کون سی آواز کانوں کو بھلی لگتی ہے

اکمل زیدی

محفلین
بھلی آوازیں:
خوش الحانی کے ساتھ اذان اور تلاوتِ قرآن
صبح کے وقت پرندوں کی چہچہاہٹ
خشک پتوں کی چرچراہٹ
ہوا چلنے سے پتوں کی سرسراہٹ
بہتے پانی کی آواز
ٹرین کی چھکا چھک
اٹھ جائیں ذرا دہی لا دیں ۔۔۔۔اس طرح کی کوئی آواز:D
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
میرا مسئلہ بڑا گھمبیر ہے۔۔۔ مجھے ہر اچھی آواز اچھی لگتی ہے۔ اور ہر بری آواز بری۔۔۔ عجیب صورتحال ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اٹھ جائیں ذرا دہی لا دیں ۔۔۔۔اس طرح کی کوئی آواز:D

یہ تو تب ہی اچھا لگتا ہے جب آپ کنوارے ہوں ۔ یا نئے نئے اسیر ہوئے ہوں۔

بالخصوص اُن شعراء کے لئے تو یہ زہرِ قاتل ہے جن سے دورانِ مشقِ سخن دہی منگوایا جاتا ہے۔
مرکزی خیال ماخوذ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ تو تب ہی اچھا لگتا ہے جب آپ کنوارے ہوں ۔ یا نئے نئے اسیر ہوئے ہوں۔

بالخصوص اُن شعراء کے لئے تو یہ زہرِ قاتل ہے جن سے دورانِ مشقِ سخن دہی منگوایا جاتا ہے۔
مرکزی خیال ماخوذ :)
نئے اسیروں کی شادمانی۔۔۔ دہی لانے پر خوشی نشانی۔۔۔
یہ مرکزی خیال ماخوذ کی بجائے "ماخود" لگ رہا ہے۔
 
یہ تو تب ہی اچھا لگتا ہے جب آپ کنوارے ہوں ۔ یا نئے نئے اسیر ہوئے ہوں۔

بالخصوص اُن شعراء کے لئے تو یہ زہرِ قاتل ہے جن سے دورانِ مشقِ سخن دہی منگوایا جاتا ہے۔
مرکزی خیال ماخوذ :)
اور ابھی پہلا مصرع لکھا ہوتا ہے کہ
منتظر ہم تری آواز کے ہیں

ساتھ ہی دہی کی پکار آتی ہے تو دوسرا مصرع یوں ہوتا ہے
یہ فقط خام خیالی ہے تری
 
محمداحمد

لائبریرین
سچ کہا میرے لیے تو وہ لمحہ بہت مشکل ہوتا دماغ پہ ہتھوڑے کی طرح لگتے۔

اس ہارن سے زیادہ کوفت مجھے تب ہوتی ہے جب لوگ انتہائی تیز سفید روشنی والی ہیڈ لائٹ کے ساتھ ہماری آنکھیں چندھیا دیتے ہیں۔

لیکن یہاں محض آوازوں کا ذکر ہے، اس لئے یہاں یہ بات غیر متعلقہ ہوئی۔ :(
 
آواز اگر بھلی بھی ہوتو کانوں کو تب تک ہی اچھی لگتی ہے جب تک مناسب ہے۔اگر برداشت سے اونچی ہوتو وہ بھی تکلیف دے گی، اس لئے آواز کا مناسب ہونا بھی ضروری ہے۔
کسی چیخ سے دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے۔
 
اس ہارن سے زیادہ کوفت مجھے تب ہوتی ہے جب لوگ انتہائی تیز سفید روشنی والی ہیڈ لائٹ کے ساتھ ہماری آنکھیں چندھیا دیتے ہیں۔

لیکن یہاں محض آوازوں کا ذکر ہے، اس لئے یہاں یہ بات غیر متعلقہ ہوئی۔ :(
جی یہ روشنی رات کی ڈرائیو میں بہت تنگ کرتی ہے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
کل رات سوشل میڈیا پر اچانک ایک انتہائی ظالمانہ تشدد کی ویڈیو سامنے آئی تو طبیعت انتہائی اچاٹ ہو گئی دل بے چین ہو گیا پھر دیر تک سورت رحمان سننے سے وہ کیفیت زائل ہوئی
 
Top