کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
اجتماعی نظم ونسق(مطالعہ حدیث کورس)
مصنف
مولانا حبیب الرحمان
ناشر
دعوۃ اکیڈمی بین الاقوامی یونیورسٹی، اسلام آباد
TitlePages---Ijtamai-Nazmo-Nask_zps524c14cd.jpg

تبصرہ
انیسویں اور بیسویں صدی میں غیر مسلم مستشرقین Goldzehar اور Guillau me وغیرہ نے دین اسلام کے دو بنیادی ماخذ میں سے ایک کو موضوع تحقیق بناتے ہوئے مغربی ذرائع علم اور اپنے زیر تربیت مسلم محققین کو بڑی حد تک یہ بات باور کرا دی کہ حدیث کی حیثیت ایک غیر معتبر تاریخی بلکہ قیاسی بیان کی سی ہے، اس میں مختلف محرکات کے سبب تعریفی و توصیفی بیانات کو شامل کر لیا گیا ہے اور بہت سی گردش کرنے والی افواہوں کو جگہ دے دی گئی ہے۔ اس سب کے پیچھے یہ مقصد کار فرما تھا کہ دینی علوم سے غیر متعارف ذہن اس نہج پر سوچنا شروع کر دے کہ ایک مسلمان کے لیے زیادہ محفوظ یہی ہے کہ وہ قرآن کریم پر اکتفا کر لے اور حدیث کے معاملہ میں پڑ کر بلاوجہ اپنے آپ کو پریشان نہ کرے۔ اس غلط فکر کی اصلاح الحمد للہ امت مسلمہ کے اہل علم نے بروقت کی اور اعلیٰ تحقیقی و علمی سطح پر ان شکوک و شبہات کا مدلل، تاریخی اور عقلی جواب فراہم کیا۔ دعوۃ اکیڈمی اسلام آباد کی جانب سے مطالعہ حدیث کورس ایک ایسی کوشش ہے جس میں مستند اور تحقیقی مواد کو سادہ اور مختصر انداز سے 24 دروس میں مرتب کیا گیا ہے۔ اس وقت آپ کے سامنے مطالعہ حدیث کورس کا چوبیسواں اور آخری حصہ ہے، جس کا موضوع ’اجتماعی نظم و نسق‘ ہے۔ اس یونٹ میں اسلامی نظم مملکت، اسلامی ریاست کا مقصد وجود، حاکمیت الٰہی، تصور خلافت، مشاورت، خلیفۃ المسلمین اور اصول اطاعت، خلافت کے حقوق و فرائض اور اجتماعیت کی دینی اہمیت پر بحث کی گئی ہے۔(ع۔م)
اس کتاب اجتماعی نظم ونسق(مطالعہ حدیث کورس) کو آن لائن پڑھنے یا ڈاون لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
 

عبد المعز

محفلین
فہرست کتاب اجتماعی نظم ونسق(مطالعہ حدیث کورس)
عناوین
پیش لفظ
تعارف یونٹ
قرآنی آیات
احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
اجتماعی نظم
التزام جماعت
اوصاف امامت اور قیادت
حکمرانی کا حق کب تک ہے
اقتدار کی طلب اور حرص ممنوع ہے
نظم کی پابندی
خلیفہ کے حقوق
اطاعت کے حدود
حدود اللہ کے خلاف کوئی معاہدہ اور اقرار جائز نہیں
امیر کی ذمہ داریاں
اسلامی حکومت کے فرائض
اسلامی حکومت کا قیام انبیاء کی بعثت کا مقصد رہا
حکومت کی اصلاح کا مدار عوام کی درستی پر ہے
شورائی نظام کی اہمیت
حاصل کلام
مصادر ومراجع
 

سید زبیر

محفلین
بہت شکریہ ، بہت مفید لنک شریک محفل کیا ہے
اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے اور یہ محنت قبول فرمائے (آمین)
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
اصول دعوت
مصنف
عبدالہادی عبدالخالق مدنی
ناشر
احساء اسلامک سنٹر

