کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
بلاشبہ اسلام کے جملہ عقائد واعمال کی بنیاد کتاب وسنت پر ہے اور حدیث در حقیقت کتاب اللہ کی شارح اور مفسر ہے اور اسی کی عملی تطبیق کا دوسرا نام سنت ہے ۔نبی کریمﷺکو جوامع الکلم دیئے اور آپ کوبلاغت کے اعلیٰ وصف سے نوازہ گیا ۔ جب آپﷺ اپنے بلیغانہ انداز میں کتاب اللہ کے اجمال کی تفسیر فرماتے تو کسی سائل کو اس کے سوال کا فی البدیہہ جواب دیتے۔ تو سامعین اس میں ایک خاص قسم کی لذت محسوس کرتے اوراسلوبِ بیان اس قدر ساحرانہ ہوتا کہ وقت کے شعراء اور بلغاء بھی باوجود قدرت کے اس سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہتے ۔احادیثِ مبارکہ گوآپﷺ کی زندگی میں مدون نہیں ہوئیں تھی تاہم جو لفظ بھی نبیﷺ کی زبانِ مبارکہ سے نکلتا وہ ہزار ہا انسانوں کے قلوب واذہان میں محفوظ ہو جاتا اور نہ صرف محفوظ ہوتا بلکہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ا س کے حفظ وابلاغ اور اس پر عمل کے لیے فریفتہ نظر آتے ۔یہی وجہ تھی کہ آنحصرت ﷺ کے سفر وحضر،حرب وسلم، اکل وشرب اور سرور وحزن کے تمام واقعات ہزارہا انسانوں کے پاس آپ کی زندگی میں ہی محفوظ ہوچکے تھے کہ تاریخ انسانی میں اس کی نظیر نہیں ملتی اور نہ ہی آئندہ ایسا ہونا ممکن ہے ۔خیر القرون کے گزر نے تک ایک طرف تو حدیث کی باقاعدہ تدوین نہ ہوسکی اور دوسری طرف حضرت عثمان ؓ کی شہادت کے ساتھ ہی دور ِ فتنہ شروع ہوگیا جس کی طرف احادیث میں اشارات پائے جاتے ہیں۔ پھر یہ فتن کسی ایک جہت سے رونما نہیں ہوئے بلکہ سیاسی اور مذہبی فتنے اس کثرت سے ابھرے کہ ان پر کنٹرول ناممکن ہوگیا۔ان فتنوں میں ایک فتنہ وضع حدیث کا تھا۔اس فتنہ کے سد باب کے لیے گو پہلی صدی ہجری کے خاتمہ پر ہی بعض علمائے تابعین نے کوششیں شروع کردی تھی۔اور پھر اس کے بعد وضع حدیث کے اس فتہ کوروکنے کےلیے ائمہ محدثین نے صرف احادیث کوجمع کردینے کو ہی کافی نہیں سمجھا بلکہ سنت کی حفاظت کے لیے علل حدیث، جرح وتعدیل، اور نقد رجال کے قواعد اور معاییر قائم کئے ،اسانید کے درجات مقرر کئے ۔ ثقات اور ضعفاء رواۃ پر مستقل تالیفات مرتب کیں۔ اور مجروح رواۃ کے عیوب بیان کئے ۔موضوع احادیث کو الگ جمع کیا او ررواۃ حدیث کےلیے معاجم ترتیب دیں۔جس سے ہر جہت سے صحیح ، ضعیف ،موضوع احادیث کی تمیز امت کے سامنے آگئی۔اس سلسلے میں ماضی قریب میں شیخ البانی کی کاوشیں بھی لائق تحسین ہیں۔زیر نظر کتاب’’حدیث موضوع اور اس کے مراجع‘‘ محترم مولانا محمد اکرم رحمانی صاحب کی تصنیف ہے۔ جس میں بھی محدثین کی انہی مساعی کا تفصیل سے جائزہ لیاگیا ہے جوکہ فنِ حدیث پر تحقیق وبحث کے سلسلہ میں اہمیت کا حامل ہے۔مرتب موصوف نے اس مقالہ میں ان لوگوں کا تذکرہ کیا ہے جنہوں نے قصرِ اسلام کی بنیادوں کو اس کے اندر ہی بیٹھ کر اس طرح کھودنا شروع کردیا کہ دیکھنے والا یہ سمجھنے پر مجبور ہوجائے کہ وہ تخریب کاری کی بجائے تعمیر میں لگے ہوئے ہیں۔اور اس میں ان علمائے سلف کی جہود ومساعی اوران کے حسین کارناموں کا بھی ذکر کیا ہے جن کے ذریعہ ان مدعیانِ اصلاح وتجدید کاراز بری طرح فاش کیا گیا ہے اور ان کے دجل وفریب سے سنت مطہرہ محفوظ ومصون ہوکر رہ گئی ہے ۔اللہ تعالی رحمانی صاحب کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ہمیں حدیث وسنت کامحافظ بنائے (آمین)(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
عربی زبان میں لفظ ’’زکاۃ‘‘ پاکیزگی ،بڑھوتری اور برکت کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔جبکہ شریعت میں زکاۃ ایک مخصوص مال کے مخصوص حصہ کو کہا جاتا ہے جو مخصوص لوگوں کو دیا جاتا ہے ۔اور اسے زکاۃ اس لیے کہاجاتا ہے کہ اس سے دینے والے کا تزکیہ نفس ہوتا ہے اور اس کا مال پاک اور بابرکت ہوجاتا ہے۔ نماز کے بعد دین اسلام کا ہم ترین حکم ادائیگی زکاۃ ہے اس کی ادائیگی فر ض ہے اور دین اسلام کے ان پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک ہے جن پر دین قائم ہے۔زکاۃ ادا کرنےکے بے شمار فوائد اور ادا نہ کرنے کے نقصانات ہیں ۔قرآن مجید اور احادیث نبویہ میں تفصیل سے اس کے احکام ومسائل بیان ہوئے ۔جو شخص اس کی فرضیت سےانکار کرے وہ یقینا کافر اور واجب القتل ہے ۔یہی وجہ کہ خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق ﷺ نے مانعین زکاۃ کے خلاف اعلان جنگ کیا۔اور جو شخص زکاۃ کی فرضیت کا تو قائل ہو لیکن اسے ادا نہ کرتا ہو اسے درد ناک عذاب میں مبتلا کیا جائے گا۔جس کی وضاحت سورہ توبہ کی ایت 34۔35 اور صحیح بخاری شریف کی حدیث نمبر1403 میں موجود ہے ۔اردو عربی زبان میں زکوٰۃ کے احکام ومسائل کےحوالے سے بیسیوں کتب موجود ہیں۔زیر تبصرہ ’’ حقیقت زکاۃ ‘‘ برصغیر پاک وہندکے مشہور عالم دین مفسر قرآن مولانا بو الکلام آزاد کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے زکاۃ کی فرضیت واہمیت ،فضیلت ،ادائیگی زکاۃ کے فوائد اور زکوۃ کے جملہ احکام مسائل کو بیان کرنے کےبعد قرآن اور سوشلزم کے عنوان سے بھی بحث کی ہے ۔اور اس کتاب کے آخر میں زکاۃ کے حوالے سے مولانا سید ابو بکر غزنوی  کا رسالہ بعنوان ’’اسلام میں گردش دولت ‘‘بھی شامل اشاعت ہے ۔اللہ تعالی زکوۃ ادا کرنے کی طاقت رکھنے والے اہل اسلام کو اسے ادا کرنے کی توفیق دے تاکہ اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا نزول ہو اور اسلامی معاشرہ میں غربت وافلاس کا خاتمہ ہوسکے ۔(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
