سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر 18 (29 جولائی 2021 )

اس سوال کو جانے دیجیے کیونکہ پیدائش ان کی چاہے افریقہ میں ہوئی مگر انگلستان ہی کا سمجھیے۔ بچپن وغیرہ کو اب نہیں دیکھا جا رہا۔ آپ کی عدم موجودگی میں کسوٹی کے رُول بدل گئے۔ اس لیے ڈائیورٹ نہ ہوں۔ ذرا سوچ سمجھ کر آگے بڑھیے قبلہ۔ :) انگلستان کا ہی تصور کریں گے تو جواب کی طرف پہنچیں گے کہ تمام عمر ان گورا صاحب نے سمجھ لیجیے کہ انگلستان و یورپ ہی میں گزاری۔
سوال تو ہو چکا ۔۔۔ ویسے بھی اب پوچھنے کے لیے زیادہ کچھ نہیں ہے۔
 
علی وقار

محفلین
سوال تو ہو چکا ۔۔۔ ویسے بھی اب پوچھنے کے لیے زیادہ کچھ نہیں ہے۔
حیرت ہے۔ ایک ناولسٹ ہی تو ہے آخر۔ آپ اکیلے کھیل رہے ہیں، اس لیے، شاید ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اکتا سے گئے ہیں۔ :) مجھ لگا آپ اچھے خاصے قریب ہیں۔
ایسی بات نہیں پچھلی ساری کسوٹیاں دیکھ لیں کہیں کوئی اتنی زیادہ وضاحت نہیں کرتا ہے نہ اشارے دیتا ہے۔
آپ سوچی سمجھی رائے دیتے ہیں، اس لیے درست ہی فرما رہے ہوں گے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ایسی بات نہیں پچھلی ساری کسوٹیاں دیکھ لیں کہیں کوئی اتنی زیادہ وضاحت نہیں کرتا ہے نہ اشارے دیتا ہے۔
شاید بعد کی صورت حال کے لیے بند باندھ رہے ہیں :LOL: ۔ ارے علی بھائی میں ہوں نا ! اوکھلی میں منہ دیئے ہوئے موسل بلکہ موسلوں کا منتظر ۔
 
یرت ہے۔ ایک ناولسٹ ہی تو ہے آخر۔ آپ اکیلے کھیل رہے ہیں، اس لیے، شاید ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اکتا سے گئے ہیں۔ :) مجھ لگا آپ اچھے خاصے قریب ہیں۔
میں نے انگریزی ادب کچھ خاص نہیں پڑھا ہوا ۔۔۔ جو ایک دو نام ذہن میں ہیں وہ جوابات کی روشنی میں بنے نقشے پر پورے نہیں اترتے۔
 
علی وقار

محفلین
میں نے انگریزی ادب کچھ خاص نہیں پڑھا ہوا ۔۔۔ جو ایک دو نام ذہن میں ہیں وہ جوابات کی روشنی میں بنے نقشے پر پورے نہیں اترتے۔
آخری بات جانے سے قبل یہ ہے کہ انہیں پڑھا نہیں تو کیا ہوا، چلیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پھر فہد بھائی اعتراض کریں گے۔ :)
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
20 سوال پورے ہوئے ۔۔۔
میرے ذہن میں گنتی کے تین نام ہی آئے ۔۔۔ رڈیارڈ کپلنگ، جارج اورویل ۔۔۔ مگر یہ جوابات کی روشنی میں درست نہیں لگے ۔۔۔۔ کپلنگ اور اورویل کا انتقال 1960 سے پہلے ہوا ۔۔۔
سو میرا حتمی جواب ہے لارڈ آف دا رنگز اور دی ہابٹ کے مصنف جے۔آر۔آر۔ٹوکیئن (یا جو بھی درست تلفظ ہے ان کے نام کا)
 
فہد اشرف

مبارک ہو راحل بھائی
 
Top