تبصرہ
کتاب و سنت کے نصوص سے ثابت ہے کہ دعوت دینا فرض ہے اور حسبِ استطاعت ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔ عصر حاضر میں دین حق کی دعوت کی اہمیت اس وجہ سے بہت بڑھ جاتی ہے کہ تمام گمراہیوں کی دعوت ہر طرف زوروں پر ہے۔ نصرانیت اپنے طور پر اپنی دعوت میں لگی ہوئی ہے۔ منکرین رسالت و آخرت، ملحدین، کمیونزم و شوشلزم اور دیگر منحرف افکار و عقائد کے لوگ اپنی اپنی دعوت پھیلانے میں سرگرم عمل ہیں۔ ایسے حالات میں ضروری ہے کہ ہر مسلمان اپنی دعوت استطاعت بھر دعوت کے کام کو آگے بڑھائے۔ زیر نظر مختصر سا رسالہ اسی لیے ترتیب دیا گیا ہے کہ اہل اسلام کو دعوت کے اصول و مبادی سے آگاہ کیا جائے تاکہ ان کی دعوت میں وہ ہمہ گیریت پیدا ہو جو پورے جہان کو اپنی آغوش میں لے لے۔ مولانا عبدالہادی عبدالخالق اس رسالے کے مصنف ہیں جنھوں نے سب سے پہلے دعوت کا شرعی حکم بیان کرتے ہوئے دعوت کے فضائل پر روشنی ڈالی ہے اس کے علاوہ اسالیب دعوت اور داعی کے اخلاق و اوصاف جیسے مضامین پر عام فہم انداز میں بات کی ہے۔(ع۔م)
اس کتاب اصول دعوت کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں​
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
دعوت کا شرعی حکم
دعوت کے فضائل
مضمون دعوت
اسالیب دعوت
داعی کا کام دعوت نہ کہ ہدایت
داعی کے اخلاقی اوصاف
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
مقالات دانش
مصنف
عبداللہ دانش
ناشر
مرکز الحرمین الاسلامی

تبصرہ
آج مسلم معاشرہ میں عقیدہ و عمل کی تباہی اور اخلاقی زبوں حالی تمام تر حدود و قیود تجاوز کر رہی ہے۔ ہر طرف بے حیائی، معاصی و منکرات، بے راہ روی، خلفشار اور انارکی عام ہے۔ اسلامی اخلاق و رویے روبہ زوال ہے۔ جبکہ قرآن کریم اور احادیث مبارکہ میں جا بجا اسلامی اخلاق و آداب اپنانے، اللہ سے ڈرنے اور آخرت کو یاد رکھنے کی نہایت تاکید اور تلقین فرمائی گئی ہے۔ محترم عبداللہ دانش نے امر بالمعروف و نہی عن المنکر ایسا عظیم فریضہ ادا فرماتے ہوئے معاشرتی اور سماجی برائیوں اور بیماریوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ایک جامع، مفید اور اصلاحی بیڑہ اٹھایا ہے۔ ’مقالات دانش‘ عمومی زندگی میں درپیش مشکلات و مسائل اور ان کے حل پر مبنی ایک انتہائی جامع اور خوبصورت کاوش ہے جو عوام و خواص سب کے لیے یکساں مفید ہے۔ کتاب میں موضوع کی مناسبت سے عربی اشعار کا بڑا جاندار اور برمحل استعمال اور استدلال کیا گیا ہے۔ جو نفس مضمون کو اور بھی چار چاند لگا دیتا ہے۔ اسی لیے عربی اشعار کا حتی الامکان لفظی قید سے بالا تر ہو کر آسان فہم اور سلیس اردو ترجمہ کر دیا گیا ہے۔ ’مقالات دانش‘ کے مطالعہ سے معاشرتی، معاشی، سماجی اور اخلاقی اصلاح کے ساتھ ساتھ اللہ کے سامنے جواب دہی کا احساس اجاگرہوگا اور انسان اپنی دینی، دنیاوی اور اخلاقی اصلاح کے ساتھ ساتھ اخروی زندگی کو کامیاب بنانے کا آرزو مند بھی ہوگا۔(ع۔م)
اس کتاب مقالات دانش کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں​
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
مرکز الحرمین الاسلامی
اسلام کی عمارت
امت قرآن وحدیث کی روشنی میں
احساس زیاں جاتا رہا
سادگی مسلم کی دیکھ
دو مکھیاں دو کردار
علم حاصل کرو چاہے چین جانا پڑے
مقدمہ تعلیم
حکمت وتبلیغ
خلق عظیم
عالم کسے کہتے ہیں؟
اصل قرآن عربی زبان میں
مغربی طریقے اور اسلامی اصول
شیطان کے حربے
دل کی زندگی
دل کی خرابیاں
بلا عنوان
تقویٰ اور پرہیزگاری
جھوٹ اسلام کی نظر میں
آداب لباس
کھانے پینے کے آداب
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
خطبات علامہ احسان الہٰی ظہیر
مصنف
عمر فاروقی قدوسی
ناشر
مکتبہ قدوسیہ،لاہور

