کوک سٹوڈیو سیزن 5

وجی

لائبریرین
مجھے بلال خان والا گانا اچھا لگا اسکی شاعری کی بجائے اسکی موسیقی کافی اچھی لگی لیکن اس گانے میں برا مجھے صرف یہ لگا جب وہ ٹیونیگ کر کے آواز توڑتے ہیں اسکی ضرورت نہیں تھی ۔

مٹھو طاہر کا گانا میرے خیال میں دوسری قسط کا بہترین گانا ہے مٹھو طاہر کی آواز اور گانے کی موسیقی کیا بات ہے ۔
چکوال گروپ کا گانا بھی اچھا لگا ۔

دوسری قسط کے باقی سارےگانے ٹھنڈے لگے مجھے بس ایک دفعہ سن لیا کافی ہے ۔
 
گویا آپکو قوالی سے اتنا شغف نہیں؟
 
وجی

لائبریرین
میری بھی یہ فیورٹ رہ چکی ہے
آپ کی فیورٹ رہ چکی ہوگی
میری ابھی بھی ہے ۔
یہ قوالی کوک اسٹوڈیو کے سیزن 3 میں شامل ہوئی تھی مگر کسی قسط کا حصہ نہیں بن سکی
صرف آخر میں پیغامات کے ساتھ اسکو شریک کیا گیا جو کہ میرا خیال ہے اس قوالی کے ساتھ ناانصافی تھی۔
 
میں نے اس قوالی کو بہت بار سنا ہے۔میں سارا سارا دن اسے لگائے رکھتا تھا اور کئی مہینوں تک صرف اسے سنتا رہا ہوں۔یہ میری کوک سٹوڈیو کے سیزن 3 کے چند فیورٹس میں سے ایک فیورٹ ہے۔
 
دراصل ہر سال کوک سٹوڈیو میں نئی سے نئی اور لاجواب چیزیں پیش کی جاتی ہیں اور ہر سیزن میں ایسا کوئی نہ کوئی کلام یا گانا ضرور ہوتا ہے جس کے سہارے سال گزر جاتا ہے اور پھر دوبارہ کوک سٹوڈیو کا نیا سیزن آجاتا ہے ۔میں سارا سال صرف کوک سٹوڈیو ہی سنتا رہتا ہوں ۔کبھی کبھار کوئی تازہ انڈین گانا سن لیتا ہوں کیونکہ میرے خیال میں یہ گانے (پاپ میوزک)وغیرہ صرف موسمی ہوتے ہیں جبکہ جو چیز کوک سٹوڈیو میں پیش کی جاتی ہے اسکے کیا ہی کہنے(y)
 
زبیر مرزا

محفلین
میں پاکستان گیا تھا تو میرے بھائی نے مجھے الف اللہ چنبے دی بوٹی سنوایا
پھر وہ کئی گھنٹے اپنے کام میں مگن رہا اور میں گیت میں :)
 
سیزن 3 سے پہلے مجھے بھی کوک سٹوڈیو کا پتہ نہیں تھا۔کیونکہ نہ میرے پاس انٹرنیٹ تھا اور نہ ہی گاؤں میں کیبل۔بعد میں سیزن 3 پی ٹی وی پر آن ائیر ہوا۔تو میں نے الف اللہ چ چنبے دی بوٹی سنا اور میرے فیورٹس میں شامل ہو گیا ساتھ ہی کوک سٹوڈیو مجھے بہت اچھا لگنے لگا۔اور پھر بعد میں انٹرنیٹ بھی لگ گیا اور اب ہر سیزن ختم ہوتے ہی اگلے سیزن کا بے چینی سے انتظار شروع کر دیتا ہوں
 
وجی

لائبریرین
میرا خیال ہے یہ انہوں نے کچھ جلدی ریلیز کردیئے ہیں ابھی ایک ہفتہ ہوجانے دیتے
اس دفعہ کوک اسٹوڈیو کو یوٹیوب پر کافی دیکھا جارہا ہے
 
Top