کراچی میں دھماکہ کہاں ہوا؟؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زرقا مفتی

محفلین
577317_623140147713042_1478276042_n.jpg

اس تصویر کو عباس ٹاؤن والے دھاگے میں چسپاں کرنا چاہتی تھی مگر وہ مقفل ہے کراچی والے بتائیں یہ سچ ہے یا جھوٹ؟؟
 
حسان خان

لائبریرین
فتنہ پرور ملا اورنگزیب فاروقی کی باتوں کو اور 'اسلام' جیسے تیسرے درجے کے اخباروں کو ماخذ بناتی اور واقعات کا رخ موڑنے کی ایک ناکام کوشش کرتی تصویر۔۔۔
 
حسان خان

لائبریرین
577317_623140147713042_1478276042_n.jpg

اس تصویر کو عباس ٹاؤن والے دھاگے میں چسپاں کرنا چاہتی تھی مگر وہ مقفل ہے کراچی والے بتائیں یہ سچ ہے یا جھوٹ؟؟

اس میں دیا نقشہ ہی ٹھیک نہیں ہے۔ عباس ٹاؤن اور فلیٹوں کے بیچ میں کوئی گوٹھ واقع نہیں، بلکہ یہ فلیٹ عباس ٹاؤن کی روڈ نما مرکزی گلی کی ابتداء میں واقع ہیں۔ اور عباس ٹاؤن کوئی ابوالحسن اصفہانی روڈ سے کٹا علاقہ نہیں، بلکہ ابو الحسن اصفہانی روڈ پر ہی واقع ہے۔
گوگل میپس پر عباس ٹاؤن ملاحظہ ہو۔
 
زرقا مفتی

محفلین
کراچی سے تعلق رکھنے والے محفل کے ارکان بتائیں دھماکے سے کونسے علاقے کے فلیٹس تباہ ہوئے تاکہ جھوٹ سچ میں فرق ہو سکے، میں نے بھی پہلے ٹی وی پر اصفہانی روڈ پر دھماکے کی خبر دیکھی تھی ۔ عباس ٹاؤن کا نام بعد میں آیا
ربط
 
حسان خان

لائبریرین
اور جھوٹ سچ تو آپ ایسے کہہ رہی ہیں جیسے یہ کوئی شیعوں کی یا بیرونی طاقتوں کی ملک کو بدنام کرنے کی سازش ہو، اور جسے فاش کرنا ہمارا مذہبی و قومی فریضہ ہو۔ ڈان، جنگ، ایکسپریس، بی بی سی اور کئی دیگر موقر خبر رساں ادارے اس سانحے کی بخوبی کوریج کرتے رہے ہیں۔ آپ فیس بوک پر گردش کرتی تصویروں کے بجائے ان کی طرف رجوع کیجیے۔
 
حسان خان

لائبریرین
گوگل میپ میں نقشہ سازی کے اصولوں کے مطابق عباس ٹاؤن کا نام بستی کے بیچ میں لکھا ہوا ہے۔ رابعہ فلاور وہ مقام ہے جہاں سے عباس ٹاؤن کی مرکزی گلی ابوالحسن اصفہانی روڈ سے شروع ہوتی ہے۔
 
زرقا مفتی

محفلین
اس میں دیا نقشہ ہی ٹھیک نہیں ہے۔ عباس ٹاؤن اور فلیٹوں کے بیچ میں کوئی گوٹھ واقع نہیں، بلکہ یہ فلیٹ عباس ٹاؤن کی روڈ نما مرکزی گلی کی ابتداء میں واقع ہیں۔ اور عباس ٹاؤن کوئی ابوالحسن اصفہانی روڈ سے کٹا علاقہ نہیں، بلکہ ابو الحسن اصفہانی روڈ پر ہی واقع ہے۔
گوگل میپس پر عباس ٹاؤن ملاحظہ ہو۔
آپ اپنے دیئے ہوئے ربط پر دیکھ سکتے ہیں عباس ٹاؤن عباس روڈ پر اور رابعہ فلاور اصفہانی روڈ پر
 
حسان خان

لائبریرین
یہی حال اقرا سٹی کا ہے۔ اصل میں اقرا سٹی ایک پراجیکٹ ہے جس میں لائن سے فلیٹ ہیں۔۔ جو فلیٹ دھماکے کی زد میں آیا ہے وہ عباس ٹاؤن کی گلی میں اور رابعہ فلاور کے بالمقابل ہے۔ میپ میں یہ بات واضح نہیں ہے۔
 
حسان خان

لائبریرین
آپ اپنے دیئے ہوئے ربط پر دیکھ سکتے ہیں عباس ٹاؤن عباس روڈ پر اور رابعہ فلاور اصفہانی روڈ پر

محترمہ عباس ٹاؤن روڈ کوئی روڈ نہیں بلکہ عباس ٹاؤن میں ابوالحسن اصفہانی روڈ سے مڑنے والی ایک بڑی گلی ہے، جسے وہاں کے لوگ روڈ پکارتے ہیں۔ اصل روڈ ابوالحسن اصفہانی روڈ ہی ہے۔
 