تبصرہ
’’او میری امت کے جوانان رعنا، او میری قوم کے سپوتو! اٹھو آج تمھارے مسلک اور تمھاری جماعت کو تمھاری ضرورت ہے۔ کس کے لیے؟ حق کی علمبرداری کے لیے! ملک میں کتاب و سنت کی عملداری کے لیے! ملک میں کتاب و سنت کی علمداری کے لیے! شرک و گمراہی کو مٹانے کے لیے اور کتاب و سنت کو پھیلانے کے لیے! اور ان شاء اللہ! وہ دن آنے والا ہے، جب پاکستان کی فضاؤں میں پرچم لہرا ئے گا تو کتاب اللہ کا لہرائے گا اور سنت رسول اللہ کا لہرائے گا.... اور اس دن کو طلوع ہونے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔‘‘ یہ اس شخصیت کے الفاظ ہیں جس نے پاکستان میں اہل حدیث میں نئی روح پھونکی۔ جس کو اللہ تعالیٰ نے خطابت کا ایسا ملکہ عطا کیا کہ آغا شورش کاشمیری نے ان کی ایک تقریر سن کر کہا ’’احسان الٰہی اگر تم آئندہ سے خطابت چھوڑ دو تو تمھاری صرف اس ایک تقریر سے تمھیں برصغیر پاک و ہند کے چند بڑے خطیبوں میں شمار کیا جائے گا۔‘‘ علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید 31 مئی 1945ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ۔ اور اسلام کا یہ فرزند 23 مارچ 1987ء میں بم دھماکے میں زخمی ہونے کے بعد 30 مارچ 1987ء کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملا۔ زیر نظر کتاب اسی بطل جلیل کے خطبات پر مشتمل ہے جو انھوں نے مختلف مواقعوں پر دئیے۔ ان خطبات میں اسلام کیا ہے؟، اہل حدیث کی دعوت، حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ایک متفق علیہ شخصیت، سیرت عمر فاروق، واقعہ کربلا۔ پس منظر، فرقہ واریت کا خاتمہ، حقوق العباد کی اہمیت، علما اور طلبا سے خطاب اور مولانا آخری خطبہ وغیرہ شامل ہیں۔ یہ خطبات جہاں لوگوں کے عقائد و اخلاق سنوارنے کا سبب بنیں گے وہیں ان خطبات سے اصحاب رسول کی تنقیص کرنے والوں کے مقابلہ کے لیے لوگوں کو ایسے حقائق کا علم ہوگا جس کا جواب کسی کے پاس نہیں ہے۔ یہ کتاب خطبا مقررین اور عوام و خواص کے لیے یکساں مفید ہے۔(ع۔م)
اس کتاب خطبات علامہ احسان الہٰی ظہیر کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں​
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
علامہ احسان الہٰی ظہیر رحمۃ اللہ علیہ
اسلام کیا ہے؟
اہل حدیث کی دعوت
محمد بن عبداللہ سے محمد رسول اللہ ﷺ تک
رسول انقلاب
سیرت النبیﷺ کانفرنس سے خطاب
سیرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ
خطبہ ثانیہ
سیرت عثمان رضی اللہ عنہ
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ شہادت اور کارنامے
حقائق کی نقاب کشائی
واقعہ کربلا پس منظر
واقعہ کربلا
اختلافات کا حل
فرقہ واریت کا خاتمہ
مرزائیت کیا ہے؟
حقوق العباد کی اہمیت
نماز کی اہمیت
معاشرے کی تباہی کے اسباب
علماء اور طلباء سے خطاب
فکر آخرت اور اس کے تقاضے
استقامت آخری خطبہ جمعہ
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
اسلامیات لازمی بی اے،بی ایس سی
مصنف
پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیل
ناشر
علمی کتب خانہ لاہور