تبصرہ
اللہ تعالی کاکلام اور نبی کریم ﷺکی احادیث مبارکہ عربی زبان میں ہیں اسی وجہ سے اسلام اور مسلمانوں سے عربی کا رشتہ مضبوط ومستحکم ہے عربی اسلام کی سرکاری زبان ہے ۔شریعت اسلامی کے بنیادی مآخد اسی زبان میں ہیں لہذا قرآن وسنت اور شریعتِ اسلامیہ پر عبور حاصل کرنےکا واحد ذریعہ عربی زبان ہے۔ اس لحاظ سے عربی سیکھنا اور سکھانا امت مسلمہ کا اولین فریضہ ہے ۔ لیکن مسلمانوں کی اکثریت عربی زبان سے ناواقف ہے جس کی وجہ سے وہ فرمان الٰہی اور فرمان نبوی ﷺ کو سمجھنے سے قاصر ہے ۔ حتی کہ تعلیم حاصل کرنے والے لوگوں کی اکثریت سکول ،کالجز ،یونیورسٹیوں کے نصاب میں شامل اسلامیات کے اسباق کو بھی بذات خود پڑھنے پڑھانے سے قا صر ہے ۔جس کے لیے مختلف اہل علم اورعربی زبان کے ماہر اساتذہ نے نصابی کتب کی تفہیم وتشریح کے لیے کتب وگائیڈ تالیف کی ہیں۔زیر نظر کتاب ’’ عربی زبان وادب‘‘ محترم مولاناابو مسعود عبد الجبار سلفی (فاضل جامعہ سلفیہ ،فیصل آباد،ایم اے جامعہ پنجاب ) کے تصنیف ہے ۔جس میں انہو ں نے پنجاب یوینورسٹی ایم اے اسلامیات کے نصاب کی مکمل تفہیم وتشریح کو بڑے عام فہم انداز میں پیش کیا ہے ۔کتاب کے شروع میں امتحان میں 100 فیصد کامیابی سے ہمکنار ہونے کے دس راہنمال اصول بھی بیان کردیئے ہیں۔ طلباء اس کتاب سے استفادہ کرکے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ۔(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
قرآن کریم ہی وہ واحد کتاب ہے جو تاقیامت انسانیت کے لیے ذریعہ ہدایت ہے ۔ اسی پر عمل پیرا ہو کر دنیا میں سربلند ی او ر آخرت میں نجات کا حصول ممکن ہے لہذا ضروری ہے اس کے معانی ومفاہیم کوسمجھا جائے ،اس کی تفہیم کے لیے درس وتدریس کا اہتمام کیا جائے او راس کی تعلیم کے مراکز قائم کئے جائیں۔ قرٖآن فہمی کے لیے ترجمہ قرآن اساس کی حیثیت رکھتا ہے ۔آج دنیاکی کم وبیش 103 زبانوں میں قرآن کریم کے مکمل تراجم شائع ہوچکے ہیں۔جن میں سے ایک اہم زبان اردو بھی ہے ۔اردو زبان میں اولین ترجمہ کرنے والے شاہ ولی اللہ محدث دہلوی  کے دو فرزند شاہ رفیع الدین  اور شاہ عبد القادر ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری وساری ہے ۔زیرنظر قرآن مجید کا ترجمہ ماہنامہ محدث (لاہور )کے معروف قلمکار غامدیت کے ناقد او ر مصنف کتب کثیرپروفیسر مولانا محمد رفیق کا آسان ترین لفظی وتفسیری ترجمہ ہے قرآن مجید کا فہم حاصل کرنے اورترجمہ پڑھنے والے حضرات کے لیے بیش قیمت تحفہ ہے ۔آخر میں قرآنی مضامین کی تفصیلی فہرست اور تجوید کے اہم ومختصر قواعد مع مخارج الحروف کے تصویری نقشہ جات قارئین کے لیے انتہائی مفید ہیں۔مترجم موصوف علوم اسلامیہ کے فاضل اور عربی ،اردو انگلش پر مہارتِ تامہ رکھتے ہیں کئی کتب کے مصنف اور مترجم ہیں ۔ان دنوں قرآن مجید کی تفسیر لکھنے میں مصروف ہیں ۔اللہ تعالی ان کی خدمات کو شرف قبولیت سے نوازے (آمین) (م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
کسی آدمی کی وہ بات ماننا،جس کی نص حجت شریعہ،قرآن و حدیث میں نہ ہو،نہ ہی اُس پر اجماع ہو اور نہ وہ مسئلہ اجتہادی ہو تقلید کہلاتا ہے ۔ تقلید اورعمل بالحدیث کے مباحث صدیوں پرانے ہیں امت کا در د رکھنے والے مصلحین نے اس موضوع پر سیر حاصل بحثیں کی ہیں ۔زیر نظر کتاب الارشاد الی سبیل الرشاد فی امرالتقلید والاجتهاد از مولانا ابو یحیٰ محمد شاہجہان پوری  تقلید واجتہاد کے موضوع پر ایک بے نظیر کتاب ہے تقلید کی پوری تاریخ اس میں درج ہے او ر اس میں اہل تقلید او راہل حدیث کے طرز ِ عمل کا موازنہ نہایت شرح وبسط کے ساتھ مدلل طور پر کیا گیا ہے او رمعترضین کے جملہ اعتراضات کے شافی ومسکت جوابات دئیے گئے دراصل یہ کتاب مولانا رشید احمد گنگوہی  کے رساله الشمس اللامعة في كراهة الجماعة الثانية کے جواب لکھی گئی ہے الله تعالی مصنف کے درجات بلند فرمائے اور اہل علم کے لیے اسے مفید بنائے (آمین)(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے بیت اللہ کا حج ہے ۔بیت اللہ کی زیارت او رفریضۂ حج کی ادائیگی ہر صاحب ایمان کی تمنا اور آرزو ہے ہر صاحب استطاعت اہل ایمان کے لیے زندگی میں ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی فرض ہے ۔ا ور اس کے انکار ی کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام سےخارج ہے۔ اگر اللہ تعالی توفیق دے تو ہر پانچ سال بعد حج یا عمر ہ کی صورت میں اللہ تعالی ٰ کے گھر حاضر ی کا اہتمام کرنا چاہیے ۔ اجر وثواب کے لحاظ سے یہ رکن بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے تمام كتب حديث وفقہ میں اس کی فضیلت اور احکام ومسائل کے متعلق ابو اب قائم کیے گئے ہیں اور تفصیلی مباحث موجود ہیں ۔حدیث نبویﷺ ہے کہ آپ نےفرمایا الحج المبرور لیس له جزاء إلا الجنة’’حج مبرور کا ثواب جنت سوا کچھ اور نہیں ۔مگر یہ اجر وثواب تبھی ہےجب حج او رعمر ہ سنت نبوی کے مطابق اوراخلاص نیت سے کیا جائے ۔اور منہیات سےپرہیز کیا جائے ورنہ حج وعمرہ کےاجروثواب سےمحروم رہے گا۔حج کے احکام ومسائل کے بارے میں اردو و عربی زبان میں چھوٹی بڑی بیسیوں کتب بازار میں دستیاب ہیں اور ہر ایک کا اپنا ہی رنگ ڈھنگ ہے۔انہی کتب میں سے زیر تبصرہ کتاب سعودی عرب سابق مفتی اعظم فضیلۃ الشیخ جناب عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز  کی ہے ۔اصل کتاب عربی میں التحقيق والايضاح لكثير من مسائل الحج والعمرة والزيارة على ضوء الكتاب والسنة کے نام سے ہے جس کے اردو ترجمہ وتفہیم کی سعادت ہند کے نامور عالمِ دین جناب مولانا مختار ندوی نے حاصل کی ۔سعودی عرب ، برصغیر پاک وہند میں اس کے متعدد ایڈیش شائع ہوچکے ہیں اور لاکھوں مسلمانوں نے اس سے استفادہ کیا اورحج وعمرہ کو مسنون طریقہ سے ادا کرنے کی سعادت حاصل کی ۔موجود ہ ایڈیشن ادارۃ العلوم الاثریہ ،فیصل آبادکا شائع شدہ ہے ۔یہ ایڈیشن سابقہ ایڈیشنوں سے اس اعتبار سے ممتاز ہے کہ اس میں اردو ترجمہ کاازسر نو اصل عربی کتاب سے تقابل کیاگیا ہے،بعض مقامات پر جو ترجمہ رہ گیا تھا اس کو مکمل کیا گیا ہے ،عبارت میں جہاں کہیں ابہام تھا آسان الفاظ میں اس کی وضاحت کردی گئ ہے ، اصل کتاب جو حوالہ جات تھے ان کی تخریج اور جوحوالہ جات نہیں تھے ان کی نشاندہی کردی گئی ہے۔اس کتاب کی طباعت میں جن حضرات نے حصہ لیا اللہ تعالی ان کی خدمات کو شرف قبولیت سے نوازے اور اسے اہل اسلام کے نفع بخش بنائے (آمین) ( م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
امام بخاری  کی شخصیت اور ان کی صحیح بخاری کسی تعارف کی محتاج نہیں سولہ سال کے طویل عرصہ میں امام بخاری نے 6 لاکھ احادیث سے اس کا انتخاب کیا اور اس کتاب کے ابواب کی ترتیب روضۃ من ریاض الجنۃ میں بیٹھ کر فرمائی اور اس میں صرف صحیح احادیث کو شامل کیا ۔ جسے اللہ تعالیٰ نے صحت کے اعتبار سےامت محمدیہ میں’’ اصح الکتب بعد کتاب اللہ‘‘ کادرجہ عطا کیا بے شماراہل علم اور ائمہ حدیث ننے مختلف انداز میں مختلف زبانوں میں صحیح بخاری کی شروحات لکھی ہیں ان میں سے فتح الباری از ابن حافظ ابن حجر عسقلانی  کو امتیازی مقام حاصل ہے ۔اردو زبان میں سب سے پہلے علامہ وحید الزمان نے صحیح بخاری کا ترجمہ کیا ہے ان کےبعد کئی شیوخ الحدیث اور اہل علم نے صحیح بخاری کا ترجمہ حواشی اور شروح کا کام سرانجام دیا ۔ان میں سلفی منہج پر لکھی جانے والی فیض الباری ازابو الحسن سیالکوٹی ، توفیق الباری اور حافظ عبدالستار حماد کی شرح بخاری قابل ذکر ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’ صحیح بخاری ‘‘ مو لانا داؤد راز کے ترجمے ساتھ سات مجلدات پر مشتمل یونیکوڈ اور پی ڈی ایف فارمیٹ میں منفرد نوعیت کی حامل ہے ۔محترم سید شاہنواز حسن، محترم ابوطلحہ عبدالوحید بابر ،محترم محمد عامر عبدالوحید انصاری حفظہم اللہ نے بڑی محنت شاقہ سے اسے دعوتی مقاصد کے لیے تیا رکیا ہے ۔کہ جسے صحیح بخاری مترجم سے استفاد ہ کرنے کا تیز ترین سوفٹ وئیر کا درجہ حاصل ہے ۔ اس پروگرام میں صحیح بخاری کے ابواب کی فہرست اور حدیث نمبر پر کلک کرنے سے ایک لمحہ میں مطلوبہ باب ،متنِ حدیث ، تک پہنچ کر استفادہ کیا جاسکتاہے ۔اور یونیکوڈ فائل سے کسی بھی مطلوبہ حدیث کا متن او راس کا ترجمہ کاپی کیا جاسکتا ہے ۔قارئین کی آسانی کی کے پیش نظر حدیث کوتلاش کرنے کےلیے صحیح بخاری کی احادیث کو سات حصوں میں تقسیم کر کے فہارس ابواب اور حدیث نمبرز پر لنک لگا دئیے گئے ہیں ۔اللہ تعالی ٰ کتاب ہذا کو تیار کرنے والوں کی تمام مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے نوازے اور اسے اہل اسلام کے لیے نفع بخش بنائے ۔ (آمین) (م۔ا)
اس کتاب صحیح بخاری جلد اول کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب صحیح بخاری جلد دوم کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب صحیح بخاری جلد سوم کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب صحیح بخاری جلد چہارم کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب صحیح بخاری جلد پنجم کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب صحیح بخاری جلد ششم کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب صحیح بخاری جلد ہفتم کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
http://kitabosunnat.com/kutub-library/sahih-bukhari-7.html
 