زرقا مفتی

محفلین
اور جھوٹ سچ تو آپ ایسے کہہ رہی ہیں جیسے یہ کوئی شیعوں کی یا بیرونی طاقتوں کی ملک کو بدنام کرنے کی سازش ہو، اور جسے فاش کرنا ہمارا مذہبی و قومی فریضہ ہو۔ ڈان، جنگ، ایکسپریس، بی بی سی اور کئی دیگر موقر خبر رساں ادارے اس سانحے کی بخوبی کوریج کرتے رہے ہیں۔ آپ فیس بوک پر گردش کرتی تصویروں کے بجائے ان کی طرف رجوع کیجیے۔
میں شعیہ سنی میں کوئی فرق نہیں کرتی اور نہ ہی پسند کرتی ہوں لیکن دہشت گردی اور فرقہ وارانہ دہشت گردی کے بیچ فرق کو سمجھتی ہوں۔ میں نے اپنی زندگی میں عوام الناس میں کبھی شعیہ سُنی منافرت کا مشاہدہ نہیں کیا یہ منافرت کچھ تشدید پسند اپنی دوکانیں چلانے کے لئے پھیلاتے ہیں۔ جس کی مذمت اور روک تھام ضروری ہے
 
حسان خان

لائبریرین
آپ خود سوچیے اگر عباس ٹاؤن سے اتنی دور دھماکے ہوئے ہوتے جتنی آپ کی پیش کردہ تصویر کا دعویٰ ہے تو کیا سارے خبر رساں ادارے یوں عباس ٹاؤن عباس ٹاؤن کی گردان کر رہے ہوتے؟ امرِ واقع یہ ہے عباس ٹاؤن کی مرکزی گلی کی ابتدا میں بالمقابل واقع دو فلیٹوں کے بیچ دھماکہ ہوا ہے۔ اور یہ دونوں فلیٹ عباس ٹاؤن کا حصہ ہیں۔ اس کی تردید میں کوئی مستند خبری ماخذ پیش کر دیں تو بسر و چشم۔۔۔
 
حسان خان

لائبریرین
میں شعیہ سنی میں کوئی فرق نہیں کرتی اور نہ ہی پسند کرتی ہوں لیکن دہشت گردی اور فرقہ وارانہ دہشت گردی کے بیچ فرق کو سمجھتی ہوں۔ میں نے اپنی زندگی میں عوام الناس میں کبھی شعیہ سُنی منافرت کا مشاہدہ نہیں کیا یہ منافرت کچھ تشدید پسند اپنی دوکانیں چلانے کے لئے پھیلاتے ہیں۔ جس کی مذمت اور روک تھام ضروری ہے

مذمت اور روک تھام کا طریقہ حقائق سے آنکھیں چرانا نہیں ہیں۔ اور جس مذہبی منافرت کی روک تھام کی آپ کو فکر ہے، اس کے لیے آپ اسلام اخبار اور اورنگزیب فاروقی جیسے فرقہ پرستوں اور فتنہ پروروں کی باتوں کو ہی پیش کر رہی ہیں جن کی میرے نزدیک کوئی وقعت نہیں ہے۔
 
زرقا مفتی

محفلین
205906_67717169.jpg

اخبار میں لکھا ہے کہ فلیٹس اقرا سٹی اور رابعہ فلاور کے تباہ ہوئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں شعیہ سُنی دونوں شامل تھے
 
زرقا مفتی

محفلین
مذمت اور روک تھام کا طریقہ حقائق سے آنکھیں چرانا نہیں ہیں۔ اور جس مذہبی منافرت کی روک تھام کی آپ کو فکر ہے، اس کے لیے آپ اسلام اخبار اور اورنگزیب فاروقی جیسے فرقہ پرستوں اور فتنہ پروروں کی باتوں کو ہی پیش کر رہی ہیں جن کی میرے نزدیک کوئی وقعت نہیں۔
دُنیا اخبار کی تفصیلی خبر دیکھیئے
غور کیجیے میں نے خبر کو سچ نہیں کہا سوال کے طور پر پیش کیا
 
حسان خان

لائبریرین
اخبار میں لکھا ہے کہ فلیٹس اقرا سٹی اور رابعہ فلاور کے تباہ ہوئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں شعیہ سُنی دونوں شامل تھے

مجھے سنی شہادتوں سے انکار نہیں، لیکن یہ بھی تو دیکھیے کہ دھماکے عباس ٹاؤن کے گلی کی ابتداء میں واقع فلیٹوں کے بیچ ہوئے ہیں۔ جب کہ آپ کی پہلے پیش کردہ تصویر سے یہ تاثر مل رہا ہے جیسے عباس ٹاؤن تو جائے حادثہ سے میلوں دور کوئی جگہ ہے جسے شیعہ سازشی میڈیا پر آ کر رو رہے ہیں۔ ورنہ عباس ٹاؤن میں تو کچھ ہوا ہی نہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top