چھکا" بابر نے تالی بجاتے ہوئے کہا۔

بابر کی نماز جنازہ کل 8 بجے ادا کی جائے گی۔
احباب سے شرکت کی درخواست ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایک دادا اور دادی نے جوانی کے دنوں کو یاد کرنے کا فیصلہ کیا۔

اگلے دن دادا پھول لیکر وہیں پہنچا جہاں وہ جوانی میں ملا کرتے تھے۔

وہاں کھڑے کھڑے دادا کے پیروں میں درد ہونے لگا لیکن دادی نہیں آئی۔

گھر جا کر دادا نے غصے میں دادی سے پوچھا، "آئی کیوں نہیں؟"

دادی شرماتے ہوئے بولی، "ممی نے نہیں جانے دیا۔"
 

ساقی۔

محفلین
1800321_405181082951522_493250757_n.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
ہمارے سیاستدان

ایک جلسے میں تقریر کرنے کے بعد سیاستدان نے اپنے سیکریڑی کو ڈانٹتے ہوئے کہا، "میں نے تمہیں 15 منٹ کی تقریر لکھنے کو کہا تھا، تم نے ایک گھنٹے کی تقریر لکھ دی۔"

"جناب میں نے پندرہ منٹ کی ہی تقریر لکھی تھی۔لیکن آپ جاتے ہوئے تقریر کی چار کاپیاں اٹھا کر لے گئے تھے۔" سیکریٹری نے جواب دیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
لڑکا "میں آخری بار پوچھ رہا ہوں، کیا تم مجھ سے شادی کرو گی؟"

لڑکی "نہیں۔"

لڑکا "سوچ لو۔"

لڑکی "کہا نا، نہیں۔"

لڑکا "ویٹر، باجی کا بل الگ بنانا۔"
 

شمشاد

لائبریرین
لڑکا "کہاں جا رہی ہو؟"

لڑکی "خود کُشی کرنے۔"

لڑکا "تو اتنا میک اپ کیوں کیا ہے؟"

لڑکی "کل صبح اخبار میں فوٹو بھی تو آنی ہے۔"
 

شمشاد

لائبریرین
جدید سیاسی محاورے اور ان کا مطلب

دکھتی رگ چھیڑنا = کسی ترمیم پر بات کرنا۔
رسی دراز کرنا = ملازمت میں توسیع دینا۔
منہ شکر سے بھر دینا = شوگر مل کا پرمٹ دینا۔
شیر و شکر ہونا = ایک پارٹی چھوڑ کر اس پارٹی میں جانا جس کے جیتنے کے امکان ہوں۔
بغلیں بجانا = من پسند وزارت کا حلف اٹھانا۔
منہ میں قفل لگ جانا = ایوان صدر سے ہو کر آنا۔
من و سلوٰی اڑانا = فائیو سٹار ہوٹل میں مفت کا کھانا کھانا۔
 

یونس

محفلین
سنتا سنگھ اور بنتا سنگھ میں کسی بات پرلڑائی ہو گئی۔ معاملہ عدالت تک جا پہنچا۔ جج صاحب نے گھڑی کی طرف دیکھ کرکرسی سے اُٹھتے ہوئے کہا :
"پُٹ دا کیس آف سنتا سنگھ اینڈ بنتا سنگھ ٹومارو"
(Put the case of Santa Singh and Banta Singh tomorrow)

عدالت سےباہر نکلتے ہوئے سنتا سنگھ ‘ بنتا سنگھ سے مخاطب ہؤا:
"اوئے بنتا سینہاں ! جج صاحب کہندے آپئی اینہاں دونہاں دے کیس کل پُٹ دیو۔ یارآپاں راجی نامہ ای کر لئیے۔ نئیں تاں باہلی بِجتی ہوؤ۔ "
(اوئے بنتا سنگھ ! جج صاحب کہہ رہے ہیں کہ ان دونوں کے کیس (سر کے بال) کل نوچ لئے جائیں۔ یار ہمیں صلح ہی کر لینی چاہیئے ورنہ بہت بے عزتی ہوگی )
 

شمشاد

لائبریرین
ٹھیکیدار "یہ بتائیے آپ کس قسم کا مکان تعمیر کروانا چاہتے ہیں، آپ کے ذہن میں کس قسم کا نقشہ ہے؟"

شوہر "بھئی میرے ذہن میں تو کوئی نقشہ وغیرہ نہیں ہے۔ بات بس اتنی سی ہے کہ میری بیوی پچھلے اتوار کو اتوار بازار سے دروازے کا ایک ہینڈل خرید لائی ہے۔ بس کوئی ایسا مکان بنا دیجیے جس میں وہ ہینڈل عمدہ طریقے سے لگ جائے۔"
 

شمشاد

لائبریرین
ہرنام سنگھ کے چہرے پر کام کے دوران زخم آ گیا۔ علاج معالجے کے بعد زخم تو اچھا ہو گیا لیکن زخم کا نشان چہرے پر بدنما لگتا تھا۔

کسی نے اسے مشورہ دیا کہ پلاسٹک سرجری کروا لو۔

ہرنام سنگھ ایک ماہر سرجن کے پاس مشورے کے لیے پہنچا۔

ڈاکٹر نے کہا کہ پلاسٹک سرجری سے اس کا چہرہ پہلے جیسا ہو جائے گا اور زخم کا نشان مٹ جائے گا۔

"فیس کتنی ہو گی؟" ہرنام سنگھ نے پوچھا۔

"50 ہزار روپے۔" ڈاکٹر نے جواب دیا۔

کچھ دیر سوچنے کے بعد ہرنام سنگھ کہنے لگا "ڈاکٹر صاحب اگر پلاسٹک میں اپنا لے آؤں، پھر کتنی فیس ہو گی؟"

"پھر میرے پاس آنے کی ضرورت نہیں" ڈاکٹر نے کہا، "پلاسٹک گرم کر کے خود ہی چہرے پر چپکا لینا۔"
 

شمشاد

لائبریرین
اُلو اور شوہر میں کیا فرق ہوتا ہے؟

شوہر کو آسانی سے اُلو بنایا جا سکتا ہے جبکہ اُلو اتنا بھی اُلو نہیں ہوتا کہ شوہر بن جائے۔
 
Top