کمیوٹر سیکھیں اور سیکھایں

نایاب

لائبریرین
میں نے ایک حدیث یوں پڑھی ہے۔

خیرکم من تعلم القرآن و علمہ

اس کا اردو مطلب میرے سمجھ میں یہ آتا ہے کہ تم میں بہتر وہ ہے جو قرآن سیکھے اور اسے سکھائے۔

اور اب میں آپ سے امید کروں گا کہ بقول آپ کے بہترین مسمان ہونے کی کوشش کریں۔
السلام علیکم
محترم جناب ابن سعید جی
ماشااللہ
سچ فرمایا آپ نے ۔۔
اس حدیث پاک کے یہی معنی ہیں ۔
"تم میں سے بہتر وہ ہے جو قران سیکھے اور اسے سکھائے "
علم کی شروعات ہی قران پاک کی پہلی آیت "اقرا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔" سے ہوتی ہے ۔
اور قران پاک ہی سچے علم کا ماخذ اور خزانہ ہے ۔
محترم جناب عزیز امین جی نے اپنی بات میں بطور استعارہ لفظ علم استعمال کیا تھا ۔
بے شک اللہ ہی علیم و خبیر ہے
اور سب علم اس کی ہی عطا ۔
یہ علم کے کالے پیلے چٹے رنگ صر ف انسان کے اس عمل کے محتاج
جو خواہش نفس و قلب کی پیروی میں وقوع پذیر ہو ۔
وہی علم انسان کے لیے علم نافع جس سے دوسرے انسانوں کو فلاح پہنچے ۔
محترم عزیز امین جی
آپ شائد مسلمان لکھنا چاہتے تھے ۔
لیکن پوسٹ جلدی کرنے کے چکر میں آپ لفظ " ل" چھوڑ گئے ۔
اس لیے پہلا سبق آپ کے لیے
" لکھو دل سے ۔۔ پڑھو دھیان سے"
""'خاموشی سے کیا سیکھا جا سکتا ہے؟؟؟
انسانی ذہن اسی وقت غوروفکر کے سمندر میں اترتا ہے ۔
جب اسکی زبان خاموش اور قلب ذکر حق میں مشغول ہو ۔
پھر انسان کائنات کے سربستہ رازوں سے آگاہ ہو جاتا ہے ۔
خاموشی مشکل سے ہی نصیب ہوتی ہے ۔
غار حرا کی دیوار سے پوچھیں خاموشی کا حاصل ۔
سدا خوش و آباد رہیں آپ آمین
نایاب
 

شمشاد

لائبریرین
میرے خیال میں عزیز امین کے لیے اتنا سبق ایک ماہ نہیں تو کم از کم ایک ہفتے کے لیے کافی ہے۔
 
Top