تبصر
ہ
قارئین کتاب و سنت ڈاٹ کام کی سہولت کے لیے ادارہ نے نصابی کتب بھی کتاب و سنت ڈاٹ کام پر ڈائنلوڈ کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ یہ کتاب بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ یہ کتاب ’اسلامیات لازمی‘ بی اے، بی ایس سی اور بی کام کی کلاسز کے لیے پنجاب یونیورسٹی کے جدید نصاب کے مطابق ترتیب دی گئی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیل صاحب نے اس کتاب کو مرتب کیا ہے جو کہ گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور کے وائس پرنسپل ہیں۔ کتاب کو پانچ ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلا باب قرآن کریم سے متعلقہ ہے۔ دوسرے باب میں حدیث سے متعلقہ مباحث پیش کی گئی ہیں۔ باب سوم سیرت النبی پر مشتمل ہے۔ چوتھے باب میں اسلامی تہذیب و ثقافت کے ضمن میں مختلف مباحث پر بات کی گئی ہے۔ پانچواں اور آخری باب معروضی سوالات پر مشتمل ہے۔ جس کے دس نمبر ہیں۔ کتاب کے آخر میں پچھلے سالوں کے کچھ پرچہ جات بھی دئیے گئے ہیں۔(ع۔م)
اس کتاب اسلامیات لازمی بی اے ،بی ایس سی کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں​
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
باب اول۔قرآن کریم
عربی قواعد قرآنی
منتخب قرآنی آیات کا ترجمہ وتشریح
باب دوم۔حدیث
باب سوم۔سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم
باب چہارم۔اسلامی تہذیب وثقافت
مغربی تہذیب کے خصائص واثرات
اسلامی اور مغربی تہذیب کا موازنہ
تہذیبی تصادم کے نتائج
عالم اسلام کا مستقبل
باب پنجم۔معروضی سوالات
پرچہ جات
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
اقراء قاعدہ
مصنف
قاری عبدالرحمن
نظرثانی
محمد ادریس عاصم
ناشر
مکتبہ قدوسیہ،لاہور