عبد المعز

محفلین

مصنف
علامہ احمد بن حجر آل بوطامی البغلی
مترجم
شمیم احمد خلیل السلفی
ناشر
اسلامک ریسرچ اکیڈمی نئی دہلی

تبصرہ
شراب اور نشہ آور اشیاء معاشرتی آفت ہیں جو صحت کو خراب خاندان کو برباد،خاص وعام بجٹ کو تباہ اور قوت پیداوار کو کمزور کرڈالتی ہے۔ان کے استعمال کی تاریخ بھی کم وبیش اتنی ہی پرانی ہے جتنی انسانی تہذیب کی تاریخ یہ اندازہ لگانا تو بہت مشکل ہے کہ انسان نے ام الخبائث کا استعمال کب شروع کیا اوراس کی نامسعود ایجاد کاسہرہ کس کے سر ہے ؟ تاہم اس برائی نے جتنی تیزی سے اور جتنی گہرائی تک اپنی جڑیں پھیلائی ہیں اس کا ندازہ اس سے کیا جاسکتا ہے کہ تمام عالمی مذاہب نے اس کے استعمال کو ممنوع قرار دیا ہے۔دین ِ اسلام میں اللہ تعالی نے شراب کے استعمال کو حرام قرار دیا ہے اور رسول اللہ ﷺ نےاس کے استعمال کرنے والے پر حد مقرر کی ہے یہ سب اس مقصد کے تحت کیا گیا کہ مسکرات یعنی نشہ آور چیزوں سے پیدا شدہ خرابیوں کو روکا جائے ا ن کے مفاسد کی بیخ کنی اور ان کےمضمرات کا خاتمہ کیا جائے ۔کتب احادیث وفقہ میں حرمت شرات اور اس کے استعمال کرنے پر حدود وتعزیرات کی تفصیلات موجود ہیں ۔ اور بعض اہل علم نے شراب اور نشہ اور اشیا ء پر مستقل کتب تصنیف کی ہیں ۔زیر نظر کتاب ’’ شراب اور نشہ آور اشیاء کی حرمت ومضرت‘‘ ریاست قطر کی شرعی عدالت کے قاضی شیخ احمد بن حجر آل بوطامی کی عربی تصنیف الخمر وسائر المسكرات تحريمها واضرارها کا اردو ترجمہ ہے ۔ جس میں فاضل مصنف نے شراب اور نشہ آور چیزوں کے متعلق دلائل سے مزین مفید اور مستحکم تحقیقات پیش کی ہیں۔اس کتاب کی افادیت کے پیش نظر مولانا شمیم احمد خلیل سلفی نے اس کے ترجمہ کی سعادت حاصل کی ۔اللہ تعالی مصنف ومترجم کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اس کتاب کو لوگوں کی اصلاح کا ذریعہ بنائے (آمین)(م۔ا)
اس کتاب شراب اور نشہ آور اشیا کی حرمت و مضرت کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام​

