کمیوٹر سیکھیں اور سیکھایں

عزیزامین

محفلین
یہ دھاگہ کمپیوٹر سیکھانے پر مبنی ہے جن اساتذہ کو دلچسپی ہو تشریف لایں شکریہ ۔ پہلے استاد نایاب جی پہلا شاگرد میں آغاز ہوا گیا اساتذہ کرام نصاب بھی بتایں شکریہ
 
نایاب

لائبریرین
یہ دھاگہ کمپیوٹر سیکھانے پر مبنی ہے جن اساتذہ کو دلچسپی ہو تشریف لایں شکریہ ۔ پہلے استاد نایاب جی پہلا شاگرد میں آغاز ہوا گیا اساتذہ کرام نصاب بھی بتایں شکریہ
السلام علیکم
میرے محترم عزیز امین جی
سدا خوش رہیں آمین
میرے محترم مجھے استاد کیسے بنا دیا آپ نے ؟
میں تو خود سیکھنے کے لیے آتا ہوں ۔۔
ماشااللہ بہت اچھی پیاری توجہ دینے والی ہستیوں سے مہک چہک رہا ہے گلشن اردو محفل ۔
سیکھنے کی لگن ہو ۔ یقین کامل ہو ۔ اور جستجو بامقصد ہو
تو یہاں اردو محفل کی محترم ہستیاں علم تقسیم کرنے میں بخل نہییں کرتیں۔
میرے محترم میں تو طفل مکتب ہوں ۔۔
مجھے تو سوا اردو لکھنے اور تصویروں کو کاٹ پیٹ پر کر تہنیتی کارڈز بنانے کے علاوہ کچھ نہیں آتا ۔
ویسے آپ کھل کر وضاحت کریں کہ آپ کیا سیکھنا چاہتے ہیں۔
سب دوست ساتھی بزرگ آپ کو توجہ سے نوازیں گے ۔۔
بشرطیکہ آپ میں لگن اور شوق محسوس ہوا ۔۔
آپ جو سیکھنا چاہتے ہیں اس کی وضاحت کریں ۔
اگر انگریجی سے منسلک کچھ سیکھنا ہے تو معذرت میرے دوست ۔
مجھے انگریجی نہیں آتی ۔
نایاب
 
تعبیر

محفلین
زبردست کام کیا ہے امین جی

میرا بھی نام شاگردوں مین شامل کر لیں

ویسے نایاب جی امین جی نے استاد ٹھیک ہی چنا ہے

مجھے بھی گرافکس سکھائیں
 
تیشہ

محفلین
کبھی کچھ آپ بھی سیکھانے کی زحمت کرلیا کریں امین ص :music: آپکو تو سیکھا سیکھا بھی بچارے سارے ہلکان ہوجاتے ہیں مگر کوئی فائدہ نہیں :blush:
 
نایاب

لائبریرین
زبردست کام کیا ہے امین جی

میرا بھی نام شاگردوں مین شامل کر لیں

ویسے نایاب جی امین جی نے استاد ٹھیک ہی چنا ہے

مجھے بھی گرافکس سکھائیں
السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
سدا خوش و آباد رہیں آمین
محترم عزیز امین جی اپنی معصومیت سے مجھے استاد بنا بیٹھے ہیں ۔
سچ تو یہ ہے کہ میں خود اس محفل اردو میں کچھ سیکھنے آیا ہوں۔
اور انشااللہ یہاں موجود سب محترم علم و فضل کی حامل ہستیاں
سیکھانے میں کمی نہیں کرتی ہیں ۔
میں بھی سیکھ ہی جاؤں گا ۔ انشااللہ
گرافکس تو مجھے علم نہیں ہے ۔۔ میں تو چھاپہ مار ہوں ۔
جس کسی کا بنایا کارڈ مجھے اچھا لگے اسے پہلی فرصت میں چوری کر لیتا ہوں۔
اور پینٹ میں اسے ایڈٹ کر کے آفس کے پاور پواٰنٹ سے اردو تحریر لکھ کر
اینیمیٹر میں اکٹھا کر کے کارڈ بنا لیتا ہوں ۔ اور کسی دوست ساتھی کی خوشی شٰیر کر لیتا ہوں۔
اگر آپ سیکھنا چاہیں تو اک مفصل دھاگہ لکھ دوں گا ۔
اللہ آپ کو سدا اپنی امان میں رکھے آمین
اللہ کرے سدا سجی رہے یہ محفل اردو آمین
نایاب
 
تعبیر

محفلین
ان سے تو ایک ہی چیز سیکھی ہے میں‌ نے:rolleyes:
ہمت نہیں‌ ہارنا;)

:laugh: :laugh: :laugh:
میں نے سیکھنا ہے امین جی سے کہ اپنے مطالبے کیسے منوائے جاتے ہیں

