کمپیوٹنگ فورم کا اجراء

شہر کراچی سے ماہنامہ "کمپیوٹنگ" کا اجراء دو ماہ قبل، مارچ 2007ء سے کیا گیا جس کا سہرا آئی۔ٹی دنیا کے دو مشہور و معروف نوجوانوں، علمدار حسین اور امانت علی گوہر کے سر ہے۔ تا دم تحریر ماہنامہ "کمپیوٹنگ" کے دو شمارے اشاعت پذیر ہوچکے ہیں جو کہ ہاتھوں ہاتھ لیے گئے اور کمپیوٹر سے وابستہ افراد نے بے حد سراہا۔ علمدار حسین اور امانت علی گوہر، دونوں برادران لائق تحسین ہیں اور خصوصی داد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے اس شعبہ میں ایک اچھے میگزین کی کمی کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے اسے پورا کرنے کا بیڑہ اٹھایا۔ بہت خوب میرے بھائیو!
تازہ ترین خوشخبری یہ ہے کہ ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے "کمپیوٹنگ" کے حوالہ سے ایک "فورم" کا اجراء کردیا گیا ہے۔ فورم کا ربط یہ ہے:
کمپیوٹنگ فورم
واضح رہے کہ کمپیوٹنگ کی ویب سائٹ پر بھی کام جاری ہے اور ان شاء اللہ بہت جلد وہ بھی افادہ عام کے لیے پیش کی جائے گی۔
اللہ امانت بھائی اور علمدار بھائی کی ہمت اور لگن برقرار رکھے اور انہیں اس شعبہ میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔
 
ادھر سراہنے کا یہ عالم ہے اور ادھر یہ کہ ہمارے تینوں ساتھی (یعنی امانت، علمدار اور مکی بھائی) ناراض ہوئے بیٹھے ہیں۔
کوئی ان کو مناکر تو لائے پلیزززز۔۔۔۔
 

الف نظامی

لائبریرین
راہبر نے کہا:
ادھر سراہنے کا یہ عالم ہے اور ادھر یہ کہ ہمارے تینوں ساتھی (یعنی امانت، علمدار اور مکی بھائی) ناراض ہوئے بیٹھے ہیں۔
کس نے ناراض کیا ہے انہیں، کمال ہے بھئی کسی کو پتہ ہی نہیں۔
پیارے بھائیو واپس آجاو۔۔۔۔۔۔۔۔
 

باسم

محفلین
بہت مبارکباد
مگر اتنے اچھے ساتھیوں کو ناراض کیوں کیا گیا
بہت افسوس ہوا اس بات پر
 
بس کچھ لوگوں کا غلط رویہ ان کی برداشت سے باہر تھا۔
خیر! اب وہ ناراض تو نہیں، لیکن محفل چھوڑے بیٹھے ہیں۔ واپس لانے کی کوئی ترکیب کرنی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے ان حضرات سے دست بستہ درخواست کی تھی لیکن انہوں نے درخورِ اعتنا ہی نہیں سمجھا۔

ایک بار پھر ان سے درخواست ہے کہ محفل پر قلم رنجہ فرمائیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
سب سے پہلے تو مبارکباد، دوسرا ناراضگی پر اتنا کہوں گا کہ اگر وہ محفل پر ان ارکان کی وجہ سے تشریف لائے تھے جن کی باتوں سے ناراض ہوئے تو جہاں‌ رہیں خوش رہیں۔ اگر وہ ان حضرات کی وجہ سے تشریف نہیں‌ لائے تو پھر ان کا اس طرح روٹھ کر چلا جانا کچھ سمجھ نہیں آ رہا۔ آپ لوگوں کا کیا خیال ہے؟
 

دوست

محفلین
جی میں نے مکی سے عرض کیا تھا ایک بار پھر ان کی خدمت میں درخواست پیش کردیتا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
کسی کو کچھ معلوم ہو کہ کمپیوٹنگ شمارہ جولائی کی جلوہ نمائی اردو محفل پر کیوں نہیں ہوئی ابھی تک؟
 
Top