کون کون سے پھل درجن کے حساب سے ملتے ہیں

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
کافی مزے کی گفتگو چل رہی ہے
۔مزا آیا پڑھ کر
۔فوٹو ٹیک81 جی آپ اُسی سے پوچھ کر ہمیں بھی بتائیں کہ وہ کونسا پھل ہے۔

ہو نہ ہو وہ پھل سیب ہے۔:)
جی شکریہ جناب
لیکن وہ مجھے نہیں بتا رہا نا اس لے تو ہم کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں
 
ساجداقبال

محفلین
ہاہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ پہیلی لگتا ہے آجکل کافی ”اِن“ ہے۔ واقعتآ ایسا کوئی تیسرا پھل نہیں پاکستان میں جو درجن کے حساب سے بکتا ہو۔
 
شمشاد

لائبریرین
جی ہاں من کے حساب سے ہی ملتا ہے لیکن چینی بنانے والے کارخانے والوں کو۔ اگر آپ کے پاس بھی چینی بنانے کا کارخانہ ہے تو درجن کے حساب سے گنتے گنتے گنے کا موسم ہی ختم ہو جائے گا۔
 
damsel

معطل
میرے خیال سے تربوز،خربوز ٹائپ کے جو پھل ہیں وہ بھی درجن کے حساب سے ملتے ہوں گے وہ الگ بات ہے کہ ہم ان کا درجن نہیں خریدتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیونکہ جب ہم یہ خریدتے ہیں تو کہتے ہیں ’ بھائی ایک دانہ کتنے کا ہے؟ اچھا دو/تین دانے دے دو" اگر کسی کو بارہ چاہیئں ہوں تو وہ درجن کے حساب سے ہی مانگے گا
 
شمشاد

لائبریرین
تربوز، خربوزہ، سردا، گرما یہ سب وزن کے حساب سے ملتے ہیں۔ کیونکہ سب تربوز وغیرہ حجم میں ایک جتنے نہیں ہوتے، کوئی بڑا ہوتا ہے اور کوئی چھوٹا، اس لیے ان کو وزن کے حساب سے بیچتے ہیں۔
 
damsel

معطل
یعنی اگر ایک کلو چاہیئے تو آدھا تربوز لیں گے؟
کراچی میں دانے کے حساب سے ملتا ہے اور

پھر وزن کر کے پیسے لیتے ہیں
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ہاہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ پہیلی لگتا ہے آجکل کافی ”اِن“ ہے۔ واقعتآ ایسا کوئی تیسرا پھل نہیں پاکستان میں جو درجن کے حساب سے بکتا ہو۔

جناب وہ پہیلی ہی کیا جس کا جواب نا ہو جواب تو ضرور ہو گا اگر نہیں‌ہے تو پھر ہم سب کا کیا بنے گا جو اتنے دنوں سے اس تلاش میں ہیں کیو شمشاد بھائی
 
شمشاد

لائبریرین
بالکل جناب، ویسے دو کلو کا تربوز پھر تربوز تو نہ ہو گا۔ کم از پانچ کلو کا تو کریں۔
ویسے یہاں کاٹ کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں بھی بیچتے ہیں۔ مثلاً دو سو گرام بھی مل جاتا ہے۔
 
damsel

معطل
اتوار بازار جاکر فروٹ والے سے ہی پوچھ آوں گی اتنے دن ہوگے ہیں پتہ ہی نہیں چل رہا:(
 
شمشاد

لائبریرین
تو آپ کے ہاں صرف اتوار بازار ہی لگتا ہے، پیر بازار، منگل بازار، بدھ، جمعرات، جمعہ بازار اور ہفتہ بازار کوئی بھی اور بازار نہیں لگتا؟
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اتوار بازار جاکر فروٹ والے سے ہی پوچھ آوں گی اتنے دن ہوگے ہیں پتہ ہی نہیں چل رہا:(

جی اتوار بزار جائے اور فروٹ والے سے پوچھے کون کون سا پھل درجن کے حساب سے ملتا ہے وہ کہے گا آپ کو کون سا پھل لینا ہے تو کہنا نہیں بھائی لینا تو کوئی نہیں‌ہے بس پوچھنا ہے ہاہاہا وہ بھی غصے سے کہے گا میرے پاس اتنا وقت نہیں ہے :grin:
 
damsel

معطل
تو آپ کے ہاں صرف اتوار بازار ہی لگتا ہے، پیر بازار، منگل بازار، بدھ، جمعرات، جمعہ بازار اور ہفتہ بازار کوئی بھی اور بازار نہیں لگتا؟
جی سب لگتے ہیں اور کراچی کے طول و عرض میں لگتے ہیں لیکن میں اتنی فارغ ہوں نہیں جتنی لگتی ہوں۔سوچنے کی بات ہے کہ اگر میں ان تمام بازاروں کا روز وسٹ کروں تو کیا میری والدہ محترمہ مجھے گھر میں گھسنیں دیں گی؟
 
damsel

معطل
جی اتوار بزار جائے اور فروٹ والے سے پوچھے کون کون سا پھل درجن کے حساب سے ملتا ہے وہ کہے گا آپ کو کون سا پھل لینا ہے تو کہنا نہیں بھائی لینا تو کوئی نہیں‌ہے بس پوچھنا ہے ہاہاہا وہ بھی غصے سے کہے گا میرے پاس اتنا وقت نہیں ہے :grin:
جی نہیں خواتین بڑی چلاک ہوتی ہیں وہ کوئی نہ کوئی مین میخ نکال کے اگلی شاپ کی طرف بڑھ جاتی ہیںاس لیے دوکاندار بتا بھی دے گا اور لینا بھی نہیں پڑے گا:grin:
 
شمشاد

لائبریرین
جی سب لگتے ہیں اور کراچی کے طول و عرض میں لگتے ہیں لیکن میں اتنی فارغ ہوں نہیں جتنی لگتی ہوں۔سوچنے کی بات ہے کہ اگر میں ان تمام بازاروں کا روز وسٹ کروں تو کیا میری والدہ محترمہ مجھے گھر میں گھسنیں دیں گی؟

وہ تو بعد کی بات ہے کہ گھر میں گھسنے دیں گی کہ نہیں، میرے خیال میں تو ان تمام بازاروں کا وزٹ کرنے کے بعد گھر میں گھسنے کا وقت ہی کہاں ملے گا؟:)
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
جی نہیں خواتین بڑی چلاک ہوتی ہیں وہ کوئی نہ کوئی مین میخ نکال کے اگلی شاپ کی طرف بڑھ جاتی ہیںاس لیے دوکاندار بتا بھی دے گا اور لینا بھی نہیں پڑے گا:grin:

تو پھر ابھی تک آپ نے پتہ نہیں کروایا کون سا پھل ہے وہ
 
Top