وعلیکم السلام

دعاؤں کے لیے جزاک اللہ

آپ کو جتنا آتا ہے نا مجھے تو وہ بھی نہیں آتا :(
جی اگر آپ کو تکلیف نا ہو تو ضرور سکھا دیں پر اتنا سوچ لیجیے گا کہ میں بہت نالائق شاگرد ہوں :blush:
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم عزیز امین جی
سدا خوش رہیں آمین
محترم جناب فہیم بھاٰیی نے کتنا پیارا جملہ لکھا ہے
کہ وہ آپ سے بنا آپ کے سکھائے
کامیاب زندگی گزارنے کا اک اہم اصول سیکھ گئے ۔
سچ کہا فہیم بھائی نے کہ ہمت ہارنے والے ناکام ہو جاتے ہیں ،
اب آپ سے وہ سیکھے ہیں تو آپ بھی اک اصول یاد رکھیں کہ
توجہ اک وقت میں اک مقصد پر مرکوز رکھیں ۔
اور کوشش جستجو سے اسے حاصل کر کے دوسری طرف متوجہ ہوں ۔
آپ کمپیوٹر سیکھنے سے ڈرائینگ سیکھنے پر
پھر ڈرائینگ سے چھلانگ لگا کر انگریجی پر
پھر انگریجی سے اک دم کمپیوٹر گیمز پر
اور پھر حدیث رسول علیہ السلام و الصلوات لکھ کر
سیکھنے کا دروازہ بند کر دیا ،۔
میرے محترم اللہ نے انسان کو سیکھنے کی حس سے نوازا ہوا ہے ۔
کوئی زبردستی کسی کو علم گھول کر نہیں پلا سکتا ۔
یہ طالب علم پر ہے کہ وہ کیا علم حاصل کرنا چاہتا ہے ۔۔
استاد اور بزرگ تو ہمیشہ اپنا علم عام رکھتے ہیں ۔۔
مجھے لگتا ہے آپ کو لیکچر ہی دے دیا بنا استاد ہوتے ہوئے بھی ۔
لیکن مجھے یقین ہے آپ ناراض نہیں ہوں گے ۔۔
کیونکہ آپ سچ میں عزیز و امین ہیں ۔۔ ماشااللہ
اللہ سدا آپ کو اپنی رحمتوں سے نوازے آمین
نایاب
 
فہیم

بہت خوب نایاب صاحب
آسانی سے سمجھ آنے والی اور بہت کارآمد باتیں لکھیں آپ نے:)
 
نایاب

لائبریرین
:laugh: :laugh: :laugh:
میں نے سیکھنا ہے امین جی سے کہ اپنے مطالبے کیسے منوائے جاتے ہیں
:blush:
السلام علیکم
محترم تعبیر بہنا
سدا خوش و آباد رہیں آمین۔
میرا یقین ہے کہ میری کوئی بہن بیٹی مجھ سے بڑھ کر نالائق نہیں ہو گی ،
میں انشااللہ اک مفصل موضوع لکھ دوں گا ۔
وہ سب جو کچھ مجھے آتا ہے ۔۔ انشااللہ
محترم عزیز امین جی واحد ہستی ہیں ،
جو میرے نیٹ فرینڈ ہیں۔
بہت معصوم سے سادہ سے انسان ہیں ۔
کچھ کر دکھانے کی بہت آرزو اور شدت ہے ان میں ۔
اللہ تعالی ان کو مستقل مزاجی عطا کرے آمین
نایاب
 
نایاب

لائبریرین
بہت خوب نایاب صاحب
آسانی سے سمجھ آنے والی اور بہت کارآمد باتیں لکھیں آپ نے:)
السلام علیکم
محترم فہیم بھائی
اللہ سدا آپ کو اپنی رحمتوں سے نوازے آمین
بہت مشکورو ممنون ٹھہروںگا اگر آپ مجھے بھائی کا درجہ عطا کر دیں ۔
یا پھر صاحب کے بجائے صرف نایاب سے مخاطب کر لیا کریں ۔
اللہ تعالی آپ کے ان سب خوابوں کو تکمیل کا درجہ عطا کرے
جو قلب فہیم میں روشن ہیں آمین

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاۃ

دعاؤں کے شکرگزار ہوں۔
اللہ پاک آپ کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے (آمین)

باقی نایاب بھائی شرمندہ ہوں کہ آپ کو پہلے بھائی کی جگہ صاحب سے مخاطب کرلیا۔ انشاءاللہ آئندہ ایسی غلطی نہ ہوگی:)
 
عزیزامین

محفلین
مجھے آج پتہ چلا وطن عزیز میں خواندگی کی شراح کیوں کم قصور شگرد کا نہیں شاید اساتذہ کا بھی ہے مثال یہ دھاگہ کیوں نایاب جی؟
 
اساتذہ نہیں آرہے ہیں اس لیے ایک ۔ حدیث۔ ہم میں سے بہترین مسمان وہ جو علم سیکھے اور سیکھائے

میں نے ایک حدیث یوں پڑھی ہے۔

خیرکم من تعلم القرآن و علمہ

اس کا اردو مطلب میرے سمجھ میں یہ آتا ہے کہ تم میں بہتر وہ ہے جو قرآن سیکھے اور اسے سکھائے۔

اور اب میں آپ سے امید کروں گا کہ بقول آپ کے بہترین مسمان ہونے کی کوشش کریں۔
 
Top