مصنف
عبدالرحمن کیلانی
ناشر
اسلامک پریس وسن پورہ لاہور
[URL=http://s1053.photobucket.com/user/kitabosunnat/media/Taseer-ul-Quran-Urdu.jpg.html] [/URL]
تبصرہ
قرآن کریم ہی وہ واحد کتاب ہے جو تاقیامت انسانیت کے لیے ذریعہ ہدایت ہے ۔ اسی پر عمل پیرا ہو کر دنیا میں سربلند ی اور آخرت میں نجات کا حصول ممکن ہے لہذا ضروری ہے اس کے معانی ومفاہیم کوسمجھا جائے ،اس تفہیم کے لیے درس وتدریس کا اہتمام کیا جائے اوراس کی تعلیم کے مراکز قائم کئے جائیں۔ قرٖآن فہمی کے لیے ترجمہ قرآن اساس کی حیثیت رکھتا ہے ۔آج دنیاکی کم وبیش 103 زبانوں میں قرآن کریم کے مکمل تراجم شائع ہوچکے ہیں۔جن میں سے ایک اہم زبان اردو بھی ہے ۔اردو زبان میں اولین ترجمہ کرنے والے شاہ ولی اللہ محدث دہلوی ﷫ کے دو فرزند شاہ رفیع الدین ﷫اور شاہ عبد القادر﷫ ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری وساری ہے ۔زیرنظر ترجمہ قرآن مفسر قرآن مولانا عبدالرحمن کیلانی ﷫ کا ہے ۔ اور اس میں حاشیہ وفوائد کا کام مولانا کیلانی مرحوم کے بیٹے حافظ عتیق الرحمن کیلانی ﷾ نے انجام دیا ہے جوکہ درج ذیل خوبیوں کا حامل ہے ۔1۔تقریبا 2000 مقامات پر صحیح حدیث یا قرآنی آیت کو ہی بطور تفسیر پیش کیا گیا ہے ۔2 قرآن کے سائنسی معجزات کی وضاحت کثرت سے کی گئی ہے۔3 مصحف حفاظ کرام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیااور تمام صفحات آیت کے خاتمہ پر ختم ہوتے ہیں اور اس میں دو تحقیقی مقالے ’’قرآن کیسے حفظ کریں؟،’’ اور احکام ترتیل وتجوید‘‘ بھی شامل کئے گئے ہیں۔ 4 عربی مادوں والے الفاظ کثرت سے استعمال کئے گئے ہیں تاکہ عربی نص(قرآنی آیات) کا مفہوم زیادہ بہتر انداز میں سمجھا جاسکے ۔5 ہر صفحے کا حاشیہ اسی صفحہ پر ختم ہوجاتا ہے ۔6 اس میں قرآنی مضامین کا الف بائی انڈکس شامل ہے۔7 ترجمہ میں آیت کاخاتمہ دائرہ کے نشان سے واضح ہے ۔ 8مغرب سے مرعوب طبقے کے اسلام کے خلاف اعترضات کے رد میں کثرت سے دلائل دئیے گئے ہیں۔ 9 حاشیہ اور صفحات کے نمبرزمیں انگلش ہندسے استعمال کئےگئے ہیں تا کہ نوجوان نسل جو کہ اردو ہندسوں سے ناآشنا ہے بآسانی مستفید ہوسکے۔ 10 خطاط (نص قرآنی) اور مترجم ایک ہی ہےجوکہ مولانا عبدالرحمن کیلانی ﷫ کے ہاتھ کاہے ۔اللہ تعالیٰ مولانا کیلانی مرحوم کےدرجات بلند فرمائے اور ان کی مرقد پر اپنے رحمتوں کانزول فرمائے۔ان کی اور ان کے خاندان کی دینی،تبلیغی واصلاحی اورتصنیفی خدمات کو قبول فرمائے (آمین)(م۔ا)
اس کتاب تیسیر القرآن ( اردو ) کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
مصباح القرآ ن
مصنف
پروفیسر عبدالرحمن طاہر
نظرثانی
عطیہ انعام الہٰی،احسان اللہ فاروقی
ناشر
بیت القرآن لاہور

TitlePages---Misbah-Ul-Quran-Para-2_zpsce6d08d4.jpg
[H1]تبصرہ[/H1]
پاکستان میں قرآن مجید کے اردو ترجمہ اور تفہیم کے حوالے سے بہت سے لوگ اور مراکز اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔ پروفیسر عبدالرحمٰن طاہر کا شمار بھی ایسے لوگوں میں ہوتا ہے جو عوام الناس کو قرآن کے ترجمہ سے آگاہ کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ ’مصباح القرآن‘ کی شکل میں انھوں نے قرآن مجید کے ترجمہ کو آسان اور سائنٹفک انداز میں سکھانے اور پڑھانے کی سبیل نکالی ہے۔ ترجمہ قرآن میں یقیناً ایک نئے اور مفید اسلوب سے آراستہ یہ کوشش قرآنی مطالب کو عام کرنے اور ایک طالب قرآن کو معانی و مفاہیم سے آشنا کرنے کی ایک کامیاب کوشش ہے۔ اس میں ترجمہ قرآن کا جو اسلوب اختیار کیا گیا ہے اس میں روز مرہ زندگی میں اردو زبان میں استعمال ہونے والے 65 فیصد الفاظ کو سیاہ رنگ میں پیش کیا گیا ہے، تکرار کے ساتھ استعمال ہونے والے 20 فیصد الفاظ کو نیلا اور 15 فیصد دوسرے اہم الفاظ کو سرخ رنگ میں پیش کر کے ان کے فہم کے الگ الگ ادارے متعین کر دئیے ہیں تاکہ ایک استاد یا طالب قرآن ان کی مدد سے ان کا خصوصی فہم حاصل کر لے، یوں اسی صفحے کے مقابل صفحہ پر پھر انھی تین رنگوں میں تقسیم الفاظ قرآن کے معانی کو بھی ’مفتاح‘ کے اصولوں کے مطابق انھی رنگوں میں قواعد کی تقسیم اور جوڑ توڑ کے پیرائے میں یوں درج کیا گیا ہے کہ کسی آیت شریفہ کا کوئی لفظ یا ان لفظوں کے مزید کسی گرامر میں منقسم حصے کی تعیین، تشریح اور تفہیم بہت واضح اور دلچسپ ہوگئی ہے۔ ترجمہ میں رنگوں کا استعمال قرآنی الفاظ کے رنگوں کے مطابق کیا گیا ہے، بعض الفاظ کی ضروری وضاحت بھی حاشیہ میں کر دی گئی ہے۔ ’مصباح القرآن‘ کو پڑھنے سے قبل اگر پروفیسر صاحب کی کتاب ’مفتاح القرآن‘ میں بیان کردہ علامات کو سمجھ لیا جائے تو قرآن فہمی میں یقیناً بہت بہتر نتائج کی توقع کی جا سکتی ہے۔ ’مفتاح القرآن‘ کتاب و سنت ڈاٹ کام پر آپ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔(ع۔م)
اس کتاب مصباح القرآ ن پارہ 1 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مصباح القرآ ن پارہ 2 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مصباح القرآ ن پارہ 3 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مصباح القرآ ن پارہ 4 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مصباح القرآ ن پارہ 5 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مصباح القرآ ن پارہ 6 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مصباح القرآ ن پارہ 7 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مصباح القرآ ن پارہ 8 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مصباح القرآ ن پارہ 9 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مصباح القرآ ن پارہ 10 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مصباح القرآ ن پارہ 11 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مصباح القرآ ن پارہ 12 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مصباح القرآ ن پارہ 13 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مصباح القرآ ن پارہ 14 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مصباح القرآ ن پارہ 15 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مصباح القرآ ن پارہ 16 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مصباح القرآ ن پارہ 17 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مصباح القرآ ن پارہ 18 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مصباح القرآ ن پارہ 19 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مصباح القرآ ن پارہ 20 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مصباح القرآ ن پارہ 21 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مصباح القرآ ن پارہ 22 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مصباح القرآن پارہ 23 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مصباح القرآن پارہ 24 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس کتاب مصباح القرآ ن پارہ 29 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مصباح القرآ ن پارہ 30 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام​

