تعارف کراچی سے محمد امین۔۔

محمد امین

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔۔۔

میرا نام محمد امین قریشی ہے۔ کراچی سے تعلق ہے۔ اس فورم تک میری رسائ کا ذریعہ محترم ابنِ سعید صاحب ہیں، جن سے آپ سب واقف ہی ہونگے :)
 

زین

لائبریرین
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ و برکاتہ

محفل میں خوش آمدید

آپ اپنے بارے میں کچھ مزید بتائیں ۔ تعلیم اور مشاغل کے بارے میں‌


سعود بھائی(ابن سعید) آپ کا بھی بہت شکریہ۔
 
وعلیکم السلام!

امین صاحب محفل میں خوش آمدید۔

اور کم از کم آتے ہی اتنا بڑا جھوٹ تو نہ بولتے۔ یہاں لوگوں کو تارخ شمولیت دکھتی ہے۔
 

محمد امین

لائبریرین
اور مئی 2006 کے بعد اب پوسٹ کرنے کی وجہ ضرور پوچھی جائیگی مجھسے، پہلے سی واضح کردوں کہ میں یہاں رجسٹر کرنے کے بعد بھول گیا تھا۔۔۔ابنِ سعید صاحب کے دوبارہ یاد کروانے پر یاد آیا۔۔۔
 
بھئی ہمارے امین صاحب سہ رنگی شخصیت کے مالک ہیں۔ ممکن ہے چہار رنگی یا بسیار رنگی بھی ہوں۔ رنگوں کی صحیح تعداد تو موصوف خود بتائیں گے۔
 

محمد امین

لائبریرین
سعود بھائی۔۔۔ 2006 میں بھی تمہارے ہی ذریعے یہاں آیا تھا شاید میں۔۔۔۔۔ ھاھاھا

میرا تعارف: بی ای- الیکٹرونک انجینیرنگ کر رہا ہوں۔ پی-اے-ایف کراچی انسٹیٹیوٹ اوف اکنومکس اینڈ ٹیکنولوجی سے۔۔۔ جسے عرفِ عام میں Paf-kiet کہا جاتا ہے۔۔۔
 

زین

لائبریرین
چلے دیر آید درست آید

اب اپنے مشاغل کے بارے میں‌کچھ بتائیں۔

شکریہ
 

محمد امین

لائبریرین
کرکٹ کا جنون رہا ہے، جو کہ اب مصروفیات اور وقت کی تنگی کی بنا پر ختم ہوگئی ہے۔ میرے مساغل میں بہرحال تا زندگی سرِ فہرست رہے گی یہ۔۔
شاعری کا بہت شوق ہے، کرتا بھی رہا ہوں، مگر کرنے کے معاملے میں موڈ کا پابند ہوں، جو کہ اکثر حضرات ہوتے ہیں۔۔
اردو ادب سے حد سے زیادہ دلچسپی ہے، مگر فی زمانہ ادب اور ادباء کی زبوں حالی اور ادب کے فقط عاشقی تک محدود ہوجانے نے مجھے پرانے زمانے تک ہی محدود رکھا ہوا ہے۔۔۔۔
ابنِ صفی کی کتب بار بار پڑھتا ہوں۔۔انکا تو دیوانہ ہوں۔۔۔

اس کے علاوہ۔۔۔۔کیا بتاؤں۔۔۔ :(
 
چلئے انشاء اللہ یہاں آکر آپ کی یہ غٌط فہمی تو دور ہو ہی جائے گی کہ ادب صرف عاشقی تک محدود رہ گیا ہے۔ اب تو حضور بے ادبی بھی ادب میں شامل ہے۔
 
محمد امین! اردو محفل میں خوش آمدید۔۔۔ امید ہے کہ آپ محفل پر اچھا اضافہ ثابت ہوں گے اور خوب گزرے گی جب مل بیٹھیں گے۔۔۔۔۔ ;)

چلیں، ہم تو چوں کہ کراچی والے ہیں اس لیے آپ کے ساتھ زیادہ چھیڑ چھاڑ کا حق رکھتے ہیں۔ ٹھیک؟ یہ پی اے ایف کراچی انسٹی ٹیوٹ کدھر ہے؟ شارع فیصل پر؟ اور آپ کی رہائش کہاں ہیں؟ بی۔ای میں کون سا سال ہے؟
 

