کون سی آواز کانوں کو بھلی لگتی ہے

اکمل زیدی

محفلین
اور اس خاتون کی آواز جو اچھی خاصی بھی ہو تو بری لگتی ہے جو کہتی ہے۔۔۔" آپ کا مطلوبہ نمبر فی الحال کسی کے استعمال میں نہیں"
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ہمیں بھی جب تک باہر ہوتے ہیں اس آواز سے محفوظ۔۔جیسے ہی پاکستان میں لینڈ کریں اور باہر نکلیں ہارنوں کی آوازیں شروع۔۔۔۔۔۔۔
میں امارات میں جتنی مرتبہ ہارن ایک سال میں سنتا ہوں پاکستان میں ایک ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو میں اس سے کئی گنا زیادہ سننا پڑتا ہے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
گاڑی کا تیز ہارن، تیز موسیقی، رات کو ٹکا ٹک کی کٹ کٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اف یہ آوازیں بہت ڈسٹرب کرتی ہیں۔
 
میں امارات میں جتنی مرتبہ ہارن ایک سال میں سنتا ہوں پاکستان میں ایک ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو میں اس سے کئی گنا زیادہ سننا پڑتا ہے
یہاں پر لوگ ہارن پر ہاتھ رکھ کر بھول جاتے ہیں۔اس قدر تیز آواز ہوتی ہے کہ اسے برداشت کرنا مشکل ہوتا ہے۔
گاڑیوں میں اتنا تیز میوزک لگاتے ہیں کہ لگتا ہے پورے پاکستان کے سننے کیلئے لگایا گیا ہے۔
پنجابی تیز میوزک ،اوپر سے نصیبو لال کی تیز آواز ۔۔۔۔۔۔ اف
لگتا ہے کہ سر ہی پھٹ جانے گا۔
 
اور اکثر اونچی آواز میں موسیقی چلانے کے لیے بڑے بڑے سپیکر گاڑیوں میں لگوائے ہوتے ہیں
 
سید عمران

محفلین
فون پر وہ آواز جیسے دور کہیں مندر کی گھنٹیاں بج رہی ہوں۔۔۔۔
اور فون پر بھیا کے انکار کی آواز، جیسے دماغ پر ہتھوڑے بج رہے ہوں!!!
 
اکمل زیدی

محفلین
ہمیں بھی جب تک باہر ہوتے ہیں اس آواز سے محفوظ۔۔جیسے ہی پاکستان میں لینڈ کریں اور باہر نکلیں ہارنوں کی آوازیں شروع۔۔۔۔۔۔۔
تو آپا جی اگر یہ بھی نہ ہو تو آپ کو کیسے پتہ چلے گا کے آپ گھر آگئی ہیں۔۔۔اپنا گھر۔۔ بالکل ایسے ہی جیسے کسی گھر میں بچوں کو اتنی تہذیب اور مینرز سکھائے جاتے ہیں کے بیچارے بچوں کو بچپنے میں بچپن کی سے دور کر دیتے ہیں ۔۔۔مزا تو تب آتا ہے جب اپنے گھر آؤ وہ دھینگا مشتی کے مت پوچھو:box::beating: دونوں بہن بھائیوں میں وہ اٹھاخ پٹاخ کے بس کیا بتاؤں بیٹی تو اب سمجھدار ہو گئی ہے بس بیٹے کے سات سال ہونے کا انتظار ہے ۔۔۔پھر ۔ ۔ ۔ ٹیونگ شروع کرونگا۔۔:boxing:
 
بھلی آوازیں:
خوش الحانی کے ساتھ اذان اور تلاوتِ قرآن
صبح کے وقت پرندوں کی چہچہاہٹ
خشک پتوں کی چرچراہٹ
ہوا چلنے سے پتوں کی سرسراہٹ
بہتے پانی کی آواز
ٹرین کی چھکا چھک
 
Top