ارے بھئی جو ڈیفینشنز یہاں دی گئی تھیں ۔۔۔ ان کے پیشِ نظر یہ سوال کیا گیا تھا ۔۔۔ ان کے حساب سے یونانی جزائر مین لینڈ میں شامل نہیں تھے ۔۔۔
دسویں سوال کے بعد کانٹیننٹل یورپ کا پوچھا اور اس کی ذیل میں ایک ہی سوال آیا، اگر غلط فہمی سے تھا، کہ یونان سے تعلق تو آپ کو بطور بونس بتا دیا گیا کہ انگلستان؟
اور کوئی خدمت ہمارے لائق؟ آپ کا نہ صرف سوال ضائع نہ ہوا، بلکہ سوال شمار ہی نہ کیا گیا، اور انگلستان مفت ہاتھ آیا۔
سوال 1: شخصیت مرد کی ہے یا عورت؟
جواب : مرد
سوال 2 : زندہ ہے یا وفات پا چکی؟
جواب :انتقال ہو چکا۔
سوال 3: انتقال کو سو سال یا اس سے زائد ہو چکے؟
جواب :جی نہیں۔
سوال 4 :20 سال یا اس سے کم ہوئے ہیں؟
جواب :جی نہیں۔ بیس سال سے زائد ہوئے ہیں، کم نہیں۔
سوال 5 :تعلق براعظم ایشیا سے ہے؟
جواب :جی نہیں۔
سوال 6 : یورپ سے ہے؟
جواب : جی ہاں۔
سوال 7 :سائنس و ٹیکنالوجی سے تعلق رکھتے تھے؟
جواب: جی نہیں۔
سوال 8 : کوئی سیاسی شخصیت؟
جواب :جی نہیں۔
سوال 9 : فنونِ لطیفہ سے تعلق کی وجہ سے مشہور ہیں؟
جواب : جی ہاں۔
سوال 10 :تعلق کانٹننٹل یورپ سے تھا؟
جواب : جی نہیں۔
سوال 11 : اداکار تھے؟
جواب :جی نہیں۔
سوال 12: گلوکار؟
جواب : جی نہیں۔
سوال 13 : شاعر یا ادیب تھے؟
جواب : جی ہاں۔