کچھ سوالات

اے خان

محفلین
چونکہ عارف کو میرا جواب پسند نہیں آیا اس لئے ایک اور کوشش:

خوبصورتی سیمٹری اور رنگوں وغیرہ کا حسین امتزاج ہے۔ یہ یونیورسل بھی ہے اور دیکھنے والے کی آنکھوں میں بھی۔

خوبصورت کون ہے؟ قدرت کے مناظر اور اکثر صنف نازک
صنف نازک بھی قدرت کے مناظر ہے
 

فاخر رضا

محفلین
جی ہاں، جیے تو خوشی خوشی، مرے تو خوشی خوشی، لیکن نامعقول ڈاکٹر آ جاتے ہیں بیچ میں۔
خوشی میں پیتے ہیں یا خوش ہونے کے لئے . آپ کے اس محفل میں بہت سے شاگرد اور مرید بن چکے ہیں . ان کی سرپرستی کے لئے ہی چھوڑ دیں .
 

فاخر رضا

محفلین
کچھ سوالات جن کے جوابات آپ کے خیال میں کیا ہو سکتے ہیں؟
1)خوبصورتی کیا ہے اور کون خوبصورت ہے؟
2)آپ اپنے آپ کو کیسے خوش کرتے ہیں اور اپنی خوشی کو کیسے برقرار رکھتے ہیں؟
ہر معصوم بچہ بہت پیارا لگتا ہے . ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے خدا ابھی ہم سے مایوس نہیں ہوا .
ہلکی پھلکی شاعری پڑھ کر خوشی محسوس ہوتی ہے اور اسی کے لئے ٹائم نکالتا ہوں .
کوشش کرتا ہوں ہر ایک دو ماہ بعد والد صاحب کی زیارت کر آؤں . ان سے بات کرکے سب سے زیادہ خوشی ہوتی ہے اس لئے کہ وہ میرے آئیڈیل ہیں
 
خوشی دراصل ایک بائیو کیمکل عمل کا نتیجہ ہے جس کے وجہ سے ہارمونز خارج ہوتے ہیں جو دماغ کو خوشی کی فیلنگ کرواتے ہیں۔ یہ ہارمونز اندرونی ہیں مگر ان کا خارج ہونا بیرونی عوامل پر ہوتا ہے۔ یہ عوامل کئی ہوسکتے ہیں۔ مگر ان تمام عوامل کا ایک ہی وجہ ہے کہ انسان اپنی تکمیل چاہتا ہے
 

محمد وارث

لائبریرین
2)آپ اپنے آپ کو کیسے خوش کرتے ہیں اور اپنی خوشی کو کیسے برقرار رکھتے ہیں؟
اگر صرف اپنی ذات کی بات کروں اور صرف اپنی کروں تو میرے لیے دنیا میں سب سے پرلطف لمحہ وہ ہوتا ہے جب مجھے کوئی اپنی پسندیدہ کتاب مل جاتی ہے، اور پھر کتاب ختم ہونے کے بعد بھی وہ خوشی مدتوں قائم رہتی ہے۔ اور پھر عرصہ دراز کے بعد یوں بھی ہوتا ہے کہ اگر کبھی اس کتاب کا خیال بھی آ گیا تو دل و دماغ کھل اٹھے۔ اور ایسے لمحات الحمد للہ میری زندگی میں بہت ہیں۔ :)
 
Top