کچھ اردو الفاظ کے ہجے

قیصرانی

لائبریرین
پیارے دوستو، مجھے چند الفاظ کے ہجے بہت پریشان کر رہے ہیں۔ میں نے آج کل کی کتب میں کئی الفاظ ایسے دیکھے ہیں جو پرانی کتب میں مختلف ہجوں سے لکھے گئے تھے۔ براہ کرم مدد کیجئے

گذرنا

یا

گزرنا
 

الف عین

لائبریرین
شاید ہی درست ہے۔ لیکن لئے کو میں دو کنجیوں سے ترجیح دیتا ہوں اگر چہ ثقّہ حضرات لیے پسند کرتے ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
شکریہ استاد محترم

دراصل ابن صفی صاحب کے ناولز کو لکھتے ہوئے یہ مسئلہ ہو رہا ہے کہ وہاں پرانے ہجے ہی موجود ہیں

مزید الفاظ وقت کے ساتھ ساتھ پوچھتا جاؤں گا
 

قیصرانی

لائبریرین
ایک اور سوال۔ ان دو فقروں‌میں‌کیا فرق ہے؟

اماں بی کو بڑبڑاتا چھوڑ کر تو نہیں جا سکتا تھا۔

اور

اماں بی کو بڑبڑاتے چھوڑ کر تو نہیں جا سکتا تھا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اس پر یہاں قصبے میں تو بڑی چہ میگوئیاں ہوئی ہوں گی۔

یا

اس پر یہاں قصبے میں تو بڑی چہ مگوئیاں ہوئی ہوں گی۔
 

زیک

مسافر
میرا خیال ہے کہ واضح املاء کی غلطیوں کو درست کیا جائے مگر اس کے علاوہ اگر مصنف پرانی یا علاقائی املاء اور ہجے استعمال کرتا ہے تو اسے ویسے ہی ٹائپ کیا جائے۔ آخر ہم ابنِ صفی کی کتاب کو برقیانا چاہتے ہیں نہ کہ ایک نیا ایڈیشن شائع کرنا جس پر لکھا ہو (Edited by Qasrani)۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
زکریا نے کہا:
میرا خیال ہے کہ واضح املاء کی غلطیوں کو درست کیا جائے مگر اس کے علاوہ اگر مصنف پرانی یا علاقائی املاء اور ہجے استعمال کرتا ہے تو اسے ویسے ہی ٹائپ کیا جائے۔ آضر ہم ابنِ صفی کی کتاب کو برقیانا چاہتے ہیں نہ کہ ایک نیا ایڈیشن شایع کرنا جس پر لکھا ہو (Edited by Qasrani)۔


یہی درست ہے یعنی املاء کو اسی طرح پیش کیا جائے جس طرح سے کہ اصل مصنف نے اسے پیش کیا تھا ( اور جس طرح اس وقت رائج تھی جب اس تحریر کو تخلیق کیا گیا) ۔ کیونکہ ہر تحریر اپنی املاء میں اپنے دور کی نمائندگی کرتی ہے اور مختلف تحریروں کا عصری تسلسل میں مطالعہ کیا جائے تو با آسانی زبان کے ارتقائی مراحل سامنے آتے ہیں ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
زکریا نے کہا:
آضر ہم ابنِ صفی کی کتاب کو برقیانا چاہتے ہیں نہ کہ ایک نیا ایڈیشن شایع کرنا جس پر لکھا ہو (Edited by Qasrani)۔
:mogambo:

ایک بات اور بھی۔ ان پرانے نسخوں میں کوئی 90٪ فقروں کے اختتام ‘۔‘ کی بجائے ‘!‘ پر ہوا ہے۔ کیا اسے بھی ایسے ہی لکھوں‌ یا پھر اسے فل سٹاپ سے بدلتا جاؤں؟
 

قیصرانی

لائبریرین
شکریہ دوست بھائی، لیکن جملہ دوستوں بلکہ اساتذہ کی رائے اس کے خلاف ہے۔ امید ہے کہ آپ محسوس نہیں‌کریں گے

بہت شکریہ استاد محترم۔ لیکن دونوں‌ میں فرق کیا ہوا؟ اگر لکھیں

بڑبڑاتا ہوا

یا پھر

بڑبڑاتے ہوئے

بہت شکریہ باس صاحبہ۔ یہ بات بالکل درست ہے کہ اگر ہر کتاب کو اس کے اوریجنل ایڈیشن کی املاء میں لکھا جائے تو ارتقائی مراحل بہت آسانی سے سمجھ آسکتے ہیں
 
Top