کرونا وائرس ۔ آپ کے شہر کی اہم اطلاعات ۔

لیاقت آباد میں ہم نے چالیس گھرانوں میں راشن دینا تھا- گاڑی کے گرد کئی درجن لوگ جمع ہو گئے - کسی نے ایک لفظ بھی نہیں کہا، نہ کوئی شور شرابا ہوا-
یقین کیجئے کہ ایک بھی پروفیشنل مانگنے والا نہیں تھا-
لگتا تھا کہ ساری زندگی کسی ایک نے بھی کسی سے کچھ نہیں مانگا!
محنت کش لوگ، عزت نفس کو برقرار رکھنے والے
بس ان کی آنکھوں میں دیکھنے کی تاب ہم میں سے کسی کو نہیں تھی!
آنکھوں کی زبان سب کچھ کہہ ڈالتی ہے ۔۔۔
جناب عمران خان!
جناب مراد علی شاہ!
ان لوگوں کو قطاروں میں کھڑے ہونے سے بچائیں
یہ ہاتھ کام کرنے والے ہیں
یہ کسی کے سامنے پھیلے ہوئے نہیں ہونے چاہیئں
اب بھی وقت ہے کہ حکومتی سطح پر بلاتاخیر امداد شروع کی جائے
نادرا کا ڈیٹا کس دن کام آئے گا
کسی نے چپکے سے کہا کہ ہم لوگ بیس تاریخ کے بعد دکانداروں سے ادھار پر سودا لینا شروع کردیتے ہیں
روزانہ کمانے والے لوگ ہیں
کام بند ہے ۔۔۔ سمجھ میں نہیں آتا کیا کریں؟
ڈاکٹر فیاض عالم
 
عرفان سعید

محفلین
آج پھر دفتر آنا ہوا۔ پچھلے ہفتے جب آیا تو کیفٹریا کھلا تھا البتہ 200 لوگوں کی گنجائش والے ہال میں صرف 10 لوگ ایک دوسرے سے دور دور بیٹھے تھے۔ آج کیفٹریا بھی بند کر دیا گیا ہے۔ صرف ڈبوں میں بند کھانا ہے جو ساتھ لے جایا جا سکتا ہے۔
 
لیاقت آباد میں ہم نے چالیس گھرانوں میں راشن دینا تھا- گاڑی کے گرد کئی درجن لوگ جمع ہو گئے - کسی نے ایک لفظ بھی نہیں کہا، نہ کوئی شور شرابا ہوا-
یقین کیجئے کہ ایک بھی پروفیشنل مانگنے والا نہیں تھا-
لگتا تھا کہ ساری زندگی کسی ایک نے بھی کسی سے کچھ نہیں مانگا!
محنت کش لوگ، عزت نفس کو برقرار رکھنے والے
بس ان کی آنکھوں میں دیکھنے کی تاب ہم میں سے کسی کو نہیں تھی!
آنکھوں کی زبان سب کچھ کہہ ڈالتی ہے ۔۔۔
جناب عمران خان!
جناب مراد علی شاہ!
ان لوگوں کو قطاروں میں کھڑے ہونے سے بچائیں
یہ ہاتھ کام کرنے والے ہیں
یہ کسی کے سامنے پھیلے ہوئے نہیں ہونے چاہیئں
اب بھی وقت ہے کہ حکومتی سطح پر بلاتاخیر امداد شروع کی جائے
نادرا کا ڈیٹا کس دن کام آئے گا
کسی نے چپکے سے کہا کہ ہم لوگ بیس تاریخ کے بعد دکانداروں سے ادھار پر سودا لینا شروع کردیتے ہیں
روزانہ کمانے والے لوگ ہیں
کام بند ہے ۔۔۔ سمجھ میں نہیں آتا کیا کریں؟
ڈاکٹر فیاض عالم
اِس طرح لاک ڈاون اور کرفیو لگانے سے پاکستان کی معیشت اور انسانی جانوں کا ضیاع ہوسکتا ہے ۔ حکومت کو چاھئیے کہ سانپ بھی مرجائے اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے ۔ مطلب چاروں صوبوں کے بارڈر پر اور مین شاہراہوں پر پولیس اور ٹائیگر فورس کو کھڑا کیا جائے اُن کا کام یہ ہو کہ شہریوں سے جس طرح لائنسس چیک کیا جاتا ہے اِسی طرح کورونا وائرس سرٹیفیکیٹ چیک کرے اِس سرٹیفیکیٹ کی مدت فلحال ایک ہفتہ رکھی جائے جب ٹھیک ہوتا جائے تو اِس کی مدت میں اضافہ کردیا جائے۔اور یہ سرٹیفیکیٹ ہسپتال والے فری میں دیں اور ٹیسٹ بھی فری کریں ۔تب ہی جاکر کچھ ہوسکتا ہے۔جس کے پاس یہ سرٹیفیکیٹ نہیں ہوگا وہ خود ہی باہر نہیں نکلے گا ورنہ تو پولیس والے اُسے آگے جانے نہیں دیں گے۔
 
عرفان سعید

محفلین
ہیلسنکی میں یہ سہولت نہ مل سکی۔ مجبورا کل خود ہی مشین سے کرکٹ گراؤنڈ کی گھاس کی طرح اپنے سارے سر کے بال برابر کر ڈالے۔
:)

BB10G4iH.img
 
بندہ پرور

محفلین
اِس طرح لاک ڈاون اور کرفیو لگانے سے پاکستان کی معیشت اور انسانی جانوں کا ضیاع ہوسکتا ہے ۔ حکومت کو چاھئیے کہ سانپ بھی مرجائے اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے ۔ مطلب چاروں صوبوں کے بارڈر پر اور مین شاہراہوں پر پولیس اور ٹائیگر فورس کو کھڑا کیا جائے اُن کا کام یہ ہو کہ شہریوں سے جس طرح لائنسس چیک کیا جاتا ہے اِسی طرح کورونا وائرس سرٹیفیکیٹ چیک کرے اِس سرٹیفیکیٹ کی مدت فلحال ایک ہفتہ رکھی جائے جب ٹھیک ہوتا جائے تو اِس کی مدت میں اضافہ کردیا جائے۔اور یہ سرٹیفیکیٹ ہسپتال والے فری میں دیں اور ٹیسٹ بھی فری کریں ۔تب ہی جاکر کچھ ہوسکتا ہے۔جس کے پاس یہ سرٹیفیکیٹ نہیں ہوگا وہ خود ہی باہر نہیں نکلے گا ورنہ تو پولیس والے اُسے آگے جانے نہیں دیں گے۔
یہ مراسلہ آپ دوسری بار شائع کررہے ہیں عبالقدیر بھائی ۔۔۔؟
 
Top