تبصرہ
قرآن مجید پڑھنا پڑھانا بہت افضل عمل ہے، انتہائی سعادت مند اور خوش نصیب وہ حضرات ہوتے ہیں جن کو اللہ تعالیٰ اپنے دین کی خدمت پر مامور فرما دیتے ہیں۔ خواہ وہ تدریساً ہوں یا تصنیفاً، اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے قاری عبدالرحمٰن صاحب مہتمم جامعہ رحمانیہ ناصر روڈ، سیالکوٹ، نے قرآن کریم کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے اپنے تدریسی تجربہ کی روشنی میں عام فہم انداز میں بنام ’اقرا قاعدہ‘ مرتب کیا ہے، قاعدہ کے آخر میں مزید دینی معلومات کو شامل کیا گیا ہے۔ اساتذہ اگر محنت سے پڑھائیں گے تو پڑھنے والے ان شاء اللہ قرآن کریم کو کافی حد تک صحیح پڑھنے کی مہارت حاصل کر لیں گے اور بہت سارے فوائد سے مستفید ہوں گے۔(ع۔م)
اس کتاب قرآن قاعدہ کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں​
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین​
عرض ناشر
حرف چند
عرض مولف
مخارج الحروف
مفرد حروف بالترتیب
حروف کی بدلتی ہوئی شکلیں
حروف مرکبات
حرکات کا بیان
تنوین
جزم
حروف مدہ
حروف لین
کھڑا از کھڑی زیر الٹا پیش
اخفاء
اظہار
اقلاب
ادغام
نون قطنی
تشدید
لام کابیان
مدات
حروف مقطعات
پڑھنے اور لکھنے کی مختلف صورتیں
الف وقف اور وصل کی صورت میں
حروف قمری اور حروف شمسی
وقف کا بیان
وضو کا بیان
کلمات اذان وقیامت
نماز کا طریقہ
تکبیر تحریمہ
سورہ اخلاص
رکوع سے اٹھنے کی دعا
تشہد
سلام
دعائے قنوت وتر
نماز جنازہ
روز مرہ کی دعائیں
بیت الخلاء سے نکلنے کی دعا
گھر سے نکلتے وقت کی دعا
کھانے پینے کے وقت کی دعا
ادائیگی قرض کی دعا
توحید باری تعالیٰ
سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم
معلومات قرآن کریم
آسمانی کتب پر ایمان
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
خواب اور تعبیر جدید ایڈیشن
مصنف
شیخ عبدالغنی ابن اسماعیل نابلسی
ناشر
ادارہ اسلامیات انار کلی ،لاہور

تبصرہ
عام زندگی میں ہر انسان کو خوابوں سے واسطہ رہتا ہے جہاں انسان اچھا خواب دیکھ کر خوش ہوتا ہے وہیں برا خواب دیکھ کر پریشان بھی ہو جاتا ہے۔ خوابوں سے متعلق مناسب شرعی رہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے بہت سارے لوگ فقط نیند میں نظر آنے والے واقعات پر کچھ غیر شرعی افعال سرانجام دینے لگتے ہیں۔ بہر حال شریعت مطہرہ نے اس سلسلہ میں بھی انسان کی کامل رہنمائی فرمائی ہے۔ علمائے امت نے دیگر فنون کی طرح اس فن کی بھی حفاظت کی اور اس فن میں بھی بہت سی کتب تصنیف فرمائیں جن میں شیخ عبدالغنی بن اسماعیل نابلسیؒ کی مشہور زمانہ کتاب ’تعطیر الأنام فی تعبیر المنام‘ کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ اسی کتاب کا اردو قالب اس وقت آپ کے سامنے ہے۔ ترجمہ کرتے ہوئے اس بات کو خاص طور پر مد نظر رکھا گیا ہے کہ ترجمہ سلیس اور بامحاورہ تو ہو لیکن مفہوم سے یک سرمو انحراف نہ ہو۔ کتاب کی فہرست میں عنوانات کا اردو ترجمہ تحریر کیا گیا ہے اورحروف تہجی کے اعتبار سے انھیں رقم کیا گیا ہے جس کی وجہ سے کسی بھی خواب کی تعبیر آسانی سے تلاش کی جا سکتی ہے۔ یاد رہے کہ یہ ترجمہ اصل کتاب کا کیا گیا ہے نہ کہ معروف مصطفیٰ زریق صاحب کی تلخیص کا، جو کہ لوگوں میں اصل کتاب کے طور پر متعارف ہے۔ خوابوں کے حوالے سے یہ بات ذہن میں رہے کہ ہر قسم کے خواب کی تعبیر نہیں ہوتی۔ کتاب کےمقدمہ میں بھی مصنف نے اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے اور ایسے خواب جن کی تعبیر نہ ہو ان کی سات قسمیں بیان کی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام خوابوں میں صحیح ترین خواب بشریٰ ہیں جو طبیعت میں سکون، لباس، پوشاک اور خوراک کے معیاری ہونے اور صحت مند ہونے کی صورت میں دیکھے جاتے ہیں یہ خواب اکثر سچے ہوتے ہیں اضغاث کم ہوتے ہیں۔ایسے خوابوں کی انھوں نے پانچ قسمیں بیان کی ہیں۔اس کے علاوہ خواب سمجھے بغیر تعبیر بیان کر دینا بھی بہت خطرناک ہے۔خوابوں کے تعبیر کرنے کے کچھ اصول ہیں ان اصولوں سے آگاہی کے بغیر تعبیر شروع کر دینا بھی دست نہیں ہے۔ کتاب میں تعبیر سے متعلقہ تمام تر چیزوں کی وضاحت کر دی گئی ہے۔(ع۔م)
اس کتاب خواب اور تعبیر جدید ایڈیشن کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں​
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین​
عرض مترجم
عرض مولف
مقدمہ
اچھے خوابوں کی قسمیں
خواب کی حقیقت
تعبیر کا بہتر طریقہ
تعبیر کے اہم اصول
الف ۔اللہ
ب
پ
ت
ٹ
ث
ج
چ
ح
خ
د
ڈ
ذ
ر
ز
س
ش
ص
ض
ط
ظ
ع
غ
ف
ق
ک
گ
ل
م
ن
و
ہ
ی
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
تقویٰ اہمیت،برکات،اسباب
مصنف
پروفیسر ڈاکٹر فضل الٰہی
ناشر
مکتبہ دارالسلام،لاہور