مصنف
حافظ سید امان اللہ شاہ بخاری
ناشر
سید حسان شاہ اکیڈمی راجہ جنگ قصور
[URL=http://s1053.photobucket.com/user/kitabosunnat/media/TitePages---Shabe-Barat-Aur-Uski-Sharie-Haisiyat.jpg.html] [/URL]
ناشر
اللہ تعالی نے جن وانس کو صر ف اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے ۔جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے : وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (الذاریات:56) ’’میں نے جنوں اور انسانوں کو محض اس لیے پیدا کیا وہ صرف میری عبادت کریں‘‘ لیکن عبادت کےلیے اللہ تعالیٰ نے زندگی کا کو ئی خاص زمانہ یا سال کا کوئی مہینہ یا ہفتے کا کو ئی خاص دن یا کوئی خاص رات متعین نہیں کی کہ بس اسی میں اللہ تعالیٰ کی عبادت کی جائے اور باقی زمانہ عبادت سے غفلت میں گزار دیا جائے بلکہ انسان کی خلقت کا اصل مقصد ہی یہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کرے ۔ سن بلوغ سے لے کر زندگی کے آخری دم تک اسے ہر لمحہ عبادت میں گزارنا چاہیے ۔ لیکن اس وقت مسلمانوں کی اکثریت اللہ تعالیٰ کی عبادت سے غافل ہے اور بعض مسلمانوں نے سال کے مختلف مہینوں میں صرف مخصوص دنوں کو ہی عبادت کےلیے خاص کررکھا ہے اور ان میں طرح طرح کی عبادات کو دین میں شامل کر رکھا ہے جن کا کتاب وسنت سے کوئی ثبوت نہیں ہے ۔اور جس کا ثبوت کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺ سے نہ ملتا ہو وہ بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے ۔انہی بدعات میں سے ماہ شعبان میں شب برأت کے سلسلے میں من گھڑت موضوع احادیث کو سامنے رکھتے ہوئے کی جانے والی بدعات ہیں۔ مسلمانوں نے شب برأت کو ایک مذہبی اور روائتی حیثیت دے رکھی ہے اس خیالی اور تصوراتی رات کو اس طرح اہمیت دی جاتی ہے جس طرح لیلۃ القدر کو دی جاتی ہے ۔ عجیب بات ہے کہ واعظین لیلۃ القدر میں جو کچھ بیان کرتے ہیں شب برأت میں وہی کچھ بیان کرتے ہیں ۔اور عوام الناس کو یہ باور کرایا جاتا ہے کہ قرآن کریم کا نزول ماہ شعبان کی پندریں رات کو شروع ہوا ۔زیر نظر کتابچہ ’’ شبِ برأت اور اس کی حقیقت‘‘ مولانا حافظ سید امان اللہ شاہ بخاری کی کاوش ہے جس میں انہوں نے شب برأت کی شرعی حیثیت کو قرآن وحدیث کے دلائل اورائمہ محدثین ومفسرین کے اقوال کی روشنی میں واضح کیا ہے ۔اللہ تعالی کی مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے شب برأت کی حقیقت کو سمجھنے اور اس ماہ شعبان میں پائی جانے والی بدعات سے بچنے کا ذریعہ بنائے (آمین) (م-ا)
اس کتاب شب برات اور اس کی شرعی حیثیت کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

loneliness4ever

محفلین
اللہ تعالی کی مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے شب برأت کی حقیقت کو سمجھنے اور اس ماہ شعبان میں پائی جانے والی بدعات سے بچنے کا ذریعہ بنائے (آمین) (م-ا)
اس کتاب شب برات اور اس کی شرعی حیثیت کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں


برائے مہربانی اس " کی " کو ہٹا دیں ۔۔۔۔۔۔
 

عبد المعز

محفلین
کتا ب کا نام
احادیث ضعیفہ کے مجموعہ
مصنف
علامہ ناصر الدین البانی
مترجم
مولانا محمد صادق خلیل
ناشر
مکتبہ محمدیہ۔لاہور

