کرلپ اردو لوکلائزیشن کشاف

نبیل

تکنیکی معاون

شاکرالقادری

لائبریرین
ميں نے سرسري طور پر اس کا مطالعہ کيا ہے
بعض تراجم انتہائي ناگفتہ بہ ہيں
اور بعض پر تو ہنسي آتي ہے
بعض مقامات پر تو ترجمہ کي ضرورت ہي نہيں محسوس کي گئي بلکہ اسي لفظ کو اردو ہجوں ميں لکھ ديا گيا ہے
کيوں نہ اس گلوسري پر يہاں ايک دھاگے ميں نظر ثاني کا کام شروع کيا جائے
 
نبیل

تکنیکی معاون
شاکرالقادری صاحب، بہت اچھا مشورہ ہے آپ کا۔ بہتر ہوگا کہ آپ ہی اس کا آغاز کر دیں۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
اس کے ليے طريقہ کار کيا ہونا چاہيے؟؟؟
کيا اسي دھاگے ميں اس کے کچھ حصہ کو پوست کر کے اس پر کام کيا جائے اور جب وہ کام ہو جائے تو اگلا پوسٹ کر ديا جائے يا پھر ميں آف لائين يہ کام کر کے فائل کو يہاں پوست کردوں
ذرا اس بارے تجويز ديجئے
 
دوست

محفلین
ترجمہ کرتے ہوئے بہت سے مقامات پر انگریزی کو ایسے ہی لکھنا پڑتا ہے۔ یہ صرف صارف کی آسانی کے لیے کیا جاتا ہے۔ بعد میں چاہے اس پر ہنسی ہی آئے۔
 
محسن حجازی

محفلین
یہ وہی اصطلاحات ہیں جنہیں ڈاکٹر عطش درانی نے مرتب کیا تھا۔ یہ کتابی شکل میں مقتدرہ قومی زبان نے شائع بھی کی ہیں۔ تاہم اس میں بھاری مقدار میں اغلاط موجود ہیں۔۔۔ ہم اس طرح جانتے ہیں کہ ہمارے سامنے بنی اور ہر کام کرنے والے کی کارکردگی اور معیار کارکردگی سے بھی بخوبی آگاہ ہیں۔
 
شاکر بھائي اب تو يقينا آپ کو بھي ہنسي آئي ہوگي:grin:
 
Top