تبصرہ
اللہ تعالیٰ نے پہلی قوموں کو تقویٰ کا حکم دیا۔ تمام رسولوں، خاتم الرسل حضرت محمدﷺ اور ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن کو تقویٰ اختیار کرنے کی تلقین فرمائی۔ اہل ایمان اور تمام بنی نوع انسان کو بھی یہی حکم دیا۔ نبی کریمﷺ کثرت سے اللہ تعالیٰ سے تقویٰ کےعطا کیے جانے کا سوال کرتے رہتے۔ زیر نظر کتاب میں بھی ڈاکٹر فضل الہٰی صاحب نے بھی اپنے مخصوص اندازمیں تقویٰ کی اہمیت، برکات اور اس کے اسباب پر روشنی ڈالی ہے۔ کتاب کو چار مباحث میں بیا ن کیا گیا ہے۔ مبحث اول تقوی کے مفہوم پر مشتمل ہے۔ دوسری مبحث میں تقویٰ کی اہمیت بیان کی گئی ہے۔ تیسری مبحث میں تقویٰ کی برکات اور چوتھی مبحث میں تقویٰ کے اسباب کو تفصیل کے ساتھ بیان کی گیا ہے۔ کتاب کی اساس کتاب و سنت ہے۔ احادیث کو ان کے مراجع اصلیہ سے نقل کیا گی ہے۔ صحیحین کے علاوہ دیگر کتب حدیث سے نقل کردہ احادیث کے متعلق علمائے حدیث کےاقول پیش کیے گئے ہیں۔ (ع۔م)
اس کتاب تقویٰ ہمیت ،برکات، اسباب کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں​
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
تمہید
تقویٰ کے متعلق چار سوالات
کتاب کی تیاری میں پیش نظر باتیں
خاکہ کتاب
شکر ودعا
مبحث اول ۔تقویٰ کا مفہوم
لغوی معنی
شرعی معنی
مبحث ثانی۔تقوی کی اہمیت
تمہید
پہلے پچھلے لوگوں کو تقویٰ کاحکم
تمام رسولوں کو تقویٰ کا حکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم تقویٰ
ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن کو حکم تقویٰ
اہل ایمان کو حکم تقویٰ
تمام لوگوں کو حکم تقویٰ
انبیاء علیہم السلام کو دعوت تقویٰ دینے کا حکم الہیٰ
انبیاء علیہم السلام کا دعوت تقویٰ دینے کا اہتمام
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا دعوت تقویٰ کے لیے اہتمام
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اللہ تعالیٰ سے تقویٰ کا سوال کرنا
بیان آیات کا مقصود لوگوں کو متقی بنانا
نیکی کا صرف متقیوں سے قبول کیا جانا
تقویٰ مقصود عبادت
ہدایت کا متقیوں کے ساتھ خاص ہونا
بہترین زاد راہ تقویٰ
بہترین لباس تقویٰ
تقویٰ کا عزیمت والے کاموں میں سے ہونا
مبحث سوم۔تقویٰ کی برکات
تمہید
اللہ تعالیٰ کی دوستی کا حصول
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دوستی کا حصول
گناہوں کی معافی
کاموں کو سدھارنا
جہنم سے نجات
اولاد کی حفاظت
مبحث چہارم۔اسباب تقویٰ
تمہید
اللہ تعالیٰ اور تقدیر پر ایمان
عبادت کرنا
ایک دوسرے کو کثرت سے تقویٰ کی تلقین کرنا
حرف آخر
نتائج کتاب
اپیل
مصادر ومراجع
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
تبلیغی نصاب کا جائزہ قرآن وحدیث کی نظر میں
مصنف
محمد منیر
ناشر
مسجد بلال فتح جنگ ضلع اٹک