[URL=http://s1053.photobucket.com/user/kitabosunnat/media/TitlePages---Ahadeese-Zaifa-Ka-Majmoua-1.jpg.html] [/URL]
تبصرہ​
خدمتِ حدیث بھی بلاشبہ عظیم شرف وسعادت ہے او راس عظیم شرف اور سعادت کبریٰ کے لیے اللہ تعالیٰ نےہمیشہ اپنی مخلوق میں عظیم لوگوں کاانتخاب فرمایا انہی سعادت مند چنیدہ شخصیات میں سرفہرست مجددِ ملت ،محدثِ عصر علامہ شیخ ناصر الدین البانی(1914۔1999ء) کا نام عالی شان ہے جنہوں نے ساری زندگی شجرِ حدیث کی آبیاری کی ۔امام البانی حدیث وفقہ کے ثقہ اما م تھے تما م علوم ِ عقلیہ ونقلیہ پر عبور واستحضار رکھتے تھے ۔آپ کی شخصیت مشتاقان علم وعمل کے لیے نعمت ربانی تھی اورآج بھی آپ کی علمی وتحقیقی او رحدیثی خدمات اہل علم او رمتلاشیان حق کےلیے روشن چراغ ہیں۔آپ کی خدمات کے اثرات وثمرات کودیکھ کر ہر سچا مسلمان یہی محسوس کرتا ہے کہ اللہ تعالی نے آپ کوتجدیدِ دین کے لیے ہی پیدا فرمایا تھا۔علامہ ناصر الدین البانی  کاشمار ان عظیم المرتبت شخصیات میں ہوتاہے کہ جنہوں نے علمی تاریخ کےدھارے کا رخ بدل دیا ۔شیخ البانی نے اپنی خدمات حدیث سے امت میں احادیث کی جانچ پرکھ کاشعور زندہ کیا۔شیخ کی ساری زندگی درس وتدریس اور تصنیف وتالیف میں گزری ۔ان کی مؤلفات اور تعلیقات کی تعداد تقریبا دوصد سے زائد ہے۔دور حاضر میں شیخ البانی  نے احادیث کی تحقیق اور تخریج کا جو شاندار کام کیا ہے ماضی میں اس کی مثالی نہیں ملتی ۔ زیر نظر کتاب ’’احادیث ضعیفہ کامجموعہ ‘‘ شیخ البانی  کی احادیث ضعیفہ اور موضوعہ پر مشتمل کتاب سلسلة احاديث الضعيفة والموضوعة واثرها السي في الامة کی پہلی جلد کا ترجمہ ہے ۔شیخ البانی نے سلسلة احاديث الضعيفة والموضوعة میں بڑی محنت اور عرق ریزی سے صحیحین کے علاوہ سنن اربعہ اور باقی کتب حدیث میں ان احادیث کو تلاش کر کے ان کا پوسٹ مارٹم کیا ہے او ر ان کی تحقیق کو تفضیل کے ساتھ پیش کیا اور انہیں جرح وتعدیل کے قواعد کو سامنے رکھتے ہوئے ان پر ضعیف اور موضوع ہونے کاحکم لگایا ہے ۔یہ کتاب اہل علم ،خطباء ،واعظین ،اساتذہ کرام اور ائمہ حضرات کے علاوہ عوام الناس کے لیے بھی بہت مفید اور ضروری ہے۔کتاب ہذا کے ترجمہ کے فرائض معروف عالم دین مولانا محمد صادق خلیل  نے انجام دئیے ہیں یہ کتاب 3 جلدوں پر مشتمل ہے جلداول میں 100 اور جلددوم میں 200 اور ثالث میں بھی 200 احادیث ہیں ۔مولانا صادق خلیل نے سلسلة احاديث الضعيفة والموضوعة کی دو جلدوں کےترجمے کا کام مکمل کرلیا تھا او رتیسری جلد کا ترجمہ جاری تھا کہ مولانا 6؍فروری2004ء بروز جمعۃ المبارک اس دارفانی سے کوچ کرگئے۔اللہ تعالی مصنف ومترجم کے درجات بلند فرمائے ، ان کی خدمتِ دین کےلیے جہود کوقبول فرمائے اور اس کتاب کا نفع عام فرمائے (آمین)( م۔ا )
اس کتاب احادیث ضعیفہ کا مجموعہ جلد اول کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام

مصنف
سید قاری عبد الرؤف مومن زیدی
ناشر
شرکت پرنٹنگ پریس لاہور

[URL=http://s1053.photobucket.com/user/kitabosunnat/media/TitlePages---Balaghat-e-Moman.jpg.html] [/URL]
تبصرہ
علومِ عربیہ میں علم معانی اورعلم بیان کو ایک اہم مقام حاصل ہے اور فصاحت وبلاغت کے رموز کافہم وادراک اس علم کا مرہون منت ہے عربی دانی کےلیے یہ علم ایک کلیدی حیثیت رکھتا ہے ۔اس علم کے حصو ل کےلیے جودشواریاں ہیں اہل علم ان سے بخوبی آگاہ ہیں ۔جس کی وجہ سے اکثر مدارس نے تلخیص المفتاح کو نصاب سے نکال دیا ہے ۔زیر نظر کتاب’’بلاغۃ مؤمن‘‘ علم معانی کی معروف کتاب ’’تلخیص المفتاح ‘‘کی اردو شرح ہے جوکہ سیدقاری عبدالرؤف مؤمن زیدی﷾ کی کاوش ہے ۔ درس نظامی پڑھنے اور پڑھانے والوں کےلیے انتہائی مفید ہے ۔کتاب ہذا بلاغۃ مؤمن 360 صفحات پر محیط دو جلدوں میں مشتمل ہے ۔اللہ تعالی فاضل مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے (آمین) (م۔ا)
اس کتاب بلاغۃ مومن کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام

اللہ تعالی کاکلام اور نبی کریم ﷺکی احادیث مبارکہ عربی زبان میں ہیں اسی وجہ سے اسلام اور مسلمانوں سے عربی کا رشتہ مضبوط ومستحکم ہے عربی اسلام کی سرکاری زبان ہے ۔شریعت اسلامی کے بنیادی مآخد اسی زبان میں ہیں لہذا قرآن وسنت اور شریعت اسلامیہ پر عبور حاصل کرنےکا واحد ذریعہ عربی زبان ہے اس لحاظ سے عربی سیکھنا اور سکھانا امتِ مسلمہ کا اولین فریضہ ہے ۔عربی زبان کی تفہیم وتدریس کے لیے کئی ماہرین فن نے اردو زبان زبان میں کتب تصنیف کی ہیں۔جن سے استفادہ کرکے عربی زبان سے واقفیت حاصل کی جاسکتی ہے ۔زیر نظر کتاب ’’عربی زبان کا آسان قائدہ‘‘ مولانا مشتاق احمد چرتھاؤلی  کی ابتدائی طلباء و طالبات کے لیے آسان فہم کاوش ہے جوکہ اکثر مدارس دینیہ کی ابتدائی کلاسوں میں شامل نصاب ہے ۔ اس کتاب کو اچھی طرح پڑھنے سے طلباء صغیوں اور ضمیروں کو پہچاننے اور عربی سے اردو ،اردو سے عربی ترجمہ کرنے کے قابل ہوسکتے ہیں ۔اللہ تعالی صاحب کی عربی زبان کےفروغ کے لیے کاوشوں کوقبول فرمائے (آمین)(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام​

