امجد علی راجا
محفلین
اشرف علی بستوی بھیا! غزل پسند کرنے کا شکریہماشاء اللہ بہت خوب ۔
اشرف علی بستوی بھیا! غزل پسند کرنے کا شکریہماشاء اللہ بہت خوب ۔
واہ واہ واہ۔۔۔ ۔ واہ واہ۔
ماشاءاللہ
امجد علی راجا کی غزل آنکھ کی ٹھنڈک
ہوتا ہی رہے کاش یہ دیدار مسلسل
۔۔۔اشعار ترے سن کے ملا حوصلہ مجھ کوگر ملتی رہے مجھ کو اسامہ کی محبت
لکھتا ہی چلا جاؤں گا اشعار مسلسل
حوصلہ افزائی کے لئے شکریہ اسامہ سَرسَری بھیا
ایسے لکھیں گے جو اشعار مسلسلکمزور سے لکھتا ہوں جو اشعار مسلسل
رہتا ہوں ترے ہجر میں بیمار مسلسل
ایم اے کی بجائے جو مکینک ہی میں ہوتا
چھ سال سے رہتا نہ میں بیکار مسلسل
میں کتنے رقیبوں کو سنبھالوں مرے محبوب
رہتے ہیں مری تاک میں دو چار مسلسل
ٹانگیں مری ٹوٹی ہیں جسے چھیڑ کے یارو
ہوتے ہیں اُسی نرس کے دیدار مسلسل
میں نے تو بجائی تھی فقط ایک ہی سیٹی
پڑتی ہی چلی جاتی ہے کیوں مار مسلسل
ہوتے ہیں محبت میں بھی چھترول کے درجات
کھلتے چلے جاتے ہیں یہ اسرار مسلسل
ہے راحتِ جاں گر تو مجھے راحتِ جاں دے
کیوں مجھ کو سمجھ رکھتی ہے خرکار مسلسل
بیگم کی محبت ہے کہ ہے دست درازی؟
کیوں سرخ رہا کرتے ہیں رخسار مسلسل
ہوتی ہے ترقی اسی رفتار سے ان کی
انگلش کی بڑھاتے ہیں جو رفتار مسلسل
سگریٹ سے خلاصی کے لئے ڈال دی نسوار
سگریٹ بھی سلامت، ہوئی نسوار مسلسل
ڈر ڈر کے مری قوم کا کیوں خشک نہ ہو خون
ہر روز ڈراتے جو ہیں اخبار مسلسل
شاعر کے لئے مفلسی ٹانک کی طرح ہے
فاقوں کے تسلسل میں ہیں اشعار مسلسل
استادِ محترم الف عین کا شکرگزار ہوں جنہوں نے اس کلام کی اصلاح فرمائی۔
محمد وارث عمراعظم محمد یعقوب آسی امجد میانداد، انیس الرحمن ، باباجی ، امجد میانداد ذوالقرنین سید زبیر سید شہزاد ناصر الشفاء شوکت پرویز شیزان عمر اعظم قیصرانی متلاشی محسن وقار علی محمد اسامہ سَرسَری محمد بلال اعظم محمد خلیل الرحمٰن محمد احمد محمود احمد غزنوی مزمل شیخ بسمل مقدس مہ جبین نیرنگ خیال یوسف-2 بھلکڑ نایاب جیہ ملائکہ نیلم شمشاد افلاطون عینی شاہ ماہا عطا
میں نے ۔۔۔
ہی ہی ہی ہی ہی ہی ہی۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ آپ نے
بھری بزم میں راز کی بات کر دی۔۔۔۔بھابی ہوں بھی تو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
کیوں نیرنگ خیال بھیا
ایسے لکھیں گے جو اشعار مسلسل
ملتی رہے گی یوں پھر داد مسلسل
تم serve کرو گر تو میں پھر چائے بناؤں؟۔۔۔ اشعار ترے سن کے ملا حوصلہ مجھ کو
۔۔۔ کنٹین میں بیٹھا تھا میں بےکار مسلسل
۔۔۔کنٹین میں آؤ گے تو مل جائے گا سب کچھتم serve کرو گر تو میں پھر چائے بناؤں؟
اچھا نہیں یوں بیٹھنا بیکار مسلسل
استادِ محترم الف عین کا شکرگزار ہوں جنہوں نے اس کلام کی اصلاح فرمائی۔
مجھے یقین ہے کہ استادِ محترم الف عین خوشی محسوس کریں گے اس غزل کے بارے میں آپ کی رائے جان کر، میرے لئے تو بہت عزت کی بات ہوگی اگر آپ حوصلہ افزائی فرمائیں یا کان کھینچیں۔حق بہ حق دار رسید۔ جناب امجد علی راجا صاحب۔
حوصلہ افزائی کے لئے شکرگزار ہوں منصور مکرم بھائیراجہ صاحب ،ایک بار پھر مزاحیہ اشعار کے سلسلے ۔واہ بہت خوب
بزنس کبھی برباد نہیں ہوتا ہے ان کابزنس مرا برباد نہ کردینا اسامہ
ہر وقت لگا رکھتے ہو دربار مسلسل
بزنس کبھی برباد نہیں ہوتا ہے ان کا
وہ لوگ کہ رہتے ہیں جو بیدار مسلسل