کون ہے جو محفل میں‌آیا 9

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
صرف ایک پوسٹ پہلے آپ کو یاد کیا تھا۔

کیوں بھئی آج روزہ زیادہ لگ گیا یا بغیر سحری کھائے رکھا تھا جو حالت پتلی ہو رہی ہے؟
 

ظفری

لائبریرین
بس میں نے پوسٹ کرنے کے بعد ہی آپ کا وہ خط دیکھا ۔
جی ہاں سحری تو کی تھی مگر آج کام کچھ فیلڈ میں تھا اس لیئے پیاس کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔ خیر اب وقت رہا ہی کیا ہے ۔ :)
 

ظفری

لائبریرین
جی ابھی تو تقربیاً پندرہ گھنٹے کا ہے مگر اگلے سال اس کی طوالت میں اور اضافہ ہوجائے گا ۔
 

شمشاد

لائبریرین
صحیح، لیکن اگلے سال کی اگلے سال دیکھیں گے۔

ہم تو چلے اب کہ ڈیڑھ دو گھنٹے سو لیں۔

آپ اتنے میں افطاری فرما لیں۔

اللہ حافظ
 

فاتح

لائبریرین
مجھے تو کوئی بھی نظر نہیں آ رہا۔ لگتا ہے سب کے سب عمرع عیار والی سلیمانی ٹوپیاں پہنے بیٹھے ہیں۔:grin:

کیسی ہیں آپ؟ اور رمضان کیسا گزر رہا ہے؟
 

ماوراء

محفلین
آپ بھی سلیمانی ٹوپی پہن لیں۔:grin:

میں ٹھیک۔ رمضان بھی اچھا گزر رہا ہے۔ آپ سنائیں، ماہا کیسی ہے؟
 

فاتح

لائبریرین
اللہ کا کرم ہے سب ٹھیک ٹھاک۔ سحری کا وقت ہو رہا ہے یہاں تو۔

ماہا بھی الحمد اللہ ٹھیک ہے اور سکول جانا شروع کیا ہے ابھی۔
 

ماوراء

محفلین
اچھا ماشاءاللہ۔

پاکستان سے کتنے گھنٹے کا فرق ہے آپ کی طرف۔۔؟ مجھے تو ابھی تراویح بھی پڑھنی ہے۔ اس لیے میں چلوں گی۔ کافی لیٹ ہو گئی ہوں۔

آج ساجد بھائی نظر نہیں آ رہے۔
 

فاتح

لائبریرین
پاکستان سے ایک گھنٹہ پیچھے ہیں ہم۔
چلیں جی ہماری بھی سحری لگ گئی ہے اور اس سے پہلے کہ رمضان میں سحری کے وقت عزت افزائی ہو چلنے میں ہی عافیت ہے۔;)

ساجد بھائی کہیں پہلے عشرے سے ہی اعتکاف تو نہیں بیٹھ گئے:grin:
 

فاتح

لائبریرین
مہرباں ہو کے بلا لو مجھے چاہو جس وقت
میں گیا وقت نہیں ہوں کہ پھر آ بھی نہ سکوں;)
 

شمشاد

لائبریرین
اس کا مطلب ہے سحری سے پہلے خوفِ الٰہی و اہلیہ سر پر سوار رہتا ہے، بعد میں نہیں۔;)
 

فاتح

لائبریرین
خوفِ الٰہی تو ہر وقت ہی رہتا ہے مگر خوفِ اہلیہ سحری سے پہلے نہیں بلکہ عین سحری کے وقت طاری ہوتا ہے کہ سب انتظار کر رہے ہوتے ہیں اور ہم محفل میں گپیں مار رہے ہوتے ہیں۔:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
وہ بھی اپنی جگہ صحیح ہیں، تھوڑا سا وقت کو آگے پیچھے کر لیں کہ ان کا گلہ بھی دور ہو جائے اور محفل والوں کا بھی۔
 
خوفِ الٰہی تو ہر وقت ہی رہتا ہے مگر خوفِ اہلیہ سحری سے پہلے نہیں بلکہ عین سحری کے وقت طاری ہوتا ہے کہ سب انتظار کر رہے ہوتے ہیں اور ہم محفل میں گپیں مار رہے ہوتے ہیں۔:grin:

:grin:
شادی شدہ صاحبان کی بھی کیا ہی دلچسپ زندگی ہوتی ہے نا۔۔۔۔ ہاہاہا۔۔۔۔!


صبح بخیر۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top