علومِ عربیہ میں علم معانی اورعلم بیان کو ایک اہم مقام حاصل ہے اور فصاحت وبلاغت کے رموز کافہم وادراک اس علم کا مرہون منت ہے عربی دانی کےلیے یہ علم ایک کلیدی حیثیت رکھتا ہے ۔اس علم کے حصو ل کےلیے جودشواریاں ہیں اہل علم ان سے بخوبی آگاہ ہیں ۔جس کی وجہ سے اکثر مدارس نے تلخیص المفتاح کو نصاب سے نکال دیا ہے ۔زیر نظر کتاب’’بلاغۃ مؤمن‘‘ علم معانی کی معروف کتاب ’’تلخیص المفتاح ‘‘کی اردو شرح ہے جوکہ سیدقاری عبدالرؤف مؤمن زیدی﷾ کی کاوش ہے ۔ درس نظامی پڑھنے اور پڑھانے والوں کےلیے انتہائی مفید ہے ۔کتاب ہذا بلاغۃ مؤمن 360 صفحات پر محیط دو جلدوں میں مشتمل ہے ۔اللہ تعالی فاضل مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے (آمین) (م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام​

گانا بجانے کا کام سب سے پہلے شیطان نے ایجاد کیا یعنی گانے بجانے کا موجد اور بانی شیطان ہے اور یہ شیطان کی منادی اور اذان ہے جس کے ذریعہ وہ لوگوں کوبلاتا ہے اور گمراہی کے جال میں پھنساتا ہے ۔قرآن وحدیث میں گانے بجانے کی سخت ممانعت اور وعید بیان ہوئی ہے بلکہ قیامت کی نشانیوں میں سے گانا بجانا بھی ایک نشانی ہے ۔گانا گانےاور بجانے کا پیشہ اس قدر عام ہو گیا ہے کہ اسے مہذب شہریوں اور معزز خاندانوں نے بھی اپنا لیا ہے ۔کمینے لوگوں کے نام بدل دئیے گئے ہیں ۔آج ناچنے ،گانے والا کنجر نہیں گلوکار اور اداکار کہلاتا ہے اور ڈھول بجانے والا نٹ اور میراثی نہیں بلکہ موسیقار اور فنکار کے لقب سے نوازا جاتا ہے۔اور ان لوگوں کوباقاعد ایوارڈ دئیے جاتے ہیں اور برائی کی اس طرح حوصلہ افزائی کی کہ ان کی عزت اور شہرت کاچرچا دیکھ کر بقیہ لوگ بھی اس گمراہی کے کام میں مبتلا ہوں۔زیر نظر کتاب ’’ شیطان کی اذان ‘‘ محترم قاری محمد سعید صدیقی ﷾ کی تصنیف ہے ۔ جس میں انہوں نے قرآن وحدیث کے دلائل کی روشنی میں موسیقی کی حرمت اور عوام کو اس مہلک بیماری کے مضر اثرات اور نقصانات سے آگاہ کردیا ہے ۔اللہ تعالی اہل اسلام کو اس گناہ سےبچنے کی توفیق عطافرمائے (آمین) (م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
تلاش حق کا سفر

مصنف
محمد رحمت اللہ خان
نظرثانی
محمد منیر قمر
ناشر
توحید پبلیکشنز،بنگلور

تبصرہ​
کسی بھی انسان کے لئے یہ بہت بڑی سعادت کی بات ہے کہ اللہ تعالی اسے صراط مستقیم پر چلا دے اور اس کے سامنے حق کو واضح کر دے۔اور جو آدمی خلوص اور تعصبات سے بالا ہو کر حق کو تلاش کرتا ہے ،اللہ اسے ضرور راہ حق دکھا دیتے ہیں۔تلاش حق کے مسافروں میں سے ایک مسافر اس کتاب کے مولف محمد رحمت اللہ خان صاحب ہیں۔جو حق کی تلاش میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے کے بعد بالآخر مسلک حق مسلک اہل حدیث سے منسلک ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے تلاش حق کے سفر میں پیش آنے والے واقعات کو جمع کرتے ہوئے یہ کتاب مرتب فرمائی ہے، تاکہ دیگر لوگوں کو حق سمجھنے میں آسانی ہو جائے۔ مؤلف کی یہ کتاب سالہا سال کی تحقیق وکاوش کاماحاصل ہے ۔ان کی زندگی کا آغاز تقلید اور خانقاہی سلسلوں سے ہوا۔ پھر اللہ تعالی نےانہیں حق کو سمجھنے اور اس پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطافرمائی۔ اس دوران انہوں نے مختلف مسالک او ران کے عقائد ونظریات کا گہرائی سے مطالعہ کرکے کتاب وسنت سے ان کاتقابل کیا ۔یوں صراط مستقیم اپنی تمام ترحقانیت کےساتھ ان پر واضح ہوگیا۔ انہی تفصیلات کو انہوں نے کتابی شکل میں جمع کےکے اس کانام ''تلاش حق کا سفر'' رکھا تاکہ ان کی یہ بے پناہ ریاضت متلاشیان حق کےلیے سہولت بن جائے۔ کتاب کو فضیلۃ الشیخ ابو عدنان محمد منیر قمر﷾جیسے کبار اہل علم کی تصدیق وتائید حاصل ہے۔ عقیدہ سے لےکر عبادات تک جملہ اختلافی مسائل کے حل کے لیے انتہائی مدلل اوربہترین کتاب ہے ۔تلاش حق کے ہر مسافر کو اس کتاب کا ضرور مطالعہ کرنا چاہئے۔اللہ تعالی مولف کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو حق پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین(راسخ)
 
Top