محمد امین

لائبریرین
ہاں یہ صحیح کہا کہ مجھے اس بارے میں غلط فہمی ہے۔ مگر کیا کروں منظرِ عام پر جو چہرے ہیں، جن میں بڑے بڑے ادباء و شعراء شامل ہیں، وہ کچھ ایسا ہی ادب تخلیق کر رہے ہیں جس بناء پر میں نے ایسا کہا۔ میں گو کہ اس میدان میں کچھ نہیں، بہت چھوٹا سا آدمی ہوں، مگر جو مجھے دکھتا ہے وہ ایسا ہی ہے جیسا میں نے عرض کیا، ہوسکتا ہے میری یہ غلط فہمی یہاں واقعی ختم ہوجائے، بہت اچھے،منجھے ہوئے سخنور اور ادب پسند لوگ موجود ہیں یہاں۔۔۔ میری خواہش ہوگی کہ ہیاں موجود لوگوں میں سے یا ان جیسا کوئی آجکل کے ڈبہ ادیبوں کی جگہ لے لے ۔۔۔
 

محمد امین

لائبریرین
عمار بھائی، Paf-kiet کا شہری کیمپس شارعِ فیصل پر ہے مگر مین کیمپس کورنگی کریک بیس (paf Base Korangi Creek) میں واقع ہے۔۔۔
مجھے حیرت ہے آپ نے نام نہیں سنا اسکا؟؟؟

اور خوشگوار حیرت کی بات یہ ہے کہ میں بھی شمالی کراچی کا رہائسی ہوں۔۔۔۔۔۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
خوش آمدید جناب میرے دوست کا بھی نام محمد امین ہیں وہ سندھ سے ہیں ان کا پورا نام محمد امین راجا ہے اور یہاں وہ ایم اے راجا کے جام سے جانے جاتے ہیں آج کل ٹرنینگ پر گے ہوئے ہیں
 
عمار بھائی، Paf-kiet کا شہری کیمپس شارعِ فیصل پر ہے مگر مین کیمپس کورنگی کریک بیس (paf Base Korangi Creek) میں واقع ہے۔۔۔
مجھے حیرت ہے آپ نے نام نہیں سنا اسکا؟؟؟

اور خوشگوار حیرت کی بات یہ ہے کہ میں بھی شمالی کراچی کا رہائسی ہوں۔۔۔۔۔۔
کیا کریں بھائی۔۔۔ ہر ایک کی زندگی الگ ہی دائرے میں گھومتی ہے۔ بس، ہم آپ کے والے دائرے تک نہیں پہنچے اس لیے یہ نام نہیں سنا اب تک ;)
ان دنوں تو چھٹیاں ہوں گی؟
 

محمد امین

لائبریرین
عمار صاحب۔۔۔نہیں فائنل امتحانات چل رہے ہیں، پھر ہونگی دو ہفتوں کی چھٹیاں۔۔۔۔

آپ شمالی کراچی میں کس طرف رہتے ہیں؟

خرم صاحب۔۔۔شکریہ ۔۔:)
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم محمد امین قریشی جی
انشااللہ اردو محفل پر آپ کا وقت اچھا گزرے گا ۔
اور ہمیں آپ کے تجربات سے کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا
سدا خوش رہیں آمین
نایاب
 
عمار صاحب۔۔۔نہیں فائنل امتحانات چل رہے ہیں، پھر ہونگی دو ہفتوں کی چھٹیاں۔۔۔۔

آپ شمالی کراچی میں کس طرف رہتے ہیں؟

خرم صاحب۔۔۔شکریہ ۔۔:)

بھئی یہ صاحب صاحب نہیں چلے گا۔ ویسے بھی مابدولت آپ سے چھوٹے ہیں۔ ;) زیادہ ہی ہے تو عمار بھائی۔۔۔ اچھا، فائنل امتحانات۔۔۔ پھر تو کافی مصروف ہوں گے۔۔۔ یہاں کیا کررہے ہیں؟ :grin: سعود بھائی نے کہیں غلط وقت تو انٹری نہیں دلوادی نا؟ کتنے پرچے رہتے ہیں؟

میں شمالی کراچی میں یوپی موڑ کی طرف۔ آپ؟
 

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل میں خوش آمدید محمد امین صاحب

انشاء اللہ اچھی بات چیت رہے گی۔ آپ فارغ ہو لیں امتحانات سے۔
 
Top