کون ہے جو محفل میں آیا -53

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
شمشاد بھائی، ہم زیادہ دور نہیں گئے تھے، اپنی یونیورسٹی کے پاس والے واٹر فرنٹ تک گئے تھے اور وہاں بیٹھ کر تھوڑی گپ شپ کی۔ سردی اب دھیرے دھیرے قریب آ رہی ہے۔ لیکن آج دن میں موسم کافی خوشگوار تھا۔ ہوا بھی سرد نہیں تھی اور گنگنی دھوپ پھیلی ہوئی تھی۔
 
شگفتہ بٹیا، جب تک ہم آپ کو ایف ٹی پی کے حوالے سے مطلع نہ کر دیں تب تک آپ انتظار فرما لیں تو اچھا ہے۔

گنگنی دھوپ ہلکی اور خوشگوار دھوپ کر کہتے ہیں۔ ایسے عالم میں دھوپ سینکنے کا لطف ہی کچھ اور ہوتا ہے۔ اسی طرح ہاتھوں کو سہتا گرم پانی بھی گرم کے بجائے گنگنا کہلاتا ہے۔ ہمیں یہ تو یقین نہیں ہے کہ اس لفظ کا فصیح اردو میں کیا مقام ہے پر ہماری مقامی اردو میں یہ کافی مستعمل ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top