تبصرہ​
یہ ایک حقیقت ہے کہ قوموں کے بگاڑ میں دینی رہنما، احبار و رہبان ہی مؤثر کردار ادا کرتے رہے ہیں ۔ یہ جب دنیا کی طرف مائل اور شیطان کے دام فریب کا شکار ہو جاتے ہیں تو بالآخر اسی کے آلہ کار بن جاتے ہیں۔ افسوس کہ کچھ بدنصیب انسان اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی عقل و دانش کو پس پشت ڈال کر ان پیشہ ور مولویوں اور پیروں کے مقلد بن کر رہ جاتے ہیں اور وہ ان کواپنے جال میں ایسا جکڑ لیتے ہیں کہ ان کی قوت مزاحمت ختم ہو جاتی ہے اور اپنے اکابرین کی ہر بات کو بے چون و چرا تسلیم کرتے چلے جاتے ہیں۔ ’تبلیغی جماعت‘ عرصہ دراز سے ملک پاکستان کے طول و عرض میں تبلیغ دین کا کام کر رہی ہے۔ اس جماعت کی تبلیغ کا ایک لازمی حصہ مشہور زمانہ کتاب ’فضائل اعمال‘ ہے جو تبلیغی نصاب کے نام سے جانی جاتی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب میں مولانا محمد زکریا کی تصنیف کردہ اس کتاب کا قرآن و سنت کی روشنی میں جائزہ لیا گیا ہے۔ مصنف کتاب کے شروع میں تبلیغی جماعت کی فضائل کی کتابوں پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں: ’’اب ان فضائل کی کتابوں کا ذرا تحقیقی جائزہ لیں تو معلوم ہوگا کہ ان میں بیان کردہ بے شمار من گھڑت واقعات آیات قرآنی اور احادیث صحیحہ سے متصادم بلکہ ان کے ساتھ صرح مذاق ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ واقعات، اکابرین کے اقوال اور صوفیوں کے ملفوظات تو اصلاح کے بجائے لوگوں کے عقائد بگاڑنے میں مہمیز کا کام کر رہے ہیں۔‘‘ مصنف کا یہ دعویٰ کس حد تک درست ہے اس کا صحیح اندازہ قارئین کو اس کتاب کا مطالعہ کرنے کے بعد ہو جائے گا۔(ع۔م)
اس کتاب تبلیغی نصاب کا جائزہ قرآن وحدیث کی نظر میں کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں​
 
Top