کون ہے جو محفل میں آیا (21)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
شکریہ شمشاد بھائی، اصل میں اس فورم پر آنے کی پابندی ختم ہوچکی ہے، ورنہ آپکو تو پتہ ہی ہے۔ مگر اب تو ادھر اتنے نئے دوست اور موضوعات ہیں ہیں کہ سمجھ نہیں آتی کہ کیا لکھیں۔
 

حسن علوی

محفلین
اچھی بات ہے حسن ادھر لائبریری سے کچھ علم ادھر بھی پھنکو بھائی، کسی کتاب کا کوئی اقتباس ہی ترجمہ کردو

چھوٹے سے جملے میں‌بہت بڑی بات کہہ دی آپ نے سر۔ مشورہ برا نہیں چلیئے سوچتے ہیں کچھ اس بارے میں بھی مگر دھیرے دھیرے:)
 

شمشاد

لائبریرین
راجہ صاحب آپ بھی نئے ہیں ناں ان سب کے لیے، سوائے چند ایک ایسے اراکین جو کہ پرانے ہیں۔
آپ کے بہت سارے پرانے ساتھی تو اب نظر بھی نہیں آتے۔
 
جی حسن اب کچھ ایسے ہی چند جملے کافی ہوں گے۔ ایسے ہی اردو میں کچھ علم کا اضافہ ہوجائے گا۔
میں بھی دیکھتا ہوں اس بارے میں۔
ویسے آپ ہوتے کونسی جگہ ہیں جہاں ابھی تک یونی کی لائبریری کھلی ہے۔ پاکستان میں تو کب کے تالے لگا، یہ جا وہ جا۔

معذرت دیکھا نہیں کہ آپ مانچسٹر ہوتے ہیں۔ آپ کہیں حسن اعجاز تو نہیں؟
 

حسن علوی

محفلین
افتخار بھائی ہم دیارِ غیر میں اپنا مقام پیدا کر رہے ہیں۔ جی میں حسن علوی ہوں شاید آپ مجھے کسی اور شخصیت سے تعبیر کر رہے ہیں۔ خدارا ایسا مت کیجیئے حضور ۔
 
تھوڑی سی غلط فہمی ہو گئی۔ عباس بھائی افتخار راجہ صاحب بھی ڈاکٹر کہلواتے ہیں۔
شمشاد بھائی کہلواتے نہیں ہیں بلکہ لوگ کہتے ہیں اور حکومت پاکستان کا بھی یہی خیال ہے۔ مگر اب معالجات کو ترک کرکے سیاحت کے پیشے میں پیسے بٹور رہے ہیں، دنیا میں اور بھی غم ہیں ڈاکٹری کے سوا۔ ۔۔۔۔
 

حسن علوی

محفلین
ماشاءاللہ
خدا انہیں قائم و دائم رکھے ہمیشہ۔ محفل میں ان کو کم ہی پایا اس لیئے پوچھا۔

خیر اب ہمیں اجازت ہو اگر برا نہ لگے۔ پھر ہوں گی ملاقاتاں انشاءاللہ۔

فی امان اللہ
 
راجہ صاحب آپ بھی نئے ہیں ناں ان سب کے لیے، سوائے چند ایک ایسے اراکین جو کہ پرانے ہیں۔
آپ کے بہت سارے پرانے ساتھی تو اب نظر بھی نہیں آتے۔

یہ تو ایسے ہی ہے شمشاد بھائی اسی کا نام دنیا ہے۔ اور قداماء میں سے تو صرف آپ اور اعجاز صاحب ہیں یا پھر بوچھی ہیں۔
خیر نئے پرانے اور پرانے نئے ہوتے ہی رہتے ہیں۔
 
افتخار بھائی ہم دیارِ غیر میں اپنا مقام پیدا کر رہے ہیں۔ جی میں حسن علوی ہوں شاید آپ مجھے کسی اور شخصیت سے تعبیر کر رہے ہیں۔ خدارا ایسا مت کیجیئے حضور ۔
جناب اس طرح کی غلط فہمی سے بچنے کو ہی تو پوچھ لیا ہے۔ ایسی کوئی بات نہیں۔ بس دل پر مت لیجئے اور اللہ حافظ، رابطہ سے رہیں گے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top